ممتازفلاسفر، مفکر، ترقی پسند دانشور پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی یاد میں ایم کیوایم کے زیراہتمام ہفتہ 17فروری کو لندن میں تعزیتی ریفرنس کے انعقاد کے لئے تیاریاں جاری ہیں
|
Posted on: 2/15/2018
|
ممتازفلاسفر، مفکر، ترقی پسند دانشور پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی یاد میں ایم کیوایم کے زیراہتمام
ہفتہ 17فروری کو لندن میں تعزیتی ریفرنس کے انعقاد کے لئے تیاریاں جاری ہیں
تعزیتی ریفرنس میں برطانیہ، امریکہ ، کینڈا، جرمنی،ناروے اوردیگرممالک سے بھی دانشور، وکلاء، بلاگرز، صحافی،
اساتذہ اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے
تعزیتی ریفرنس میں ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہیدکی زندگی، روشن خیال اورترقی پسندمعاشرے کے قیام کیلئے ان
کی جدوجہد، علمی وفکری خدمات اورقربانیوں پر روشنی ڈالی جائے گی
لندن۔۔۔14، فروری2018ء
ممتازفلاسفر، مفکر، ترقی پسند دانشوراور بزرگ استاد پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کیلئے ایم کیوایم کے زیراہتمام ہفتہ 17فروری کو لندن میں منعقد کئے جانے والے تعزیتی ریفرنس کی تیاریاں جاری ہیں ۔ تعزیتی ریفرنس میں برطانیہ کے ساتھ ساتھ امریکہ ، کینڈا، جرمنی،ناروے اوردیگرممالک سے بھی دانشور، وکلاء، بلاگرز، صحافی،اساتذہ اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ تعزیتی ریفرنس میں پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی زندگی،پاکستان میں روشن خیال اورترقی پسندمعاشرے کے قیام کیلئے ان کی جدوجہد، علمی وفکری خدمات اورقربانیوں پر روشنی ڈالی جائے گی ۔ تعزیتی ریفرنس لندن کے شمال مغربی علاقے ایجویئرکے واٹلنگ کمیونٹی سینٹر واقع 145 Orange Hill Road, Edgware, Middlesex HA8 0TR میں ہفتہ 17فروری کو شام 7 بجے منعقد ہوگا۔ واضح رہے کہ پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کو13جنوری 2018ء کو کراچی میں حراست میں لینے کے بعد تشدد کرکے ماورائے عدالت قتل کردیاگیاتھا۔انہیں 13جنوری کواغواکے اندازمیں حراست میں لیاگیاتھااور ان کی تشددزدہ لاش اگلے روزیعنی 14جنوری کو کراچی کے دوردراز ساحلی علاقے ابراہیم حیدری میں پائی گئی تھی ۔
*****
Back to Conversion Tool
|
12/21/2024 7:23:17 PM
|
|