ایم کیوایم فیڈرل بی ایریا سیکٹرکے شہیدکارکن محمدعامر شہید کی بیوہ کے انتقال پر قائدتحریک الطاف حسین کااظہارتعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم فیڈرل بی ایریا سیکٹرکے شہیدکارکن محمدعامر شہید کی بیوہ محترمہ شہناز کے انتقال پر دلی افسوس اورگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں اورایم کیوایم کے تمام کارکنان مرحومہ کے بچوں اورتمام اہل خانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے،انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔