ممتاز حق پرست گلوکار مراد علی مراد کے صاحبزادے عادل مراد شہید کو ائر پورٹ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا
نماز جنازہ و تدفین میں رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی، ارکین اسمبلی اور شہید کے عزیز و اقارب کی شرکت
کراچی۔۔7؍ اکتوبر 2013ء
ممتازحق پرست گلوکارمرادعلی مرادکے جواں سال صاحبزادے عادل مراد شہید کو سینکڑوں آہوں سسکیوں کے درمیان ائر پورٹ قبرستان میں سپر د خاک کردیا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ جی ایر یا مدینہ مسجد ملیر میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ و تدفین میں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی ارکان اسمبلی ساجد احمد ،اشفاق منگی ، ندیم راضی ،مقامی سیکٹر و یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان اور شہید کے عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔