Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم اوورسیزامریکہ کی تنظیم نو،11رکنی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کااعلان


ایم کیوایم اوورسیزامریکہ کی تنظیم نو،11رکنی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کااعلان
 Posted on: 10/26/2017
ایم کیوایم اوورسیزامریکہ کی تنظیم نو،11رکنی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کااعلان
ریحان عبادت ایم کیوایم امریکہ کے آرگنائزرمقرر ، مطلوب زیدی، عدنان نقوی اور سہیل شمس جوائنٹ آرگنائزرزہوں گے
سہیل یوسف، محفوظ حیدری، شارق سجاد، محترمہ انجم عارف، سید اسامہ حسن،عمران حسین اورثاقب محی الدین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی
کے ارکان ہوں گے
تنظیم نو کافیصلہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں تفصیلی صلاح مشورے کے بعد کیا گیا 
ایم کیوایم کے بانی و قائدجناب الطاف حسین نے تنظیم نو کے حوالے سے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق کی 
قائدتحریک الطاف حسین کی سینٹرل آرگنائزر اورآرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان کومبارکباد،سا بقہ ذمہ داروں کوتنظیمی خدمات پر خراج تحسین


ایم کیوایم اوورسیزامریکہ کی تنظیم نوکردی گئی ہے اور11رکنی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کااعلان کیاگیاہے۔رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تحریک کے سینئر کارکن ریحان عبادت کو ایم کیوایم امریکہ کاسینٹرل آرگنائزرمقررکیاگیاہے۔ریحان عبادت اس وقت امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے تنظیمی فرائض انجام دے رہے تھے۔ اس بات کافیصلہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں تفصیلی صلاح مشورے کے بعد کیا گیا ۔ انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں لندن میں موجود اراکین رابطہ کمیٹی کے ساتھ ساتھ دیگرممالک میں مقیم اراکین رابطہ کمیٹی نے فون پر شرکت کی ۔ ایم کیوایم کے بانی و قائدجناب الطاف حسین نے تنظیم نو کے حوالے سے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق کی۔ جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کا اعلان بدھ کی شب ایم کیوایم امریکہ کے جنرل ورکرزاجلاس سے اپنے خطاب میں کیا۔ اجلاس میں امریکہ کے تمام چیپٹرزکے ذمہ داروں اورکارکنوں نے شرکت کی ۔رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق امریکہ یونٹ کی 11رکنی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی میں ریحان عبادت سینٹرل آرگنائزر، مطلوب زیدی، عدنان نقوی اور سہیل شمس جوائنٹ آرگنائزرزہوں گے جبکہ سہیل یوسف، محفوظ حیدری، شارق سجاد، محترمہ انجم عارف، سید اسامہ حسن،عمران حسین اورثاقب محی الدین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔ اجلاس میں شریک تمام چیپٹرز کے ذمہ داروں اورکارکنوں نے زوردارتالیاں بجاکرجناب الطاف حسین کے اعلان کاخیرمقدم کیا ۔جناب الطاف حسین نے سینٹرل آرگنائزر ریحان عبادت، جوائنٹ آرگنائزرزاورآرگنائزنگ کمیٹی کے تمام ارکان کوان کی نئی ذمہ داریوں پرمبارکبادپیش کی اوران پر ذوردیاکہ وہ پوری ذمہ داری، فرض شناسی اورمحنت وجانفشانی کے ساتھ اپنی تنظیمی ذمہ داریاں انجام دیں اورفرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی کوتاہی یاغفلت سے گریز کریں۔ جناب الطاف حسین نے سابقہ سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان کوبھی ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ سینٹرل آرگنائز رریحان عبادت اورآرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان نے قائدتحریک جناب الطاف حسین کویقین دلایاکہ وہ پوری دیانتداری اور ایمانداری سے اپنے تنظیمی فرائض انجام دیں گے اورتحریک کے پیغام اورمشن ومقصد کوآگے بڑھانے کے لئے اپنی بھرپورصلاحیتیں بروئے کارلائیں گے۔ اس موقع پر سبکدوش ہونے والے سینٹرل آرگنائزرمتین یوسف نے نئی آرگنائزنگ کمیٹی کے تمام ارکان کو ان کی ذمہ داریوں پر مبارکبادپیش کی اورانہیں اپنے بھرپورتعاون کایقین دلایا۔ 
*****

10/3/2024 8:18:57 AM