Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کا34واں یوم تاسیس کارکنوں میں ایک نیا عزم وحوصلہ پیداکرنے کاسبب بنے گا۔ہاشم اعظم


ایم کیوایم کا34واں یوم تاسیس کارکنوں میں ایک نیا عزم وحوصلہ پیداکرنے کاسبب بنے گا۔ہاشم اعظم
 Posted on: 3/5/2018 1
ایم کیوایم کا34واں یوم تاسیس کارکنوں میں ایک نیا عزم وحوصلہ پیداکرنے کاسبب بنے گا۔ہاشم اعظم
تمام ترآزمائشوں کے باوجود باوفااورباضمیرکارکنان قوم کے حقوق اورآنے والی نسلوں کی باعزت زندگی کیلئے اپنی جدوجہدجاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہاشم اعظم 
مہاجردشمن قوتیں ایم کیوایم کوصفحہ ہستی سے مٹانے کے لئے طرح طرح کے ہتھکنڈے اختیار کررہی ہیں۔ہاشم اعظم
لندن میں ہونے والامرکزی اجتماع انشاء اللہ کارکنوں کے لئے عزم وحوصلے کاایک نیاپیغام ثابت ہوگا۔ہاشم اعظم
ایم کیوایم یوکے نارتھ لندن یونٹ کے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب
اجتماع کو تاریخی بنانے کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ کارکنوں کاعزم


لندن۔۔۔ 5، مارچ 2018ء
ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزرہاشم اعظم نے کہاہے کہ ایم کیوایم کا34واں یوم تاسیس کارکنوں میں ایک نیا عزم وحوصلہ پیداکرنے کاسبب بنے گا۔ انہوں نے یہ بات ایم کیوایم یوکے نارتھ لندن یونٹ کے کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر یوکے کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن آصف سعید بھی موجود تھے ۔ ہاشم اعظم نے کہاکہ مہاجردشمن قوتیں ایم کیوایم کوختم کرنے کے درپے ہیں اورایم کیوایم کوصفحہ ہستی سے مٹانے کے لئے طرح طرح کے ہتھکنڈے اختیار کررہی ہیں ، کچھ ضمیرفروشوں نے اپنے مفادات کے حصول کے لئے اپنے ظرف وضمیرکاسودابھی کرلیاہے لیکن اس تمام تر صورتحال کے باوجودقائدتحریک الطاف حسین کے باوفااورباضمیرکارکنان اپنی وفاپر قائم رہتے ہوئے قوم کے حقوق اورآنے والی نسلوں کی باعزت زندگی کے لئے اپنی جدوجہدجاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہاشم اعظم نے کہاکہ ایم کیوایم کا34واں یوم تاسیس جو اس مرتبہ ’’ یوم عزم وفا ‘‘ کے طورپرمنایاجارہا ہے ، اس کے سلسلے میں لندن میں ہونے والامرکزی اجتماع انشاء اللہ برطانیہ ہی نہیں بلکہ پاکستان اورتمام اوورسیز یونٹوں میں موجود تحریکی کارکنوں کے لئے عزم وحوصلے کاایک نیاپیغام ثابت ہوگا۔اس موقع پر نارتھ لندن یونٹ کے کارکنوں نے یوم تاسیس کی تیاریوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اوراس عزم کااظہار کیاکہ وہ اجتماع کو تاریخی بنانے کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ 

*****




1/9/2025 11:47:20 PM