معصوم زینب کے سفاک قاتلوں کوفی الفورگرفتارکیاجائے ۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے قصورمیں 8سالہ معصوم بچی زینب کے اغوا، زیادتی اورقتل کے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ سفاک قاتلوں کوفی الفورگرفتارکیاجائے ۔ بدھ کی شب سوشل میڈیاکے ذریعے اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ قصورمیں اس قدرسفاکانہ اور شرمناک واقعہ ہواہے لیکن اس کے قاتل شائد اسلئے نہیں پکڑے جارہے ہیں کہ انہیں کسی نہ کسی بااثرجاگیرداریاوڈیرے کی حمایت حاصل ہے۔انہوں نے معصوم زینب کے والدین اورتمام سوگوارلواحقین کے غم میں برابرکاشریک ہوں۔