Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نوازشریف کو پارٹی صدارت کیلئے نااہل کرنا سراسر جانبدارانہ ، غیرآئینی اورغیرقانونی فیصلہ ہے، ایم کیوایم


نوازشریف کو پارٹی صدارت کیلئے نااہل کرنا سراسر جانبدارانہ ، غیرآئینی اورغیرقانونی فیصلہ ہے، ایم کیوایم
 Posted on: 2/21/2018

کنوینر ڈاکٹر ندیم احسان کی صدارت میں رابطہ کمیٹی اور سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان کا ہنگامی اجلاس

پاکستان کی مجموعی سیاسی صورتحال ، سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے اور دیگر امورپر تفصیلی تبادلہ خیال
نوازشریف کو پارٹی صدارت کیلئے نااہل کرنا سراسر جانبدارانہ ، غیرآئینی اورغیرقانونی فیصلہ ہے، ایم کیوایم
چیف جسٹس اور دیگر ججز ،میاں محمد نوازشریف کی پارٹی صدارت کیلئے نااہلی کے اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں، ایم کیوایم
عوام وکارکنان کے دلوں میں رہنماؤں کی محبت کو طاقت کے ذریعہ ختم نہیں کیاجاسکتا، ایم کیوایم
تحریروتقریر پرپابندی کے باوجود کروڑوں عوام کے دلوں سے قائد تحریک الطاف حسین کی محبت اور 
نظریاتی وابستگی کو نہیں نکالاجاسکا اورنہ ہی کبھی نکالاجاسکتا ہے، ایم کیوایم
کسی بھی رہنماء کو عوام کے دلوں سے نکالنے کا عمل ملک کیلئے خدانخواستہ تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے، ایم کیوایم
اللہ تعالیٰ ، پاکستان کو غیریقینی صورتحال اور انتشار سے محفوظ رکھے اور پاکستان کی حفاظت فرمائے، ایم کیوایم

لندن ۔۔۔21، فروری2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی اور سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر ندیم احسان کی صدارت میں ہوا جس میں پاکستان کی مجموعی سیاسی صورتحال ، سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے اور دیگر امورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی اورسینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین نے متفقہ طورپر مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نوازشریف کی پارٹی صدارت کیلئے نااہلی کے فیصلے کو سراسر جانبدارانہ ، غیرآئینی اورغیرقانونی فیصلہ قراردیتے ہوئے کہاکہ اس فیصلے سے نہ صرف پاکستان انتہائی خوفناک مسائل ومشکلات سے دوچارہوگا بلکہ یہ فیصلہ ملک میں مزید سیاسی انتشارو کھنچاؤ اورملک کی سلامتی وبقاء کیلئے خدانخواستہ سنگین خطرے کا سبب بھی بن سکتا ہے ۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس ثاقب نثار اور ان کے دو معاون ججوں سے دردمندانہ درخواست کی گئی کہ وہ میاں محمد نوازشریف کی پارٹی صدارت کیلئے نااہلی کے اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں ۔ اجلاس میں مزید کہاگیا کہ اللہ تعالیٰ کارکنان وعوام کے دلوں میں ان کے رہنماؤں کی محبت پیدا کرتا ہے اور اس محبت کو طاقت کے ذریعہ ختم نہیں کیاجاسکتا۔ ماضی قریب میں عسکری اسٹیبلشمنٹ نے سیاسی انجینئرنگ ،زورزبردستی ، ریاستی طاقت اور دولت کا ناجائزاستعمال کرتے ہوئے ایم کیوایم کے بانی وقائد اور بابائے مہاجرقوم جناب الطاف حسین کی تحریروتقریراور تصویر کو نشر وشائع کرنے پر غیرآئینی وغیرقانونی پابندی عائد کی لیکن اس کے باوجود کروڑوں عوام کے دلوں سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی محبت اور نظریاتی وابستگی کو نہیں نکالاجاسکا اورنہ ہی کبھی نکالاجاسکتا ہے ۔ اجلاس میں کہاگیا کہ ملک کے تمام ادارے بشمول سپریم کورٹ کو خیال رکھنا چاہیے کہ منتخب پارلیمنٹ اور عوامی امنگوں کے خلاف جانبدارانہ طرزعمل اختیارکرتے ہوئے کسی بھی رہنماء کو عوام کے دلوں سے نکالنے کا عمل ملک کیلئے خدانخواستہ تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے ۔ 
رابطہ کمیٹی اور سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو کڑے اور مشکل حالات سے نکالے اور ملک کے تمام اداروں کو آئین میں وضع کیے گئے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے کام کرنے کی توفیق عطافرمائے ، اللہ تعالیٰ ، پاکستان کو غیریقینی صورتحال اور انتشار سے محفوظ رکھے اور پاکستان کی حفاظت فرمائے ۔(آمین ثمہ آمین)
*****


1/9/2025 11:55:31 PM