Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
قانون نافذکرنے والے اداروں نے ایم کیوایم حیدرآباد زون کے سیکٹرانچارج مقصوداحمد کوحراست میں لے کرغائب کردیا
Posted on: 9/12/2017
قانون نافذکرنے والے اداروں نے ایم کیوایم حیدرآباد زون کے سیکٹرانچارج مقصوداحمد کوحراست میں لے کرغائب کردیا
مقصوداحمدکو کل لطیف آباد7 میں امریکن اسپتال کے قریب سلور رنگ کی ویگو گاڑ ی میں سوار قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لیاہے
حیدرآبادمیں سرکاری ایجنسیوں کے اہلکارویگوگاڑیوں میں گھوم رہے ہیں اور ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کو غائب کررہے ہیں
کارکنوں کوکئی روزتک سرکاری حراست میں تشددکانشانہ بناکر، جان سے مارنے اوربہن بھائیوں اور بیوی بچوں کونقصان پہنچانے کی دھمکیاں دے کر دباؤ ڈالاجارہاہے کہ وہ ایم کیوایم سے لاتعلقی اختیارکریں
پی ایس پی اورپی آئی بی ٹولے کے افرادرینجرزاورسرکاری ایجنسیوں کونام دے کر ایم کیوایم کے کارکنوں کو گرفتارکروارہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی
مقصوداحمداوردیگرلاپتہ کارکنوں کوبازیاب کرایاجائے ،بے گناہ نوجوانوں کو غائب کرنے کاظالمانہ سلسلہ بندکرایاجائے۔ رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے قانون نافذکرنے والے اداروں کے ہاتھوں ایم کیوایم حیدرآبادزون سیکٹرایچ کے سیکٹرانچارج مقصوداحمدکی گرفتاری کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مقصوداحمد کل بروز پیرلطیف آباد7نمبر میں بینک میں فیس جمع کرانے کے بعد موٹرسائیکل پر اپنے گھر واپس جارہے تھے کہ لطیف آبادمیں امریکن اسپتال کے قریب سلور رنگ کی ویگو گاڑ ی نے ان کی موٹرسائیکل کوٹکرماری اورپھر ویگو گاڑی میں سوار قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے انہیں حراست میں لے لیا، چوبیس گھنٹے گزرجانے کے باوجود مقصوداحمدکاکچھ پتہ نہیں چل رہاہے کہ انہیں کس الزام کے تحت حراست میں لیاگیاہے اورکہاں رکھا گیاہے۔رابطہ کمیٹی نے مقصوداحمدکی گرفتاری کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں رینجرزاورسرکاری ایجنسیوں کے اہلکارویگوگاڑیوں میں گھوم رہے ہیں اور ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کواغواکے اندازمیں حراست میں لے کر مسلسل غائب کررہے ہیں، جنہیں کئی کئی روزتک سرکاری حراست میں تشددکانشانہ بناکر، انہیں جان سے مارنے اوربہن بھائیوں اور بیوی بچوں کونقصان پہنچانے کی دھمکیاں دے کر ان پردباؤ ڈالاجارہاہے کہ وہ ایم کیوایم سے لاتعلقی اختیارکریں، قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف پریس کانفرنس کریں اور سرکاری ایجنسیوں کے تشکیل کردہ پی ایس پی ٹولے یاضمیرفروش پی آئی بی ٹولے میں شامل ہوں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ چند روز کے دوران حیدرآبادمیں ایم کیوایم کے پانچ کارکنوں سے اسی طرح کی پریس کانفرنسیں کرائی جاچکی ہیں اورخدشہ ہے کہ مقصوداحمدکے ساتھ بھی یہی کچھ کیاجائے گا۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ حیدرآبادسے گرفتارکئے گئے ایم کیوایم کے کئی کارکنان پہلے ہی لاپتہ ہیں اوراب مقصوداحمدکوغائب کردیاگیاہے۔ اس سلسلے میں پی ایس پی اورپی آئی بی ٹولے کے افرادکاکرداربھی انتہائی گھناؤنااورشرمناک ہے جو خودبھی ایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروں کو اپنے ساتھ شامل ہونے کے لئے دھمکیاں دے رہے ہیں اوررینجرزاورسرکاری ایجنسیوں کونام دے کرانہیں گرفتارکروارہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے سپریم کورٹ اورسندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان سے اپیل کی کہ ایم کیوایم کے سیکٹرانچارج مقصوداحمداوردیگرلاپتہ کارکنوں کوبازیاب کرایاجائے اوربے گناہ نوجوانوں کوپکڑ پکڑکرغائب کرنے کاظالمانہ سلسلہ بندکرایاجائے۔ رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی ایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروں کوگرفتارکر کے لاپتہ کرنے کے واقعات کے خلاف صدائے احتجاج بلندکریں۔
*****
11/9/2025 6:42:55 AM
کراچی کے تعلیمی بورڈز میں دیہی سندھ سے افسران کی خلافِ قانون تقرریاں
...
04 Nov 2025
میں پاکستان کے نہیں بلکہ فرسودہ جاگیردارانہ اوروڈیرانہ نظام کے خلاف ہو
...
04 Nov 2025
فرسودہ اورکرپٹ سسٹم کے خلاف جدوجہد انگاروں پر چلنے اورطوفانوں سے کھیل
...
03 Nov 2025
پاکستان کے آرمی چیف ،تمام کورکمانڈرز اورآپریشنل کمانڈرز سمیت تمام لیف
...
02 Nov 2025
اسٹیبلشمنٹ کے نام الطاف حسین کا اہم پیغام
...
01 Nov 2025
دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ، دونوں ممالک کو سچائی اور ایمانداری کے سا
...
01 Nov 2025
سانحہ 31 اکتوبر 1986ء کے شہدا کوسلام
...
31 Oct 2025
ایم کیوایم ملک کی واحدجماعت ہےجس نےغریب ومتوسط طبقہ کےتعلیم یافتہ افر
...
30 Oct 2025
یہ کیسا پاکستان ہے؟
...
29 Oct 2025
اطلاعات ہیں کہ پاکستان کی فوج کو غزہ بھیجا جارہا ہے۔
...
29 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us