Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اقوام متحدہ اوراس کے ممبرممالک پاکستان میں انسانی حقوق کی یہ خلاف ورزیاں بند کرائیں۔الطاف حسین


اقوام متحدہ اوراس کے ممبرممالک پاکستان میں انسانی حقوق کی یہ خلاف ورزیاں بند کرائیں۔الطاف حسین
 Posted on: 3/16/2018
اقوام متحدہ اوراس کے ممبرممالک پاکستان میں انسانی حقوق کی یہ خلاف ورزیاں بند کرائیں۔الطاف حسین
جوکرپٹ جرنیل اورافسران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں ان پر عالمی عدالت میں مقدمات چلائے جائیں
اقوام متحدہ انسانی حقوق کی سنگین پامالی کرنے والوں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کے سلسلے میں ہنگامی کانفرنس بلائے
ریاستی اداروں کی جانب سے مہاجروں اوردیگرقومیتوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ناقابل تصورحدتک بڑھ چکی ہیں
پاکستان میں بلوچوں، پشتونوں اورفاٹاکے مظلوم قبائلی عوام پر مظالم قابل مذمت ہیں۔ الطا ف حسین
جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے 37ویں سیشن کے موقع پر منعقدہ کانفرنس سے لندن سے وڈیولنک کے ذریعے خطاب
’’پاکستان میں انسانی حقوق ‘‘ کے موضوع پر ہونے والی اس کانفرنس کااہتمام ’ ’سینٹرفار ہیومن رائٹس اینڈ پیس اینڈ ایڈووکیسی ‘‘ نے کیاتھا
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اس کانفرنس کے ’ ’کی نوٹ ‘‘ اسپیکرتھے ۔ ان کے خطاب کادورانیہ 25منٹ تھا
الطاف حسین کی تقریرکے اختتام پر کانفرنس کے تمام شرکاء نے تالیاں اورڈیسک بجاکران کی تقریر کاخیرمقدم کیا
کانفرنس سے سینٹرفارپیس کے صدر جوزف چونگسی، بلوچ وائس کے صدر منیرمینگل، یوکے پی این پی کے چیئرمین سردار شوکت
علی کشمیری اور انسانی حقوق کے سرگرم رکن عارف آجاکیہ نے بھی خطاب کیا

ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان میں ریاستی اداروں کی جانب سے مہاجروں اوردیگرقومیتوں کے خلاف کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ناقابل تصورحدتک بڑھ چکی ہیں لہٰذا اقوام متحدہ اوراس کے ممبرممالک پاکستان میں انسانی حقوق کی یہ خلاف ورزیاں بند کرائیں اورفوج کے جوکرپٹ جرنیل اورافسران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں ان پر عالمی عدالت انصاف میں مقدمات چلائے جائیں۔ انہوں نے یہ بات آج جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے 37ویں سیشن کے موقع پر منعقدہ کانفرنس سے لندن سے وڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ’’پاکستان میں انسانی حقوق ‘‘ کے موضوع پر ہونے والی اس کانفرنس کااہتمام ’ ’سینٹرفار ہیومن رائٹس اینڈ پیس اینڈ ایڈووکیسی ‘‘ نے کیاتھا۔کانفرنس سے سینٹرفارپیس اینڈ ایڈووکیسی کے صدر جوزف چونگسی ( Josph Chongsi ) ، بلوچ وائس ( Baluch Voice ) کے صدر منیرمینگل، یوکے پی این پی ( UKPNP ) کے چیئرمین سردار شوکت علی کشمیری اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے سرگرم رکن عارف آجاکیہ نے بھی خطاب کیا اورپاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اظہارخیال کیا۔ جناب الطاف حسین اس کانفرنس کے ’ ’Key Note ‘‘ اسپیکرتھے ۔ ان کے اس خطاب کادورانیہ 25منٹ تھا۔ کانفرنس سے اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے مہاجروں کی تاریخ، قیام پاکستان کے بعد مہاجروں کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ اورحکمرانوں کی جانب سے زندگی کے مختلف شعبوں میں کی جانے والی ناانصافیوں، زیادتیوں پر روشنی ڈالی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ مہاجروں کے ساتھ ناانصافیوں اورحق تلفیوں کے خلاف میں نے 1978ء میں آل پاکستان مہاجراسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے نام سے طلبہ تنظیم بنائی جس نے 1984ء میں ایم کیوایم کوجنم دیا۔ ایم کیوایم نے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کواسمبلیوں میں بھیجا۔ پاکستان میں مجھ پرقاتلانہ حملے کئے گئے ، 1992ء میں ایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیاگیاجس کے دوران 22ہزارمہاجروں کوبیدردی سے قتل کردیاگیا۔ اس ریاستی ظلم وبربریت کے خلاف آوازبلندکرنے پر پاکستان میں میڈیاپر میرے بیانات، تقاریراورتصاویرتک شائع کرنے پر پابندی عائدکردی گئی ۔انہوں نے کہاکہ میں مذہبی انتہاپسندی اوردہشت گردی کے خلاف پاکستان میں واحدآوازتھااسی لئے میری آوازکوخاموش کردیاگیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ 2013ء سے مہاجروں کے خلاف ایک بارپھربدترین فوجی آپریشن شروع کردیاگیاجس کے دوران ایم کیوایم کے84کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کردیاگیا، 450کارکنان جبری طورپر لاپتہ کردیئے گئے ہیں جبکہ ہزاروں کارکنان کسی بھی مقدمہ کے بغیرغیرقانونی طورپر جیلوں میں قید ہیں ،آپریشن کے نام پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں اور مہاجروں اوردیگرقومیتوں کے خلاف ریاستی مظالم تصورسے زیادہ ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق چارٹرپر دستخط کررکھے ہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کے تمام کنونشنز اور قراردادوں کی مکمل خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ا قوام متحدہ اوراس کے ممبرممالک پاکستان میں انسانی حقوق کی یہ خلاف ورذیاں بند کرائیں اورفوج کے جوکرپٹ جرنیل اورافسران انسانی حقوق کی خلاف ورذیوں میں ملوث ہیں ان پر عالمی عدالت انصاف میں جنگی جرائم کے مقدمات چلائے جائیں۔انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ انسانی حقوق کی سنگین پامالی کرنے والوں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کے سلسلے میں ایک ہنگامی کانفرنس بلائی جائے اورریاستی مظالم ڈھانے والوں سے ان مظالم کاجواب طلب کیاجائے ۔ جناب الطاف حسین نے پاکستان میں بلوچوں، پشتونوں اورفاٹاکے مظلوم قبائلی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی بھی شدیدمذمت کی اوران پر اپنی سخت تشویش کااظہارکیا۔ انہوں نے کہاکہ میں جہاں مہاجروں کے لئے آوازبلندکررہاہوں اسی طرح میں مظلوم بلوچوں، پشتونوں،قبائلیوں اورتمام مظلوموں کیلئے ان کے رنگ ، نسل، زبان ، مذہبی عقیدہ سے وابستگی کے امتیاز کے بغیرآخری سانس تک آوازاٹھاتارہوں گا۔ جناب الطاف حسین کی تقریرکے اختتام پر کانفرنس کے تمام شرکاء نے تالیاں اورڈیسک بجاکران کی تقریر کاخیرمقدم کیا۔ 
*****

1/9/2025 11:59:57 PM