Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
بلوچ حریت پسند رہنما ڈاکٹراللہ نذربلوچ کی اہلیہ، معصوم بیٹی اور دیگر رشتہ دارخواتین کوحراست میں لے کر غائب کر نا انتہا درجے کاریاستی ظلم وبربریت ہے۔ الطاف حسین
Posted on: 10/31/2017
بلوچ حریت پسند رہنما ڈاکٹراللہ نذربلوچ کی اہلیہ، معصوم بیٹی اور دیگر رشتہ دارخواتین کوحراست میں لے کر
غائب کر نا انتہا درجے کاریاستی ظلم وبربریت ہے۔ الطاف حسین
جنگوں میں بھی عورتوں اوربچوں کوگزندنہیں پہنچائی جاتی اوران کے ساتھ صلہ رحمی کاسلوک کیاجاتا ہے
ڈاکٹراللہ نذر کی اہلیہ ، معصوم بچوں اور دیگربلوچ خواتین کوحراست میں لینا کسی بھی صورت میں جائزقرارنہیں دیاجاسکتا
بلوچستان میں ریاستی ظلم وبربریت تمام حدوں کوعبورکرچکاہے
بلوچ ماؤں بہنوں حتیٰ کہ معصوم بچوں تک کوریاستی ظلم وبربریت کانشانہ بنایا جارہاہے اورانہیں بھی غائب کیا جارہاہے
بلوچ عوام پر ڈھایاجانے والا یہ ظلم وبربریت قہرخداوندی کودعوت دے رہاہے، ظلم کرنے والوں کوچاہیے کہ وہ اللہ کے عذاب سے ڈریں ،
ڈاکٹراللہ نذربلوچ کی اہلیہ، معصوم بچی اور تمام بلوچ ماؤں بہنوں کوفی الفوررہاکریں، مظالم پر بلوچ عوام سے معافی مانگیں
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا بلوچ قوم سے دلی ہمدردی اوریکجہتی کااظہار
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے سیکوریٹی فورسزکی جانب سے بلوچ حریت پسند رہنما ڈاکٹراللہ نذربلوچ کی اہلیہ، معصوم بیٹی اور دیگر رشتہ دارخواتین کوحراست میں لے کرغائب کرنے کی شدید مذمت کی ہے اوراسے انتہا درجے کاریاستی ظلم وبربریت قراردیاہے۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ جنگوں میں بھی عورتوں اوربچوں کوگزندنہیں پہنچائی جاتی اوران کے ساتھ صلہ رحمی کاسلوک کیاجاتا ہے لیکن بلوچستان میں ریاستی ظلم وبربریت تمام حدوں کوعبورکرچکاہے ، بلوچستان میں بلوچ عوام عزت سے جینے کاحق مانگ رہے ہیں توان کی آواز کوسننے کے بجائے انہیں ریاستی طاقت سے کچلا جارہا ہے، اب تک تو بے گناہ بلوچ نوجوانوں کو غائب کرکے ان کی مسخ شدہ لاشیں پھینکی جارہی تھیں مگراب بلوچ ماؤں بہنوں حتیٰ کہ معصوم بچوں تک کو ریاستی ظلم وبربریت کانشانہ بنایا جارہاہے اورانہیں بھی غائب کیا جارہاہے اورنفرت وتعصب میں بلوچوں کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالی کی جارہی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے بلوچ حریت پسند رہنماڈاکٹراللہ نذربلوچ کی اہلیہ ، معصوم بچوں اور دیگربلوچ خواتین کوحراست میں لے کرغائب کرناسراسرظلم ہے جسے کسی بھی صورت میں جائزقرارنہیں دیاجاسکتا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ بلوچ عوام پر ڈھایاجانے والا یہ ظلم وبربریت قہرخداوندی کودعوت دے رہاہے لہٰذا ظلم کرنے والوں کوچاہیے کہ وہ اللہ کے عذاب سے ڈریں ، ڈاکٹراللہ نذربلوچ کی اہلیہ، معصوم بچی اور تمام بلوچ ماؤں بہنوں کوفی الفوررہاکریں اور ان مظالم پر بلوچ عوام سے معافی مانگیں۔ جناب الطاف حسین نے بلوچ ماؤں، بہنوں ، بزرگوں اوربچوں سمیت پوری بلوچ قوم سے دلی ہمدردی اوریکجہتی کا اظہار کیا۔
*****
11/9/2025 6:44:32 AM
کراچی کے تعلیمی بورڈز میں دیہی سندھ سے افسران کی خلافِ قانون تقرریاں
...
04 Nov 2025
میں پاکستان کے نہیں بلکہ فرسودہ جاگیردارانہ اوروڈیرانہ نظام کے خلاف ہو
...
04 Nov 2025
فرسودہ اورکرپٹ سسٹم کے خلاف جدوجہد انگاروں پر چلنے اورطوفانوں سے کھیل
...
03 Nov 2025
پاکستان کے آرمی چیف ،تمام کورکمانڈرز اورآپریشنل کمانڈرز سمیت تمام لیف
...
02 Nov 2025
اسٹیبلشمنٹ کے نام الطاف حسین کا اہم پیغام
...
01 Nov 2025
دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ، دونوں ممالک کو سچائی اور ایمانداری کے سا
...
01 Nov 2025
سانحہ 31 اکتوبر 1986ء کے شہدا کوسلام
...
31 Oct 2025
ایم کیوایم ملک کی واحدجماعت ہےجس نےغریب ومتوسط طبقہ کےتعلیم یافتہ افر
...
30 Oct 2025
یہ کیسا پاکستان ہے؟
...
29 Oct 2025
اطلاعات ہیں کہ پاکستان کی فوج کو غزہ بھیجا جارہا ہے۔
...
29 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us