Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ایک تھی ، ایک ہے اورایک ہی رہے گی، ایم کیوایم وہی ہے جس کے بانی وقائدجناب الطاف حسین ہیں ۔ کنوینرایم کیوایم ڈاکٹرندیم احسان ،ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا


ایم کیوایم ایک تھی ، ایک ہے اورایک ہی رہے گی، ایم کیوایم وہی ہے جس کے بانی وقائدجناب الطاف حسین ہیں ۔ کنوینرایم کیوایم ڈاکٹرندیم احسان ،ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا
 Posted on: 2/6/2018 1

جو کھیل تماشے ہورہے ہیں وہ خفیہ ہاتھوں کاتیارکردہ کھیل ہے۔ کنوینرایم کیوایم ڈاکٹرندیم احسان ،ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا
ایم کیوایم ایک تھی ، ایک ہے اورایک ہی رہے گی، ایم کیوایم وہی ہے جس کے بانی وقائدجناب الطاف حسین ہیں،
دشمنوں کی تمام سازشوں کے باوجود ایم کیوایم بانی وقائدجناب الطاف حسین کی قیادت میں کل بھی متحدتھی اورآج بھی متحد ہے
انہی خفیہ ہاتھوں نے ایک مہاجربزرگ رہنماپروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف کوبیدردی سے شہید کرڈالا۔ڈاکٹرندیم احسان او ر قاسم علی رضا
کارکنان ہرگزمایوس نہ ہوں، اپنی صفوں میں اتحاد برقراررکھیں اور اللہ تعالیٰ کے انصاف پر یقین رکھیں،ڈاکٹرندیم احسان ، قاسم علی رضا
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی موجودہ صورتحال پر کل بروز بدھ انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ایک تفصیلی وڈیوبریفنگ کرے گی

لندن ۔۔۔ 6 فروری 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان ،ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا اوراراکین رابطہ کمیٹی اورسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے حوالے سے جو کھیل تماشے ہورہے ہیں وہ خفیہ ہاتھوں کاتیارکردہ کھیل ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ایک تھی ، ایک ہے اورایک ہی رہے گی، ایم کیوایم وہی ہے جس کے بانی وقائدجناب الطاف حسین ہیں، دشمنوں کی تمام تر سازشوں کے باوجود ایم کیوایم بابائے مہاجرقوم اوربانی وقائدجناب الطاف حسین کی قیادت میں کل بھی متحدتھی اورآج بھی متحد ہے اورانشاء اللہ تعالیٰ متحد رہے گی۔ ڈاکٹرندیم احسان او ر قاسم علی رضا نے کہاکہ ایم کیوایم کاایک ایک سچااورمخلص کارکن اور مہاجر عوام اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ آج جو تماشے ہورہے ہیں وہ انہی خفیہ ایجنسیوں کاتیارکردہ کھیل ہے جوروز اول سے مہاجرحقوق کی تحریک اور مہاجر نام کو مٹانے کے درپے ہیں۔انہی خفیہ ہاتھوں نے ایک مہاجربزرگ رہنماپروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف کوبیدردی سے شہید کرڈالا لیکن پورا میڈیا، تجزیہ نگار اورقلمکار سب اس پر خاموش ہیں۔ ڈاکٹرندیم احسان ،قاسم علی رضا،اراکین رابطہ کمیٹی اورسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی نے تحریک کے تمام کارکنوں سے کہاکہ اگرچہ حالات بہت سخت اورکٹھن ہیں لیکن وہ ہرگزمایوس نہ ہوں، اپنی صفوں میں اتحاد برقراررکھیں اور اللہ تعالیٰ کے انصاف پر یقین رکھیں، اللہ تعالیٰ سب کچھ دیکھ رہاہے اوروہی بہترانصاف کرنے والا ہے ۔ دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اس صورتحال پر کل بروز بدھ انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ایک تفصیلی وڈیوبریفنگ کرے گی۔ یہ وڈیوبریفنگ بدھ کو پاکستان وقت کے مطابق شام سات بجے کی جائے گی۔
*****


1/9/2025 11:52:10 PM