Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کی جانب سے یوم شہدا پرتحریک کے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئےخصوصی بیج تیارکرلیاگیا


ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کی جانب سے یوم شہدا پرتحریک کے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئےخصوصی بیج تیارکرلیاگیا
 Posted on: 12/2/2017
ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کی جانب سے یوم شہدا پرتحریک کے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئےخصوصی بیج تیارکرلیاگیا
یہ بیج ہر سال 9 دسمبرکویوم شہداکے موقع پر لگایاجائے گااورشہد اء کویاد کیاجائے گا 
یوم شہداکے موقع پر اوورسیز یونٹوں کے کارکنان یہ بیج لگائیں گے ،
پاکستان میں موجود کارکنان حالات کے جبرکے باعث احتیاط کے طویہ بیج نہ لگائیں۔شعبہ اطلاعات ایم کیوایم

ایم کیوایم شعبہ اطلاعات نے 9دسمبر کومنائے جانے والے یوم شہدا پرتحریک کے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک خصوصی بیج تیارکیاہے جو ہر سال 9 دسمبرکویوم شہداکے موقع پر لگایاجائے گااورشہد اء کویاد کیاجائے گا ۔بیج میں بانی وقائدجناب الطاف حسین کی تصویرہے جس میں وہ شہیدوں کوسیلوٹ پیش کررہے ہیں جبکہ بیج پرانگریزی میں" " Salute to our Mohajir Martyrs ( یعنی مہاجرشہداء کوسلام ) لکھاہے۔ 
شعبہ اطلاعات نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہاہے کہ یوم شہداکے موقع پر اوورسیز یونٹوں کے کارکنان یہ بیج لگائیں گے تاہم پاکستان میں موجود ایم کیوایم کے کارکنوں سے کہاگیاہے کہ وہ حالات کے جبرکے باعث احتیاط کے طویہ بیج نہ لگائیں کیونکہ بیج لگانے کی صورت میں ان کی شناخت ہوجائے گی اورپولیس ،رینجرزاورسرکاری ایجنسیاں انہیں گرفتارکرسکتی ہیں کیونکہ مہاجرعوام فوج، اسٹیبلشمنٹ اور سرکاری ایجنسیوں کے اپنے نہیں ہیں۔ شعبہ اطلاعات نے کہاکہ پنجاب میں دھرنے دینے والے عناصرکھلی کھلی مغلظات دیں، سرکاری ونجی املاک کوآگ لگائیں، پولیس اورشہریوں پرحملے کریں، پولیس کی گاڑیوں اورتھانوں کونذرآتش کریں،چاہے کیسے ہی پرتشددکارروائیاں کیوں نہ کریں لیکن چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرباجوہ کہتے ہیں کہ پنجاب کے ان عناصرکے خلاف کوئی ایکشن نہ کریں کیونکہ یہ ہمارے اپنے ہیں لیکن پاکستان میں مہاجروں کوان کے شہداکی یاد منانے تک کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ شعبہ اطلاعات نے اپنے اعلامیہ میں مزیدکہاکہ آج موجودہ پاکستان میں توہم گھروں میں خاموشی سے اپنے شہیدوں کی یاد منارہے ہیں لیکن انشاء اللہ ایک دن آئے گا جب ہم اپنے اپنے علاقوں میں آزادفضاؤں میں یوم شہدا منائیں گے اورکھل کراپنے سینوں پر یوم شہداکایادگاری بیج لگاکرشہیدوں کوخراج عقیدت پیش کریں گے۔ 

*****

12/21/2024 6:53:08 PM