Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہیدوں کالہومجھ پر قرض ہے، اپنے شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں جانے نہیں دوں گا. اپنی آخری سانس تک مقصدکے حصول کی جدوجہد جاری رکھوں گا.۔الطا ف حسین


 شہیدوں کالہومجھ پر قرض ہے، اپنے شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں جانے نہیں دوں گا. اپنی آخری سانس تک مقصدکے حصول کی جدوجہد جاری رکھوں گا.۔الطا ف حسین
 Posted on: 12/4/2017
شہیدوں کالہومجھ پر قرض ہے، اپنے شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں جانے نہیں دوں گا۔الطا ف حسین
 اپنی آخری سانس تک مقصدکے حصول کی جدوجہد جاری رکھوں گا
 اگرقومیں اجتماعی خودغرضی کالبادہ اوڑھ لیں تو وہ تباہ وبرباد ہوجایاکرتی ہیں 
 میں نے اپنے ذاتی یاخاندانی مفادات کے بجائے قوم کے اجتماعی مفادات کے حصول کی بات کی،
 میں نے سیاست کو اپنے لئے مال ودولت کے حصول کاذریعہ نہیں بنایا، میرابھائی آج بھی کینیڈامیں ٹیکسی چلاکرگزربسرکررہاہے
 اللہ تعالیٰ جدوجہدکرنے والوں کاامتحان لیتارہتاہے اورجولوگ ثابت قدم رہتے ہیں انہیں فتح سے ہمکنارکرتاہے
 9دسمبرکویوم شہداہے لہٰذا تمام ساتھی اپنے شہیدوں کی قربانیوں کویادرکھیں، ان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کریں 
 ایم کیوایم سکھرزون کے کارکنوں سے فون پر گفتگو۔ثابت قدمی پر سکھرزون کے وفاشعارکارکنوں کوسلام تحسین


لندن  ……  4  دسمبر 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ شہیدوں کالہومجھ پر قرض ہے، میں اپنے شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں جانے نہیں دوں گااور اپنی آخری سانس تک مقصدکے حصول کی جدوجہد جاری رکھوں گا۔انہوں نے یہ بات پیر کی شب ایم کیوایم سکھرزون کے کارکنوں سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ماضی کی طرح ایک بارپھرہماری تحریک کڑی آزمائش کے دور سے گزررہی ہے لیکن اللہ تعالیٰ کاشکر ہے کہ اس نے ہمیں ثابت قدم رکھا اورہم تمام ترآزمائشوں اورکٹھن حالات کے باوجود اپنی جدوجہدجاری رکھے ہوئے ہیں، دیگرشہروں کی طرح آج بھی سکھرمیں الطاف حسین کے وفاشعاراورچاہنے والے ساتھی موجودہیں جس پرمیں انہیں سلام تحسین پیش کرتاہوں۔۔ انہوں نے کہاکہ اگرقومیں اجتماعی خودغرضی کالبادہ اوڑھ لیں تو وہ تباہ وبرباد ہوجایاکرتی ہیں لیکن اگر قوموں کی جدوجہدمیں چندلوگ بھی اپنافرض اداکرتے رہیں توایسی قومیں کبھی ختم نہیں ہوتیں۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ میں نے اپنے ذاتی یاخاندانی مفادات کے بجائے قوم کے اجتماعی مفادات کے حصول کی بات کی، اگرمیں چاہتاتوآج نوازشریف اور زرداری سے زیادہ امیرہوتالیکن میں نے سیاست کو اپنے لئے مال ودولت کے حصول کاذریعہ نہیں بنایا، میرابھائی آج بھی کینیڈامیں ٹیکسی چلاکراپنے بیوی بچوں کاگزربسرکررہاہے۔ جناب الطا ف حسین نے کہا کہ میں نے شروع دن سے ہی ساتھیوں کویہ بتایا ہے کہ تحریک پھولوں کاسیج نہیں ہوتی بلکہ کانٹوں کی سیج ہوتی ہے، اب یہ اپنے اپنے ظرف کی بات ہوتی ہے انسان اس راہ پرچلتے ہوئے اپنے ظرف وضمیراورنظریہ پر قائم رہتاہے یانہیں۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ جدوجہدکرنے والوں کاامتحان لیتارہتاہے، بالآخر اسے رحم آتاہے اوروہ جدوجہدکرنے والوں کوان کی جدوجہدکاپھل دیتاہے اورجولوگ ثابت قدم رہتے ہیں انہیں فتح سے ہمکنارکرتاہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ 9دسمبرکویوم شہداہے لہٰذا تمام ساتھی اپنے شہیدوں کی قربانیوں کویادرکھیں، ان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کریں اورشہداکو خراج عقیدت پیش کریں۔ 

٭٭٭٭٭



12/21/2024 7:32:02 PM