ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کل بروز بدھ لندن میں اہم پریس بریفنگ سے خطاب کرے گی، اعلامیہ
یہ وڈیو بریفنگ لندن وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ہوگی
وڈیوبریفنگ میں رابطہ کمیٹی کے اراکین اہم تنظیمی امورکے حوالے سے ناقابل تردید ثبوت وشواہد پیش کرے گی
دنیا بھرمیں مقیم کارکنان وعوام اس اہم وڈیوبریفنگ کو لازمی دیکھیں، رابطہ کمیٹی کی اپیل
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کل بروز بدھ مورخہ14 ، فروری2018ء کو انتہائی اہم وڈیوبریفنگ سے خطاب کرے گی۔ایم کیوایم کے مرکزی شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق رابطہ کمیٹی کی یہ وڈیو بریفنگ لندن وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ہوگی۔ ا س وڈیوبریفنگ میں رابطہ کمیٹی کے اراکین اہم تنظیمی امورکے حوالے سے ناقابل تردید ثبوت وشواہد پیش کریں گے ۔ رابطہ کمیٹی نے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مقیم تمام وفاپرست ذمہ داروں ، کارکنوں اورہمدردوں سے اپیل کی کہ وہ ا س اہم وڈیوبریفنگ کو لازمی دیکھیں اور حقائق کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کیلئے اس وڈیوبریفنگ کو زیادہ سے زیادہ شیئربھی کریں۔رابطہ کمیٹی کی یہ وڈیوبریفنگ ایم کیوایم کی ویب سائٹwww.mqm.org اورایم کیوایم کے درج ذیل فیس بک پیج پربراہ راست نشر کی جائے گی۔
http://www.facebook.com/Karachi-Belongs-To-MQM-417643375064143/
*****