Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لندن میں خراب موسم کے باوجود ایم کیوایم کے یوم تاسیس کے اجتماع میں سینکڑوں افراد کی شرکت


لندن میں خراب موسم کے باوجود ایم کیوایم کے یوم تاسیس کے اجتماع میں سینکڑوں افراد کی شرکت
 Posted on: 3/18/2018
لندن میں خراب موسم کے باوجود ایم کیوایم کے یوم تاسیس کے اجتماع میں سینکڑوں افراد کی شرکت
اجتماع میں برطانیہ کے مختلف شہروں کے ساتھ ساتھ امریکہ، کینیڈا،بیلجیئم ،فرانس، جرمنی، ساؤتھ افریقہ ،ملائیشیا اوردیگر ممالک سے بھی ایم کیوایم کے عہدیداروں اورکارکنوں کی شرکت 
اجتماع میں پختون قوم پرست رہنمااجمل خٹک مرحوم کے صاحبزادے ایمل خٹک، سینئرصحافی ودانشورطاہر ا سلم گورا،
انیس فاروقی، عاطف توقیراوراہل قلم حضرات کی بھی شرکت
ہال میں ایم کیوایم کے شہیدرہنماؤں، ڈاکٹرعمران فاروق شہید، پروفیسر حسن ظفر عارف شہید، بلوچ رہنمااکبربگٹی شہید
اور پختون نوجوان نقیب اللہ محسود شہید کی بھی تصاویرلگائی گئیں
اجتماع کی کارروائی کوسوشل میڈیا کے ذریعے براہ راست نشرکیاگیا ، لاکھوں افراد نے کارروائی کو براہ راست دیکھا

ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام لندن کے علاقے ایجویئرمیں واقع وی آئی پی لاؤنج میں ایم کیوایم کے 34ویں یوم تاسیس کااجتماع ہوا۔ہفتہ کواگرچہ لندن اوردیگرشہروں کاموسم بہت خراب تھااورمسلسل برف باری ہورہی تھی لیکن اس خراب موسم کے باوجود بھی یوم تاسیس کے اس اجتماع میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ اجتماع میں لندن کے ساتھ ساتھ برمنگھم ، مانچسٹر ، بریڈفورڈاوردیگرشہروں سے ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں نے شرکت کی جن میں نوجوانوں کے علاوہ بزرگ، خواتین اوربچے بھی شامل تھے ۔ برطانیہ کے ساتھ ساتھ امریکہ، کینیڈا،بیلجیئم ،فرانس، جرمنی، ساؤتھ افریقہ ،ملائیشیا اوردیگر ممالک سے بھی ایم کیوایم کے عہدیداروں اورکارکنوں نے بھی شرکت کی۔یوم تاسیس کے اس اجتماع میں پختون قوم پرست رہنمااجمل خٹک مرحوم کے صاحبزادے ایمل خٹک، کینیڈا کے سینئرصحافی، اینکر، شاعر،دانشوراور مقامی ٹی وی ’’ ٹیگ ٹی وی ‘‘ کے سی ای او طاہر اسلم گورا، سینئراینکر، صحافی، شاعر انیس فاروقی، ممتاز شاعر عاطف توقیراور دیگر صحافیوں، اینکرز، دانشور، شعرا اوراہل قلم حضرات نے بھی شرکت کی ۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی اوریوکے یونٹ کے ذمہ داران نے ہال کے باہراجتماع کے شرکاء کا خیرمقدم کیا۔ اس کے لئے باقاعدہ استقبالیہ بنایاگیاتھا۔ استقبالیہ پر جناب الطاف حسین کی مختلف کتابیں اورپارٹی لٹریچر بھی رکھاگیاتھا۔ ہال میں اسٹیج پر ایک خوبصورت اسکرین لگائی گئی تھی جس پر انگریزی میں ’’ یوم عزم وفا۔۔۔34واں یوم تاسیس ‘‘ لکھاگیاتھا۔ہال میں ایم کیوایم کے اوورسیزیونٹوں کی جانب سے یوم تاسیس کے خیرمقدمی بینرز لگائے گئے تھے جن پر بانی تحریک الطاف حسین کویوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی گئی تھی ۔علاوہ ازیں ہال میں ایم کیوایم کے شہیدرہنماؤں، ڈاکٹرعمران فاروق شہید، پروفیسر حسن ظفر عارف شہید، جناب الطا ف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین شہید، عارف حسین شہید، کارکن آفتاب احمدشہید کے ساتھ ساتھ بلوچ قوم پرست رہنمااکبربگٹی شہیداورپولیس کے ہاتھوں گزشتہ دنوں ماوارائے عدالت قتل کئے گئے پختون نوجوان نقیب اللہ محسود شہید کی تصاویر بھی لگائی گئی تھیں۔ علاوہ ازیں ہال میں ایم کیوایم کے کئی لاپتہ کارکنوں کی تصاویرلگائی گئی تھیں۔ ہال میں ایم کیوایم کے تنظیمی نغمے بجائے جاتے رہے۔جبکہ کارکنان وقفہ وقفہ سے زوردار نعرے لگاکرماحول کوگرماتے رہے۔ اجتماع کے شرکاکی بھاری تعدادکے باعث ہال کی تمام نشستیں بھری ہوئی تھیں جبکہ بیشتر شرکاء کو اطراف میں کھڑے ہوکر اجتماع کی کارروائی سننی پڑی ۔
یوم تاسیس کے اس اجتماع کی کارروائی کوسوشل میڈیا کے ذریعے براہ راست نشرکیاگیا جسے پاکستان سمیت دنیابھرمیں موجود ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطا ف حسین کے چاہنے والے لاکھوں افراد نے دیکھااورہزاروں افرادنے اس پر اپنے تبصرے کئے ۔ یوم تاسیس کے اس اجتماع سے ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطا ف حسین کے علاوہ رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹرندیم احسان، ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا، طاہراسلم گورا، ایمل خٹک، ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن اورکینیڈاکے سینٹرل آرگنائزرآصف قاضی، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن عدنان نقوی، ایم کیوایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر ریحان عبادت، ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر ہاشم اعظم ، ایم کیوایم بیلجئم کے آرگنائزر فرید خان نے بھی خطاب کیا جبکہ ممتازشاعر انیس فاروقی اور عاطف توقیر نے اپنا کلام پیش کیا۔ اجتماع کی نظامت کے فرائض رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی، گہوارہ ادب امریکہ کے انچارج توقیرالحسن اورایم کیوایم یوکے کے جوائنٹ آرگنائزر سہیل خانزادہ نے انجام دیے ۔ اجتماع کے اختتام پر شرکاء کے لئے عشائیہ کابھی اہتمام کیاگیا تھا۔ 
*****


1/10/2025 12:15:17 AM