ظلم وبربریت کابازارگرم کرکے پیپلزپارٹی کاجناح گراؤنڈمیں جلسہ کرنے کااعلان سیاست نہیں کھلی غنڈہ گردی ہے ۔ رابطہ کمیٹی
|
Posted on: 4/11/2018
|
پیپلزپارٹی حکومت کی طاقت کے بل پر شوق سے عزیزآبادمیں جلسہ کرلے، لیکن تمام ترغنڈہ گردی کے
باوجود وہ کراچی کے عوام کے دلوں کو فتح نہیں کرسکتی ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
پیپلزپارٹی کی مہاجردشمن حکومت نے ایم کیوایم کے شہیدوں کے لواحقین کو شہداء یادگارپر فاتحہ کیلئے جناح گراؤنڈ جانے تک سے روکا
جناح گراؤنڈ جانے والی مہاجرماؤں بہنوں، بزرگوں،نوجوانوں حتیٰ کہ بچوں تک کوحراست میں لیاگیا، انہیں تشددکانشانہ بنایا گیا
ظلم وبربریت کابازارگرم کرکے پیپلزپارٹی کاجناح گراؤنڈمیں جلسہ کرنے کااعلان سیاست نہیں کھلی غنڈہ گردی ہے ۔ رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے ہاتھ پاؤں باندھ کر،اس کے حامیوں کوجناح گراؤنڈ میں فاتحہ خوانی تک سے روک کر وہاں جلسہ کااعلان کرنابہادری نہیں
لندن ۔۔۔ 11 اپریل 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پیپلزپارٹی کی جانب سے جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں جلسہ کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلزپارٹی اپنی حکومت کی طاقت کے بل پر شوق سے عزیزآبادمیں جلسہ کرلے لیکن حکومتی طاقت کی بل پر کی جانے والی تمام ترغنڈہ گردی کے باوجود وہ کراچی کے عوام کے دلوں کو فتح نہیں کرسکتی ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کی تمام ترسیاسی سرگرمیوں پرغیرقانونی پابندی عائد کردی گئی ہے ، پیپلزپارٹی کی مہاجردشمن حکومت کی جانب سے ایم کیوایم کے شہید کارکنوں کے لواحقین کواپنے شہیدوں کی یادگارپر فاتحہ پڑھنے کے لئے جناح گراؤنڈ جانے تک سے روکاجاتاہے اوروہاں جانے والی مہاجرماؤں بہنوں، بزرگوں،نوجوانوں حتیٰ کہ بچوں تک کوحراست میں لیاجاتاہے، انہیں تشددکانشانہ بنایاجاتاہے اورظلم وبربریت کابازاگرم کیاجاتاہے ،یہ سب ظلم وبربریت کابازارگرم کرکے پیپلزپارٹی جناح گراؤنڈمیں جلسہ کے اعلانات کررہی ہے جوسیاست نہیں بلکہ کھلی غنڈہ گردی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے ہاتھ پاؤں باندھ کر، اس کی سیاسی سرگرمیوں پر غیراعلانیہ پابندی عائد کرکے اوراس کے حامیوں کواپنے شہیدوں کی یادگارپرفاتحہ خوانی تک سے روک کر وہاں حکومتی طاقت کی ذریعے جلسہ کااعلان کرنابہادری نہیں بلکہ غندہ گردی ہے ، اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے پیپلزپارٹی وہاں جلسہ توکرسکتی ہے لیکن کراچی کے عوام کے دلوں کوفتح نہیں کرسکتی ، کراچی کے عوام پیپلزپارٹی کے مظالم کوکبھی نہیں بھول سکتے۔
*****
|
1/9/2025 11:45:12 PM
|
|