ڈیرہ اسماعیل خان میں غریب اور مظلوم لڑکی کوسرعام برہنہ کرنے میں ملوث تحریک انصاف کے رہنماؤں،کارکنوں اورتمام ذمہ دارافرادکے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
پی ٹی آئی صوبائی حکومت نے مظلوم لڑکی پر من پسند بیان لینے کیلئے پولیس کے ذریعے اس کے خاندان سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیں
عمران خان کے کردار کے بارے میں خود سمبلی عائشہ گلالئی اورپی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں نے سارے حقائق قوم کے سامنے رکھے ہیں
عمران خان ایسے ہی لوگوں کواپنے قریب رکھاہے جو قوم کی بیٹیوں کی عزتوں اورعصمتوں کوپامال کررہے ہیں۔رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک غریب اور مظلوم لڑکی کوسرعام برہنہ کرنے اوراس کے ساتھ ظالمانہ سلوک کرنے میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں، کارکنوں اورتمام ذمہ دارافرادکے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مظلوم لڑکی کوسرعام برہنہ کرنے کاجوواقعہ پیش آیاہے وہ انتہائی شرمناک ہی نہیں بلکہ سیاہ ترین واقعہ ہے ۔یہ حقائق بھی سامنے آگئے ہیں کہ اس شرمناک واقعہ میں تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپوراوردیگرلوگ ملوث ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بجائے اس کے کہ اس شرمناک واقعہ میں ملوث افرادکوگرفتارکیاجاتا،پی ٹی آئی نے صوبائی حکومت کے اختیارکوناجائزاستعمال کرتے ہوئے پولیس کے ذریعے اس مظلوم لڑکی پر من پسند بیان لینے کیلئے اس کے خاندان سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عمران خان تبدیلی کے نعرے لگاتے ہیں لیکن دراصل ان کاکردارکس قسم کا ہے اس کے بارے میں خودتحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی اوردیگر رہنماؤں نے کھل کرسارے حقائق قوم کے سامنے رکھے ہیں۔ عمران خان ایسے ہی لوگوں کواپنے قریب رکھاہے جوعمران خان کی طرح قوم کی بیٹیوں کی عزتوں اورعصمتوں کوپامال کررہے ہیں۔اسی لئے عمران خان ،علی امین گنڈا پور کے خلاف کارروائی کے بجائے اس کی سرپرستی کررہے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پختونخواکے غیرت مند عوا م کوچاہیے کہ وہ اس شرمناک واقعہ پر تحریک انصاف کاساتھ چھوڑ دیں۔
*****