Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک الطاف حسین اورایم کیوایم لازم وملزوم ہیں ، قاسم علی رضا


قائد تحریک الطاف حسین اورایم کیوایم لازم وملزوم ہیں ، قاسم علی رضا
 Posted on: 2/15/2018
قائد تحریک الطاف حسین اورایم کیوایم لازم وملزوم ہیں ، قاسم علی رضا
سندھ کے شہری عوام آج بھی قائد تحریک الطاف حسین کی ولولہ انگیزقیادت میں متحد ومنظم ہیں ، قاسم علی رضا
نظریاتی تحریک کو ریاستی طاقت سے مٹانے کی جتنی کوشش کی جائے گی ایم کیوایم اتنی ہی شدت سے ابھرے گی، قاسم علی رضا
ثابت قدم، پرعزم ، بے لوث اور وفاپرست کارکنان وعوام حالات کے جبرسے ہرگز مایوس نہ ہوں ، قاسم علی رضا
انشاء اللہ فتح حق پرستوں کا مقدر ثابت ہوگی اور باطل قوتوں کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، قاسم علی رضا

لندن۔۔۔15، فروری2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا نے کہاہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اورایم کیوایم لازم وملزوم ہیں ۔ ایک بیان میں قاسم علی رضا نے کہاکہ سندھ کے شہری عوام ماضی کی طرح آج بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ولولہ انگیزقیادت میں متحد ومنظم ہیں ، ظلم وجبرکے ذریعے مہاجرقوم کو قائد تحریک جناب الطاف حسین سے دورکرنے کی ہرسازش کو ماضی کی طرح ناکامی کاسامنا دیکھنا پڑا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ایک نظریاتی تحریک ہے جس کے روح رواں قائد تحریک جناب الطاف حسین ہیں یہ ایم کیوایم کاطرہ امتیاز ہے کہ اس نظریاتی تحریک کو ریاستی طاقت سے مٹانے کی جتنی کوشش کی جائے گی ایم کیوایم اتنی ہی شدت سے ابھرے گی۔قاسم علی رضا نے کہاکہ ایم کیوایم کی جدوجہد میں ہزاروں شہداء کا لہو شامل ہے ، حق پرستی کے نظریہ کی بقاء کیلئے ہزاروں کارکنان قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں ، سینکڑوں آج بھی لاپتہ ہیں اور ہزاروں کارکنان اپنے گھروں سے دورجلاوطنی یا روپوشی کی کربناک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں لیکن تمام ترمصائب ومشکلات کے باوجود آج بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہیں ۔ قاسم علی رضا نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے بغیر ایم کیوایم کی نہ تو کوئی حیثیت ہے، نہ کوئی اہمیت ہے۔ ریاستی طاقت کے ناجائز استعمال سے حق پرستی کے نظریہ کو نہ تو مٹایاجاسکتا ہے اورنہ ہی عوام کے دلوں سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی محبت ختم کی جاسکتی ہے ۔ قاسم علی رضا نے ایم کیوایم کے تمام ثابت قدم، پرعزم ، بے لوث اور وفاپرست بزرگوں ، ماؤں ، بہنوں اورتحریکی ساتھیوں پرزور دیا کہ وہ حالات کے جبرسے ہرگز مایوس نہ ہوں ، آپس میں اتحاد ومحبت سے حق پرستی کے نظریہ کو فروغ دیتے رہیں انشاء اللہ فتح حق پرستوں کا مقدر ثابت ہوگی اور باطل پرست قوتوں اوران کے گماشتوں کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
****

1/9/2025 11:49:55 PM