Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        


 ایم کیو ایم امریکہ ہیوسٹن چیپٹر کے تحت شہید وفا پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف کے ایصال ثواب کیلئے قران و فاتحہ خوانی
 Posted on: 1/18/2018

ایم کیو ایم امریکہ ہیوسٹن چیپٹر کے تحت شہید وفا پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف کے ایصال ثواب کیلئے قران و فاتحہ خوانی

تاریخ لکھے گی کے مظلوم قوم کا ستر سالہ بوڑھا مار کھاتا رہا لیکن اپنی قوم کیلئے ڈٹا وفا کی نئی مثال قائم کرتا رہا : شاہد فرہاد
شہید وفا کی ماورائے عدالت قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، امریکہ مقیم پاکستانیوں کے درجنوں افراد کی شرکت

(ہیوسٹن) : ۱۹ جنوری ۲۰۱۸: متحدہ قومی مووومنٹ امریکہ ہیوسٹن چیپٹر کے تحت ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر شہید وفا پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی و دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔ دعائیہ تقریب میں سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن شاہد فرہاد، ایم کیو ایم ہیوسٹن چیپٹر کے انچارج عاطف شمیم، جوائنٹ انچارج محمد ظہیر، سینئر کارکن و کراچی کلب امریکہ کے جوائنٹ انچارج رمضان کعبہ سمیت کارکنان اور امریکہ مقیم پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دعائیہ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ڈاکٹر حسن ظفر عارف کو ماورائے عدالت قتل کئے جانے، ریاستی اداروں کی جانب سے انکے قتل کو جبراََ طبعی موت قرار دئے جانے کی مذموم کوششوں، پاکستان میں مہاجر قوم کو دیوار سے لگانے، مسلسل ماورائے عدالت قتال اور ایم کیو ایم کی سیاسی ، سماجی و فلاحی سرگرمیوں، بانی و قائد تحریک لطاف حسین کے میڈیا بلیک آؤٹ پر پامندیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔ اس موقع پر شرکاء نے اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھیں جبک بعض شرکاء نے شہیدپروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف کی تصاویر و نعروں پر مشتمل پلے کارڈو اور ایم کیو ایم کے سہہ رنگی پرچم تھامے ہوئے تھے۔
اس موقع پرایم کیو ایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن اور سینٹرل کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سیل کے انچار ج شاہد فرہاد نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی کا طالب علم ہونے کے باعث پروفیسر ڈاکٹر حسن طفر عارف کی براہ راست شاگردی کے مواقع حاصل رہے ہیں ڈاکٹر ظفر فلسفہ میں پی ایچ ڈی، ہاورڈ یونیورسٹی سے پوسٹ ڈاکٹریٹ و ریسرچ فیلو شپ سمیت کئی کتابوں کے مصنف اور خصوصاََ مارکسزم پر اتھاڑتی تھے۔ وہ ایک ترقی پسند دانشور، جمہوریت اور انسانی حقوق کی حرمت کی خاطر جبر کے سامنے ڈٹ جانے والے ضمیر کے ایک ایسے قیدی تھے جن کی ساری عمر انسانی حقوق کی جدوجہد میں گزری۔ ابتداء سے ہی جبر کے ہر طوفان کے خلاف سینہ سپر ہونا ناکا شعوری فیصلہ ہوا کرتا تھا ۔ انہوں نے کبھی کسی دباؤ یا جبر کو قبول نہیں کیا یہی وجہ تھی کہ جب مہاجر قوم اور اسکی نمائندہ جماعت کو ریاستی دہشت گردی کے ذریعے دیوار سے لگادیا گیا تو وہ اپنی مظلوم قوم کی حمایت میں خود بڑھ کر آگے آئے ۔ انہوں نے ایسے وقت میں پاکستان میں ا یم کیو ایم کی قیادت سنبھالی جب ریاستی طاقتوں نے مہاجروں کی نمائندہ جماعت کے خلاف شدید ترین آپریشن جاری رکھا ہوا تھا ایم کیو ایم کے ٹکڑے کردئے گئے تھے۔ وہ بوڑھے ہوگئے تھے مگر انکے جذبے اب بھی جوان تھے۔اور اسی باعث اپنی مظلوم قوم کی حمایت میں پورے جذبے سے ایک چٹان کی مانند قائد تحریک الطاف حسین کے ساتھ کھڑے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی پہلے پریس کانفرنس پروفیس حسن ظفر صاحب نے کہا تھا کہ میرے لئے یہ بڑی خوشی اور فخر کی بات ہے کہ آج میں اپنے ہی شاگرد کو اپنا قائد مان کر اسکے پیچھے چل رہا ہوں۔ ریاستی اداروں نے طاقت کے زعم میں جبر کا ہر ہتھکنڈہ استعمال کرتے ہوئے ا نہیں اپنے نظریات تبدیل کرنے کیلئے مجبور کیا۔ انہیں گرفتار کیا گیا ، ان پر تشد دہوا مگر وہ نہ انہیں خرید سکے اور نہ ہی انہین اپنی وفاداری تبدیل کرنے پر مجبور کرسکے۔ ایک ستر سالہ بوڑھے پروفیسر نے چوڑی چھاتیوں والے بہادروں کو انکے اپنے میدان میں ذلت آمیز شکست دی جس کی پاداش میں ان ہی بہادروں نے رات کی تاریکی میں انہیں ماورائے عدالت قتل کر کے شہید کردیا اور اب انکی شہادت کو طبعی موت قرار دینے پر مصر ہیں جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہادروں نے اس شخص کو تو مار دیا مگر جبر کے آگے نہ جھکنے کا اس کا فلسفہ اب بھی زندہ ہے ۔ وفا کی جو مثال اس نے قائم کی وہ وفا پرستوں کیلئے مشعل راہ ثابت ہوگی۔ وہ تو مرنے کے بعد بھی امر ہوگیا ہے مگر اس پر ظلم کرنے والے ذلیل و رسوا ہو کر رہ گئے ۔ آنے والی تاریخ لکھے گی کہ مظلوم قوم کا ستر سالہ بوڑھا مار کھاتا رہا لیکن اپنی قوم کیلئے جبر کے آگے ڈٹا وفاؤں کی نئی مثالیں قائم کرتا رہا۔ 

ایم کیو ایم کے سینئر رہنما شہید وفا پروفیسرڈاکٹر حسن ظفر عارف شہید کو خراج عقیدت پیش کیا گیآٰ
ایم کیو ایم یوایس اے ہیوسٹن چیپٹرکے زیر اہتمام احتجاج کا اہتمام کیا گیا 
جناب الطاف حسین بھائی کی صحت تندرستی تحریک کے تمام شہدا،اسیر،روپوش،لاپتہ
اور جلاوطن ساتھیوں کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں





12/21/2024 6:52:13 PM