Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے سینئررہنما پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفرعارف کے ماورائے عدالت قتل اورمہاجروں پر ریاستی مظالم کے خلاف ایم کیوایم جرمنی کے زیراہتمام فرینکفرٹ میں احتجاجی مظاہرہ


ایم کیوایم کے سینئررہنما پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفرعارف کے ماورائے عدالت قتل اورمہاجروں پر ریاستی مظالم کے خلاف ایم کیوایم جرمنی کے زیراہتمام فرینکفرٹ میں احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 2/4/2018 1
ایم کیوایم کے سینئررہنما پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفرعارف کے ماورائے عدالت قتل اورمہاجروں پر
ریاستی مظالم کے خلاف ایم کیوایم جرمنی کے زیراہتمام فرینکفرٹ میں احتجاجی مظاہرہ
مظاہرے میں ایم کیوایم کے کارکنوں ،خواتین اوربچوں کی شرکت ، مظاہرے میں شرکت کیلئے کارکنان دوردرازسے فرینکفرٹ پہنچے تھے 
مظاہرین نے ایم کیوایم کے پرچم ،ڈاکٹر حسن ظفر عارف شہیداور دیگر شہید اورلاپتہ کارکنوں کی تصاویر اورمختلف پلے کارڈزاٹھارکھے تھے
" Stop killings of Mohajir " " We want Justice " ، ’’ حسن ظفر عارف تیرے خون سے ۔۔۔انقلاب آئے گا
مظاہرے میں شامل کارکنوں،خواتین اوربچوں کے ’’ لیڈر آف دی نیشن۔۔۔الطاف ،الطاف ‘‘ کے پرجوش نعرے
ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہیدکے ماورائے عدالت قتل کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے ۔افضال حسین سینٹرل آرگنائزر ایم کیوایم جرمنی

ایم کیوایم کے سینئررہنمااوربزرگ استاد، فلاسفر، مفکر، دانشورپروفیسر ڈاکٹرحسن ظفرعارف کے ماورائے عدالت قتل، ایم کیوایم کے کارکنوں کی جبری گمشدگی اورمہاجروں پر ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم کے خلاف ایم کیوایم اوورسیز جرمنی یونٹ کے زیراہتمام جرمنی کے شہرفرینکفرٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔یہ احتجاجی مظاہرہ فرینکفرٹ کے مشہورعلاقے ڈوم رومرمیں کیاگیاجس میں ایم کیوایم جرمنی کے سینٹرل آرگنائزر افضال حسین،جوائنٹ آرگنائزر افضل شمسی ، سید سلمان حسین ،سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان، ایم کیوایم کے کارکنوں ،خواتین اوربچوں نے شرکت کی۔ مظاہرے میں شرکت کیلئے ایم کیوایم کے کارکنان اپنی فیملیز کے ہمراہ جرمنی کے دوردرازکے شہروں سے فرینکفرٹ پہنچے تھے ۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم ،ڈاکٹر حسن ظفر عارف شہیداور دیگر شہید اورلاپتہ کارکنوں کی تصاویر اورمختلف پلے کارڈزاٹھارکھے تھے جن پر ریاستی آپریشن اورانسانی حقوق کی خلاف ورذیوں کے بار ے میں مذمتی کلمات اور مطالبات درج تھے ۔ مظاہرین مسلسل" Stop killings of Mohajir " " We want Justice " ، ’’ حسن ظفر عارف تیرے خون سے ۔۔۔انقلاب آئے گا ‘‘ ’’ خون رنگ لائے گا۔۔۔ انقلاب آئے گا ‘‘ کے نعرے لگارہے تھے ۔ مظاہرے میں شامل کارکنوں،خواتین اوربچوں نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کے پورٹریٹ اٹھاکراور’’ لیڈر آف دی نیشن۔۔۔الطاف ،الطاف ‘‘ ’’ فادرآف دی نیشن۔۔۔ الطاف ،الطاف ‘‘ کے نعرے لگاکرجناب الطاف حسین سے اپنی محبت وعقیدت کااظہارکیا۔مظاہرے میں شریک ایم کیوایم کے کارکنوں نے اس موقع پر سیاحوں کومظاہرے کے مقاصد اورپاکستان میں ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن اورمہاجروں پر ہونے والے مظالم کی تفصیلات سے آگاہ کیااوراس حوالے سے ہینڈبل بھی تقسیم کئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم جرمنی کے سینٹرل آرگنائزر افضال حسین نے کہاکہ پاکستان میں ریاستی آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کونشانہ بنایاجارہاہے، ایم کیوایم کے معصوم وبے گناہ رہنماؤں،کارکنوں اورہمدردوں کوماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے اورانہیں حراست میں لے کرلاپتہ کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرحسن ظفرعارف صرف ایم کیوایم کے سینئررہنماہی نہیں بلکہ ایک بزرگ استاد، فلاسفر، مفکر اوردانشورتھے لیکن انہیں بھی نہیں بخشاگیا، پہلے انہیں گرفتارکرکے ایم کیوایم چھوڑنے کی دھمکیاں دی گئیں جب وہ نہ مانے توانہیں ایک مرتبہ پھر حراست میں لے کرسفاکی سے قتل کردیاگیااورطاقت کے ذریعے اس کوطبعی موت کارنگ دیدیاگیا۔ انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہیدکے ماورائے عدالت قتل پرازخودنوٹس لیاجائے اوراس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے ۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن بند کیاجائے، تمام گرفتارشدگان کورہاکیاجائے، لاپتہ افرادکوبازیاب کیاجائے اورایم کیوایم کوبھی سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے۔
*****










1/9/2025 11:51:41 PM