Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے تحت لندن میں شہید وفا ڈاکٹر حسن ظفرعارف کی یاد میں تعزیتی اجتماع ا


 ایم کیوایم کے تحت لندن میں شہید وفا ڈاکٹر حسن ظفرعارف کی یاد میں تعزیتی اجتماع ا
 Posted on: 2/18/2018


ایم کیوایم کے تحت لندن میں شہید وفا ڈاکٹر حسن ظفرعارف کی یاد میں تعزیتی اجتماع
امریکہ ، کینیڈا، برطانیہ، جرمنی ، ناروے، بیلجئم اور دیگر ممالک سے دانشوروں، تجزیہ نگاروں،صحافیوں اور شعراء کی شرکت
مقررین نے ڈاکٹرحسن ظفرعارف شہید کی فکری، علمی خدمات اور ترقی پسنداورخوشحال معاشرے کیلئے ان کی جدوجہد پر روشنی ڈالی 
انیس فاروقی، طاہراسلم گورا اور مصطفی عزیزآبادی نے ڈاکٹرحسن ظفرعارف شہید کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے نظمیں پیش کیں
کئی دانشوروں اورشعرانے ڈاکٹرحسن ظفرعارف کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اپنے آڈیواوروڈیوپیغامات بھیجے 
تعزیتی اجتماع میں قائدتحریک الطاف حسین اور تمام شرکاء نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر ڈاکٹر حسن ظفرعارف شہید کوسیلوٹ پیش کیا
تقریب کے اختتام پر انتہائی پرسوز اور پراثرنوحہ پیش کیاگیاجس کے دوران پورے ماحول میں سوگ کا منظر دیکھنے میں آیا
پنڈال میں ایم کیوایم کے شہداء اور لاپتہ کارکنان کی تصاویر کے ساتھ ساتھ نقیب اللہ محسود شہید کی تصاویر بھی لگائی گئی تھیں

لندن۔۔۔18، فروری2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما، معروف دانشور، فلاسفر، استاد شہیدوفا پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف شہید کی یاد میں لندن میں ایک تعزیتی اجتماع منعقد کیا گیا۔ یہ تعزیتی اجتماع لندن کے علاقے ایجویئر میں واقع واٹلنگ کمیونٹی سینٹر میں منعقد کیاگیا۔ ڈاکٹرحسن ظفرعارف شہید کی فکری، علمی، ادبی ، سماجی خدمات اورپاکستان میں ترقی پسنداورخوشحال معاشرے کے قیام کے لئے ان کی جدوجہد پر روشنی ڈالی گئی اور انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ اجتماع میں ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے خصوصی شرکت کی ۔ ڈاکٹر حسن ظفرعارف شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقدہ تعزیتی اجتماع میں امریکہ ، کینیڈا، برطانیہ، جرمنی ، ناروے، بیلجئم اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے دانشوروں، تجزیہ نگاروں اور شعراء حضرات کے علاوہ برطانیہ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے ذمہ داروں ، کارکنوں اورہمدردوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ حاضرین کی تعداد کے لحاظ سے تعزیتی اجتماع کسی بڑے جلسے کا منظر پیش کررہا تھا۔ یہ تعزیتی اجتماع لندن وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوا جوکہ رات گئے تک جاری رہا ۔
تعزیتی اجتماع کے سلسلے میں اسٹیج کے عقب میں ایک بڑی اسکرین لگائی گئی تھی جس کے ایک جانب پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفرعارف شہید کی تصویر تھی جبکہ درمیان میں جلی حروف سے A Tribute To Shaheed-d-Wafa Professor Dr. Hasan Zafar Arif A great academic, Thinker and Philosopher
تحریر تھا۔ اسکرین کے دائیں اوربائیں جانب بھی پروفیسر حسن ظفرعارف شہید کے پورٹریٹ لگائے گئے تھے ۔ پنڈال میں ماورائے عدالت قتل کیے گئے ایم کیوایم کے شہداء اور لاپتہ کارکنان کی تصاویر کے ساتھ ساتھ ماورائے عدالت قتل کئے گئے قبائلی نوجوان نقیب اللہ محسود شہید کی تصاویر بھی لگائی گئی تھیں۔ پنڈال کے اطراف میں سیاہ بینرز لگائے گئے تھے جن پر حق پرست شہداء کوخراج عقیدت کے کلمات تحریر تھے ۔اس موقع پر ڈاکٹر حسن ظفرعارف شہید کے حوالے سے مختلف وڈیوز بھی پروجیکٹر کے ذریعے ایک بڑی اسکرین پر نشر کی جاتی رہی۔ پروفیسر حسن ظفرعارف شہید کی یاد میں ہونے والی اس تقریب کو ٹوئٹر

اورفیس بک پر براہ راست نشر کیاگیا۔ تعزیتی اجتماع کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا اورایم کیوایم برطانیہ کے کارکن فاروق مرتضیٰ نے تلاوت کی جبکہ رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفی عزیزآبادی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے اور اپنے مخصوص لب ولہجے سے محفل کو گرمائے رکھا۔ اجتماع کے شرکاء سے ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کے علاوہ رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر ندیم احسان ، بی بی سی لندن اردو سروس کے پریزینٹراورسینئرصحافی شفیع نقی جامعی،برطانیہ کے پہلے کوئنز کاؤنسل اورقانون داں بیرسٹر صبغت اللہ قادری ، ناروے سے سینٹرفار مائیگریشن اینڈ ہیلتھ کی ایڈوائزر اورکوہاٹ یونیورسٹی کی سابق پروفیسر ودانشور محترمہ فرحت تاج، کینیڈا سے ٹیگ ٹی وی کے چیف ایگزیکٹو، سینئر اینکر وتجزیہ نگار طاہر اسلم گورا، تجزیہ نگار وصحافی محترمہ حلیمہ سعدیہ، معروف اینکر، تجزیہ نگار اور شاعر انیس فاروقی اور معروف نوجوان بلاگر اورہیومن رائٹس ایکٹوسٹ جعفرعباس نے خطاب کیا۔اس موقع پر امریکہ سے معروف صحافی وبلاگر دلاور اصغر، رحمان بونیری اور جرمنی سے ممتازشاعرودانشور عاطف توقیر نے تعزیتی اجتماع کیلئے اپنے آڈیواوروڈیو پیغامات بھیجے جوشرکاء کے سامنے پیش کیے گئے۔اس موقع پر معروف شعراء انیس فاروقی، طاہراسلم گورا اور رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفی عزیزآبادی نے ڈاکٹرحسن ظفرعارف شہید کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے نظمیں پیش کیں۔ مقررین نے اپنے خطاب میں پروفیسر حسن ظفرعارف شہید کی جدوجہد اورحالات زندگی پر روشنی ڈالی اور پاکستان میں مظلوم قومیتوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا بھی اظہارکیا۔ تقریب کے اختتام پر انتہائی پرسوز اور پراثرنوحہ پیش کیاگیاجس کے دوران پورے ماحول میں سوگ کا منظر دیکھنے میں آیا۔تعزیتی اجتماع کے اختتام پر جناب الطاف حسین اور تمام شرکاء نے شہید انقلاب پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف کو اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر سیلوٹ پیش کیا۔
*****


1/9/2025 11:32:01 PM