Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اسلام آبادمیں صحافی طحہٰ صدیقی کے ا غوا کی کوشش اورتشدد کا واقعہ قابل مذمت ہے۔الطاف حسین


اسلام آبادمیں صحافی طحہٰ صدیقی کے ا غوا کی کوشش اورتشدد کا واقعہ قابل مذمت ہے۔الطاف حسین
 Posted on: 1/12/2018
اسلام آبادمیں صحافی طحہٰ صدیقی کے ا غوا کی کوشش اورتشدد کا واقعہ قابل مذمت ہے۔الطاف حسین
صحافیوں اوربلاگرزکوہراساں کرنے اور انہیں غائب کرنے کاسلسلہ بند کیاجائے ۔ الطاف حسین
جب سچ اورحق لکھنے والے صحافیوں، اینکرزاوربلاگرزکونشانہ بنایا جائے گا تو پھر ظلم کے خلاف آواز کون اٹھائے گا؟ الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے اسلام آبادمیں صحافی طحہٰ صدیقی پر حملے اوراغواکرنے کی کوشش کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے اورکہا ہے کہ پاکستان میں حق اورسچ بولنے والے اورظلم وناانصافیوں کے خلاف سچائی کی آوازبلند کرنے والے صحافیوں اوربلاگرزکوہراساں کرنے اور انہیں غائب کرنے کاسلسلہ بند کیاجائے ۔ سوشل میڈیاپراپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ طحہٰ صدیقی کواسلام آبادمیں نامعلوم افرادنے اغواکرنے کی کوشش کی اوران پر تشددکیا، انہیں پہلے سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔ جناب الطاف حسین نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ صحافیوں پر حملے ، تشدد اور اغواکرکے لاپتہ کرنے والے یہ خفیہ لوگ کون ہیں؟ اسی طرح گزشتہ دنوں اسلام آبادہی میں ایک اورسینئر صحافی احمدنورانی پر بھی قاتلانہ حملہ کیاگیاجس کے نتیجے میں وہ شدیدزخمی ہوگئے۔سینئراینکرپرسن حامد میر نے لاپتہ افرادکامعاملہ اٹھایاتوپہلے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں اورجب بھی وہ نہ مانے تو ان کوگولیاں ماری گئیں جس کے بعد وہ خاموش ہوگئے ۔ اس سے پہلے اسلام آبادہی میں ایک اورصحافی عمر چیمہ کوبھی سرکاری اہلکاروں نے اغواکرکے بری طرح تشددکانشانہ بنایا ، ایک اورصحافی سلیم شہزادنے کچھ حقائق بیان کرناشروع کئے توانہیں بھی پہلے دھمکیاں دی گئیں اورپھربعد میں اغواکرکے غائب کردیا گیا بعد میں ان کی تشددزدہ لاش ایک نہرسے ملی۔اسی طرح اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیوں پرتنقیدکرنے والے بلاگرزسلمان حیدر، احمدوقاص گورایہ، عاصم سعید، ثمرعباس اوراحمدرضانصیرکواغواکیاگیااورکئی روزتک بری طرح تشددکانشانہ بنایاگیا، جن میں سے ثمرعباس تاحال لاپتہ ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جب سچ اورحق لکھنے والے اورظلم کوظلم کہنے والے صحافیوں، اینکرزاوربلاگرزکواغواکرکے تشدد کا نشانہ بنایا جائے گا، انہیں لاپتہ کیاجائے گا، انہیں دھمکیاں دی جائیں گی تو پھرملک میں ظلم وزیادتیوں کے خلاف آواز کون اٹھائے گا؟ عوام کوتصویر کادوسرا رخ کون دکھائے گا؟ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ حق اورسچ بولنے والے اورظلم وناانصافیوں کے خلاف سچائی کی آوازبلند کرنے والے صحافیوں اور بلاگرز کو ہراساں کرنے اور انہیں غائب کرنے کاسلسلہ بند کیاجائے ۔ 

*****

7/18/2024 12:26:51 PM