Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شدت پسند عناصر کوفوج اورآئی ایس آئی کی مکمل حمایت اور سرپرستی حاصل ہےشدت پسندعناصرنے دہشت گردی کے ذریعے پورے ملک کو یرغمال بنائے رکھاہے۔ ندیم نصرت


شدت پسند عناصر کوفوج اورآئی ایس آئی کی مکمل حمایت اور سرپرستی حاصل ہےشدت پسندعناصرنے دہشت گردی کے ذریعے پورے ملک کو یرغمال بنائے رکھاہے۔ ندیم نصرت
 Posted on: 11/25/2017
حالات بتارہے ہیں کہ پورے ملک کومذہبی انتہاپسند عناصر کے حوالے کردیاگیاہے۔ ندیم نصرت 
شدت پسندعناصرنے دہشت گردی کے ذریعے پورے ملک کو یرغمال بنائے رکھاجس کی مذمت کیلئے الفاظ ملنامشکل ہے
ان شدت پسند عناصر کوفوج اورآئی ایس آئی کی مکمل حمایت اور سرپرستی حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ فوج نے نہ خودان
عناصر کے خلاف تاحال کوئی کارروائی کی اور نہ ہی حکومت کو کارروائی کرنے دی۔ ندیم نصرت
اگر ریاست کے ادارے خود ہی اپنے مقاصدکے لئے ایسے عناصر کی تائید وحمایت اورسرپرستی کریں گے توملک کس طرح آگے بڑھ سکتاہے 
پاکستان میں دہرا قانون چل رہاہے، کراچی میں چند مہاجرمائیں بہنیں اپنے لاپتہ بچوں کی بازیابی کیلئے پرامن مظاہرہ کرنے باہر نکلیں توانہیں ریاستی تشدد کے ذریعے کچل دیا جاتا ہے،
اساتذہ کرام اپنی تنخواہوں کامطالبہ کرنے کیلئے سڑک پرآئیں توانہیں بھیڑبکریوں کی طرح گھیر کرپکڑا جاتا ہے ، گھسیٹاجاتاہے
بلوچستان میں بلوچ مائیں بہنیں بزرگ ریاستی مظالم کے خلاف پرامن احتجاج کے لئے باہرنکلتے ہیں توانہیں ماراجاتاہے
ہمارے لئے حکومت ، فوج اور رینجرز کے حکام کی جانب سے اعلانات کئے جاتے ہیں کہ کسی کو احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی
مذہبی انتہا پسند عناصر نے پورے ملک میں دہشت گردی کا بازارگرم کیا انکے خلاف ایکشن کرنے کے بجائے آرمی چیف کی جانب سے وزیراعظم کویہ مشورہ دیاگیاکہ معاملے کو افہام وتفہیم سے حل کیا جائے ۔ ندیم نصرت
مٹھی بھر دہشت گردوں نے پورے ملک کوجس طرح یرغمال بنایاہے اس نے پوری دنیامیں پاکستان کاسرشرم سے جھکادیاہے۔ندیم نصرت
لندن ۔۔۔ 25 نومبر 2017ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت مذہبی شدت پسندعناصر کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آبادسمیت ملک کے مختلف شہروں میں پولیس، ایف سی کے اہلکاروں،پولیس اسٹیشنوں، وفاقی وزرا اورارکان پارلیمنٹ اوران کے گھروں پر پرتشددحملوں،گھیراؤجلاؤ ، سرکاری ونجی املاک کوآگ لگانے اوردہشت گردی کی کارروائیوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مذہبی انتہاپسندعناصر نے 18روزتک وفاقی دارالحکومت کویرغمال بنائے رکھا اورآج جب تمام ترضبط وبرداشت اورافہام وتفہیم کی پالیسیوں کے باوجودعدالت کے حکم اورمسلسل دباؤ کے بعد حکومت نے پولیس اورایف سی کے ذریعے ان عناصرکوفیض آباد سے ہٹانے کی کوشش کی توان عناصر نے پولیس اورایف سی پر پرتشددحملے کئے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارشہید اورکئی زخمی ہوئے، ان دہشت گردوں نے پنجاب سمیت ملک بھرمیں دہشت گردی کابازار گرم کیا، پولیس ایک درجن سے زائد موبائلوں،وینوں، عام شہریوں کی گاڑیوں، ٹی وی چینل کی ڈی ایس این جی وین، پیٹرول پمپوں، دکانوں کونذرآتش کیا،پولیس اسٹیشنوں، وفاقی وزراء اور حکمراں جماعت کے رہنماؤں پر حملے کئے ، ان کے گھروں کوآگ لگائی، دکانوں اوراملاک کی توڑپھوڑ کی، کراچی میں بھی ان شدت پسندعناصرنے رینجرزاورپولیس کی موجودگی میں فائرنگ، توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤکی کارروائیاں کیں اوراپنی دہشت گردی کے ذریعے پورے ملک کودن بھریرغمال بنائے رکھاجس کی مذمت کے لئے الفاظ ملنامشکل ہے۔ندیم نصرت نے کہاکہ آج جس طرح مذہب کی آڑ میں ملک کودہشت گردی کی آگ میں جھونکاگیاہے اورجس طرح مٹھی بھر دہشت گردوں نے پورے ملک کواپنی شدت پسندی کے ذریعے یرغمال بنایاہے اس نے پوری دنیامیں پاکستان کاسرشرم سے جھکادیاہے،حالات بتارہے ہیں کہ پورے ملک کومذہبی انتہاپسند عناصر کے حوالے کردیاگیاہے۔ ندیم نصرت نے مزیدکہاکہ پاکستان میں دہرا قانون چل رہاہے، کراچی میں چند مہاجرمائیں بہنیں اپنے لاپتہ بچوں کی بازیابی کیلئے پرامن مظاہرہ کرنے باہر نکلیں توانہیں ریاستی تشدد کے ذریعے کچل دیا جاتا ہے ، حراست میں لیاجاتاہے، اساتذہ کرام اپنی تنخواہوں کامطالبہ کرنے کیلئے سڑک پرآئیں توانہیں بھیڑبکریوں کی طرح گھیر کرپکڑا جاتا ہے ، گھسیٹاجاتاہے، بلوچستان میں بلوچ مائیں بہنیں بزرگ ریاستی مظالم کے خلاف پرامن احتجاج کے لئے باہرنکلتے ہیں توانہیں ماراجاتاہے اورحکومت ، فوج اور رینجرز کے حکام کی جانب سے اعلانات کئے جاتے ہیں کہ کسی کو احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی لیکن وفاقی دارالحکومت کویرغمال بنانے والے مذہبی انتہا پسند عناصر نے آج پورے ملک میں دہشت گردی کا بازارگرم کیا توان
دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن کرنے کے بجائے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے وزیراعظم کویہ مشورہ دیاگیاکہ معاملے کو افہام وتفہیم سے حل کیا جائے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ یہ دوعملی اس حقیقت کوثابت کرتی ہے کہ ان شدت پسند عناصر کوفوج اورآئی ایس آئی کی مکمل حمایت اور سرپرستی حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ فوج نے نہ خودان عناصر کے خلاف تاحال کوئی کارروائی کی اور نہ ہی حکومت کو کارروائی کرنے دی۔ ندیم نصرت نے کہا کہ اگر ریاست کے ادارے خود ہی اپنے مقاصدکے لئے ایسے عناصر کی تائید وحمایت اورسرپرستی کریں گے توملک کس طرح آگے بڑھ سکتاہے۔ ندیم نصرت نے انتہاپسند دہشت گرد عناصر کی پرتشددکارروائیوں کے نتیجے میں جاں بحق اورزخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اورعام شہریوں سے یکجہتی اورہمدردی کا اظہار کیا 
*****


7/18/2024 12:27:17 PM