Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم جرمنی کے زیراہتمام ایم کیوایم کا 34واں یوم تاسیس منایاگیا


ایم کیوایم جرمنی کے زیراہتمام ایم کیوایم کا 34واں یوم تاسیس منایاگیا
 Posted on: 4/4/2018 1
ایم کیوایم جرمنی کے زیراہتمام ایم کیوایم کا 34واں یوم تاسیس منایاگیا 
فرینکفرٹ میں منعقدہ اجتماع میں کارکنوں اور ذمہ داروں، خواتین اوربچوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی
مظلوموں کاساتھی نغمہ بجایاگیااورزودارتالیوں اورنعروں سے حاظرین نے جناب الطاف حسین کااستقبال 
معصوم بچوں اورخواتین نے ایم کیوایم کے یوم تاسیس کاکیک کاٹا۔قائدتحریک الطاف حسین کے پورٹریٹ، ایم کیوایم کے پرچم
قائدتحریک الطاف حسین نے مہاجروں کے حقوق کیلئے پوری زندگی قربان کردی لیکن مہاجر حقوق اور نظریہ کاسودانہیں کیا۔افضال حسین

فرینکفرٹ ۔۔۔ 3 اپریل 2018ء
ایم کیوایم جرمنی کے زیراہتمام ایم کیوایم کا 34واں یوم تاسیس منایاگیا۔ اس سلسلے میں جرمنی کے شہرفرینکفرٹ میں اجتماع منعقدکیاگیا جس میں کارکنوں اور ذمہ داروں، خواتین اوربچوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔ اجتماع سے ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے خطاب کیا۔جناب الطاف حسین خطاب کرنے کے لئے ٹیلیفون لائن پرآئے تومظلوموں کاساتھی نغمہ بجایاگیااورزودارتالیوں اورنعروں سے حاظرین نے جناب الطاف حسین کااستقبال کیا۔ اس سے قبل شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اسکرین پرخصوصی وڈیوترانہ پیش کیاگیا۔جناب الطاف حسین کے خطاب کے دوران کارکنان اپنے نعروں کے ذریعے جوش وخروش کااظہارکرتے رہے۔اجتماع کی نظامت کے فرائض ایم کیوایم جرمنی کے جوائنٹ آرگنائزرسید سلمان حسین نے اداکئے ۔ہال کوقائدتحریک الطاف حسین کے پورٹریٹ اورایم کیوایم کے پرچموں سے سجایاگیاتھا۔اسکرین پر جناب الطاف حسین کی تصویر کے ساتھ انگریزی میں " United, We are stronger " تحریر تھا۔ ایم کیوایم جرمنی کے آرگنائزر افضال حسین نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں جدوجہد کی بدولت دنیا نے اس بات کو تسلیم کیاکہ پاکستان میں مہاجربھی ایک قومیت ہے ، اب اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے مہاجروں کوشناخت دلانے اوران کے حقوق کے لئے اپنی پوری زندگی قربان کردی لیکن مہاجروں کے حقوق اور تحریک کے نظریہ کاسودانہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ مہاجروں نے پاکستان کوبنایا،اس کواپنے پیروں پر کھڑا کیا لیکن پاکستان کے لئے قربانیاں دینے کے باوجودمہاجروں کوان کے جائزحقوق سے محروم کردیاگیا، آج بھی مہاجراپنے حقوق سے محروم ہیں اور حقوق کے لئے آوازبلندکرنے پرانہیں ریاستی مظالم کا نشانہ بنایاجارہاہے۔ کراچی پاکستان کوپالتاہے لیکن کراچی آج کھنڈر بناہواہے اورکراچی بھی اپنے حق سے محروم ہے ۔ افضال حسین نے کہاکہ حقوق کی اس جدوجہدمیں ہمارے ہزاروں ساتھیوں کوشہید کیاجاچکاہے ، ہزاروںآج بھی جیلوں میں قید ہیں اور لاپتہ ہیں ، مہاجروں پرمظالم کے پہاڑتوڑے جارہے ہیں ، ان پر مصنوعی قیادت مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تمام ترمظالم اور نامساعد حالات کے باوجودایم کیوایم کے کارکنان اپنے قائدالطاف حسین کی قیادت میں متحدہیں، ہم پرعزم ہیں، ہمارا عزم راسخ ہے ، ہم استحصالی قوتوں کوبتاناچاہتے ہیں کہ چاہے کتنے ہی مظالم کیوں نہ توڑے جائیں ، کیسی ہی سازش کیوں نہ کرلی جائے لیکن وہ ایم کیوایم کو ختم نہیں کرسکتیں۔ اجتماع کے آخر میں معصوم بچوں اورخواتین نے ایم کیوایم کے یوم تاسیس کاکیک کاٹا۔
*****








1/9/2025 11:50:25 PM