معروف صحافی وتجزیہ نگار سید انصار نقوی کی والدہ محترمہ امت الکنیز کے انتقال پر قائد تحریک الطاف حسین کااظہار تعزیت
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں، الطاف حسین
لندن۔۔۔10 ، اپریل2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے معروف صحافی وتجزیہ نگار سید انصار نقوی کی والدہ محترمہ امت الکنیزکے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔ (آمین)
*****