Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
منظور پشتین اوردیگررہنماؤں کے خلاف مقدمات فی الفورختم کئے جائیں۔ڈاکٹرندیم احسان ،کنوینر ایم کیوایم
Posted on: 3/13/2018
منظور پشتین اوردیگررہنماؤں کے خلاف مقدمات فی الفورختم کئے جائیں۔ڈاکٹرندیم احسان ،کنوینر ایم کیوایم
منظورپشتین کاجرم یہ ہے کہ انہوں نے ریاستی مظالم کانشانہ بننے والے پختونوں کیلئے انصاف مانگا۔ڈاکٹرندیم احسان
اپنے مؤقف کے حق میں جلسہ جلوس کرناہرشہری کاجمہوری حق ہے۔ڈاکٹرندیم احسان
منظورپشتین اورپشتون رہنماؤں کی آوازکوسنا جائے اوران کے مطالبات پر ہمدردانہ غورکیا جائے ۔ ڈاکٹرندیم احسان
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرڈاکٹر ندیم احسان نے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین اوردیگررہنماؤں کے خلاف مقدمات قائم کرنے کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ منظورپشتین اوران کے ساتھیوں کاجرم یہ ہے کہ انہوں نے ریاستی آپریشن کے نام پر قبائلی علاقوں اور ملک کے دیگرحصوں میں پختونوں پرہونے والے مظالم کے خلاف آوازبلندکی، انہوں نے ریاستی مظالم کانشانہ بننے والے پختونوں کے لئے انصاف مانگا اورصرف یہی کہاکہ پختونوں کے ساتھ بھی ملک کے برابرکے شہری جیساسلوک کیاجائے ۔منظورپشتین نے اسلام آبادہی نہیں بلکہ قبائلی علاقوں اوربلوچستان کے شہروں میں اجتماعات منعقد کرکے پختونوں میں بیداری کی لہرپیداکی لیکن اس کی پاداش میں منظورپشتین اوران کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ قائم کردیا گیا ہے جوانتہائی قابل مذمت ہے۔ ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ اپنے مؤقف کے حق میں جلسہ جلوس کرناہرشہری کاجمہوری حق ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں اپنے حق کے لئے آوازبلندکرنے والوں کوطاقت سے دبانے کی روش اپنالی گئی ہے ۔ قائدتحریک الطاف حسین نے ریاستی مظالم کے خلاف آواز بلند کی تو میڈیاپر ان کے بیانات اورتقریرکی نشرواشاعت پر پابندی عائد کردی گئی ۔انہوں نے سوال کیاکہ ہمارے ریاستی ادارے ملک کے تحفظ کے لئے ہیں یا ملک کوتباہ وبرباد کرنے کے لئے ہیں؟ڈاکٹرندیم احسان نے مطالبہ کیاکہ منظور پشتین اوردیگررہنماؤں کے خلاف مقدمات فی الفورختم کئے جائیں اورپشتون رہنماؤں کوریاستی طاقت کے ذریعے خاموش کرنے کے بجائے ان کی آوازکوسنا جائے اوران کے مطالبات پر ہمدردانہ غورکیا جائے ۔
*****
10/12/2026 12:46:37 PM
ملک وقوم کادرد رکھنے والے اہل پاکستان خصوصاً، نئی نسل جین زی کے نام
...
11 Oct 2026
خیبرپختونخوا میں گورنرراج اور ایمرجنسی کا نفاذ کسی بھی طرح ملک کے مفاد
...
11 Oct 2026
صوبہ KPK میں گورنر راج یاایمرجنسی کانفاذ اور یمن میں پاکستانی فوج کو
...
10 Oct 2026
اللہ تعالیٰ نظام بھائی کوشفائے کاملہ عطافرمائے اورانہیں مکمل صحتیاب کر
...
10 Oct 2026
خیبرپختونخوا میں گورنرراج یا ایمرجنسی جیسے ظالمانہ اقدام کرکے ملک میں
...
09 Oct 2026
حکومت نے مذاکرات کاڈرامہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے ٹیمپوکوتوڑنے کے
...
04 Oct 2026
دنیامیں کہیں بھی کوئی بھی انقلاب پرامن طریقے سے نہیں آیا،
...
03 Oct 2026
عدالتوں کے فیصلوں کے پرخچے اڑائے جا رہے ہیں پھربھی مذاکرات، مذاکرات ک
...
03 Oct 2026
ٹورانٹو میں قائدِ تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی 73ویں سالگرہ کی پروقا
...
01 Oct 2026
30 -ستمبر 1988ء کو حیدرآباد میں قیامت صغریٰ بپا کی گئی تھی۔الطاف حسین
...
01 Oct 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us