Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے کارکنوں پرمظالم بندکئے جائیں، مہاجروں کیلئے خودمختارصوبہ بنایاجائے۔ندیم نصرت


ایم کیوایم کے کارکنوں پرمظالم بندکئے جائیں، مہاجروں کیلئے خودمختارصوبہ بنایاجائے۔ندیم نصرت
 Posted on: 7/30/2017
ایم کیوایم کے کارکنوں پرمظالم بندکئے جائیں، مہاجروں کیلئے خودمختارصوبہ بنایاجائے۔ندیم نصرت
وزیراعظم نوازشریف کو صرف اقامہ کے معاملے پر نااہل کردیاگیا لیکن جنہوں نے ملک کودوٹکڑے کردیاان کا احتساب کب ہوگا؟ 
مہاجروں کودیوارسے لگایاجارہاہے، بلوچوں کاقتل کیاجار ہاہے، فاٹامیں پختونوں پرظلم ہورہاہے
ایم کیوایم کے کارکنوں کے ساتھ قائدتحریک الطاف حسین اورتحریکی ذمہ داروں کے رشتہ داروں کوبھی پکڑکرغائب کیاجارہاہے
یہ امرخوش آئند ہے کہ آج دنیاہمیں سن رہی ہے اور مہاجروں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آوازبلندکررہی ہے ۔ندیم نصرت
پاکستان میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورمہاجر قوم پر مظالم پرامریکہ میں مہاجروں میں بہت تشویش پائی جاتی ہے۔متین یوسف
ایم کیوایم امریکہ کے زیراہتمام وہائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب

متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرندیم نصرت نے مطالبہ کیاہے کہ پاکستان میں ایم کیوایم کے کارکنوں پرمظالم بندکئے جائیں اورمہاجروں کے وجودکوتسلیم کرتے ہوئے مہاجروں کیلئے خودمختارصوبہ بنایاجائے۔انہوں نے یہ بات آج وہائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ مظاہرے میں بڑی تعدادمیں کارکنوں،بزرگوں،خواتین اوربچوں نے شرکت کی ۔ندیم نصرت نے کہاکہ پاکستان کی حکومت، فوج اورتمام ارباب اختیار نے اعلان کیاتھاکہ پاکستان میں جیٹ بلیک دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہوگالیکن 1992ء کی طرح ایک بارپھرایم کیوایم کے خلاف آپریشن کیاگیا جو آج بھی جاری ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں کوپکڑ پکڑ کران کے بارے میں طرح طرح کی کہانیاں پیش کی جاتی ہیں لیکن آج تک مسلح افواج کی تنصیبات پر دہشت گردحملے کرنے والوں کے بار ے میں نہیں بتایاجاتاکہ یہ حملے کرنے والے کون ہیں اوران کوکس کی سپورٹ حاصل ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ٹی وی پر احسان اللہ احسان اورکالعدم تنظیموں کے لوگوں کے انٹرویو اورخطابات دکھائے جاتے ہیں جبکہ کروڑوں عوام کے قائداورملک کی تیسری بڑی جماعت کے قائدجناب الطاف حسین کے خطابات اوربیانات ٹی وی پر دکھانے پر پابندی عائدہے۔قائدتحریک الطاف حسین پرتومیڈیاپرآکر بے بنیادالزامات لگائے جارہے ہیں لیکن انہیں ٹی وی پر اپنامؤقف پیش کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ ریاستی آپریشن کے دوران قائدتحریک الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین اوربھتیجے عارف حسین سمیت ہزاروں کارکنوں کوماورائے عدالت قتل کیاگیا، پاکستان میں دوحکومتیں ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کرنے پر برطرف کی گئیں لیکن کسی ایک قاتل کے خلاف بھی عدالت میں مقدمہ نہیں چلایا گیا ۔آخر مہاجروں کے قاتلوں کوکون پکڑے گا؟ وزیراعظم نوازشریف کو صرف اقامہ کے معاملے پر نااہل کردیاگیا لیکن وہ لوگ جنہوں نے ملک کودوٹکڑے کردیاان کا احتساب کب ہوگا؟ندیم نصرت نے کہاکہ مہاجروں کودیوارسے لگایاجارہاہے، بلوچوں کاقتل کیاجار ہاہے، فاٹامیں پختونوں پرظلم ہورہاہے، ایم کیوایم کے ہزاروں کارکن جیلوں میں قید ہیں اوربڑی تعدادمیں لاپتہ ہیں۔اب ایم کیوایم کے کارکنوں کے ساتھ قائدتحریک الطاف حسین اورتحریکی ذمہ داروں کے 

رشتہ داروں کوبھی پکڑکرغائب کیاجارہاہے۔ قائدتحریک الطاف حسین کے خالہ زاد بھائی خالدحسین، بھانجے عبدالعزیز انصاری عرف چاند،رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی کے بھائی منیرعلی اورایم کیوایم کے ذمہ داران فرحان ہاشمی، غلام محی الدین اورکئی کارکنان کئی دنوں سے لاپتہ ہیں جنہیں تاحال کسی عدالت میں پیش نہیں کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ظلم بڑھتاجارہا ہے، حضرت علیؓ نے فرمایاتھاکہ حکومتیں کفر سے چل سکتی ہیں،ظلم سے نہیں۔ انہوں نے کہاکہ مہاجروں پر برسوں سے ظلم جاری ہے لیکن آج یہ امرخوش آئند ہے کہ آج دنیاہمیں سن رہی ہے اور مہاجروں پر ہونے والے مظالم کوسمجھ رہی ہے اور اس کے خلاف آوازبلندکررہی ہے ، امریکی ایوانوں، اقوام متحدہ کے فورمزپر مہاجروں پر ہونے والے مظالم اورانسانی حقوق کی خلاف ورذیوں پر آوازاٹھائی
جارہی ہے ۔ انہوں نے کارکنوں اورہمدردمہاجروں سے کہاکہ وہ اپنی قوم پر ہونے والے مظالم سے دنیاکوآگاہ کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کریں۔اس موقع پر ایم کیوایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزرمتین یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں ایم کیوایم کے کارکنوں، ہمدردوں اورمہاجر قوم پر جو مظالم ڈھائے جارہے ہیں اس سے دنیاکے مختلف ممالک کی طرح امریکہ میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورمہاجروں میں بہت تشویش اوربے چینی پائی جاتی ہے ، آج کامظاہرہ اسی تشویش اوربے چینی سے امریکی انتظامیہ کوآگاہ کرنے کے لئے ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں امیدہے کہ امریکی حکام اورانسانی حقو ق کے ادارے مہاجروں پر ہونے والے مظالم کوبندکروانے کے لئے اپنااثررسوخ استعمال کریں گے۔ 

*****

7/18/2024 2:25:22 PM