Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

امریکی حکومت ،پاکستان میں مظلوم بلوچوں، مہاجروں ، سندھیوں اورقبائلی عوام پر ڈھائے جانے والے غیرانسانی مظالم بند کرائیں ، قائد تحریک الطاف حسین


امریکی حکومت ،پاکستان میں مظلوم بلوچوں، مہاجروں ، سندھیوں اورقبائلی عوام پر ڈھائے جانے والے غیرانسانی مظالم بند کرائیں ، قائد تحریک الطاف حسین
 Posted on: 7/30/2017
امریکی حکومت ،پاکستان میں مظلوم بلوچوں، مہاجروں ، سندھیوں اورقبائلی عوام پر ڈھائے
جانے والے غیرانسانی مظالم بند کرائیں ، قائد تحریک الطاف حسین
پاکستان کو دی جانے والی سویلین اورملٹری امداد کو پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ سے مشروط کرائیں ،الطاف حسین
امریکی حکومت اور ایوان نمائندگان ،مظلوم مہاجروں کیلئے علیحدہ صوبہ کے قیام میں مددکریں،الطاف حسین
پاکستان جہادی تنظیموں کا ایپی سینٹر بن چکاہے ، الطاف حسین
فوج، آئی ایس آئی اور رینجرز مہاجروں کی نسل کشی اوران کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مستقل عمل کررہی ہے ، الطاف حسین
قیام پاکستان کیلئے مہاجروں کے آباواجداد نے 20 لاکھ سے زائد جانوں کے نذرانے پیش کیے، الطاف حسین
بانیان پاکستان کی اولادوں کو پاکستان میں نہ تو فرزند زمین تسلیم کیاجاتا ہے اورنہ پاکستانی سمجھا جاتا ہے، الطا ف حسین
پاکستانی فوج غیرملکی امداد کو ملک کی ترقی اورعوام کی فلاح وبہبودکے بجائے جہادی تنظیموں کی تشکیل پر خرچ کرتی ہے، الطاف حسین
منتخب وزیراعظم کو نااہل قراردینے والی سپریم کورٹ اسامہ بن لادن کو پناہ دینے والوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیتی، الطا ف حسین
اگرعلیحدہ صوبے کا مطالبہ تسلیم نہیں کیاگیا تومہاجرقوم کوئی بھی لائحہ عمل بنانے میں آزاد ہوں گی، الطاف حسین
مہاجرقوم نے تہیہ کرلیا ہے کہ وہ کسی بھی ظلم وستم کے سامنے نہ توسرینڈرکریں گے اورنہ ہی اپنا سرجھکائیں گے، الطاف حسین
واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے سامنے ایم کیوایم کے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے ٹیلی فونک خطاب

متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان ) کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے امریکی حکومت اور ایوان نمائندگان سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان میں مظلوم بلوچوں، مہاجروں ، سندھیوں اورقبائلی عوام پر ڈھائے جانے والے غیرانسانی مظالم بند کرائیں ، پاکستان کو دی جانے والی سویلین اورملٹری امداد کو پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ سے مشروط کرائیں اورمظلوم مہاجروں کیلئے علیحدہ صوبہ کے قیام میں مددکریں۔
یہ بات انہوں نے واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے سامنے ایم کیوایم اوورسیز امریکہ کے تحت ہونے والے بڑے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یہ احتجاجی مظاہرہ پاکستان میں بے گناہ مہاجروں کی نسل کشی ، ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں اوران کے رشتہ داروں کی غیرقانونی گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں کے خلاف منعقدکیاگیا تھا۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان جہادی تنظیموں کا ایپی سینٹر بن چکاہے ، مذہبی رواداری کے فروغ کی پاداش میں پاکستانی فوج، آئی ایس آئی ،پیراملٹری رینجرز اورقانون نافذکرنے والے دیگرادارے مہاجروں کی نسل کشی اوران کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مستقل عمل کررہے ہیں ۔ قیام پاکستان کیلئے مہاجروں کے آباواجداد نے 20 لاکھ سے زائد جانوں کے نذرانے پیش کیے لیکن ان کی اولادوں کو پاکستان میں نہ تو فرزند زمین تسلیم کیاجاتا ہے اورنہ دیگرقومیتوں کی طرح پاکستانی سمجھا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 1992ء سے 2017ء میں آج کے دن تک مہاجروں کو پاکستانی فوج، آئی ایس آئی ، رینجرزاورپولیس کی حراست میں وحشیانہ تشددکا نشانہ بناکر ماورائے عدالت قتل کیاجارہا ہے ، مہاجرکارکنوں اور ان کے غیرسیاسی رشتہ داروں کو گرفتارکرکے لاپتہ کیاجارہا ہے اوراب قانون نافذکرنے والے اداروں نے ایم کیوایم کے جلاوطن اورروپوش رہنماؤں وکارکنوں کے رشتہ داروں کی غیرقانونی گرفتاریوں کا بھی سلسلہ 
2
شروع کردیا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے امریکی اتھارٹیز اور ایوان نمائندگان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی فوج، ورلڈبنک ،آئی ایم ایف ، امریکہ ،برطانیہ اوریورپی ممالک سے حاصل ہونے والی امداد کو ملک کی ترقی اورعوام کی فلاح وبہبودکے بجائے طالبان، القاعدہ اورداعش جیسے مذہبی انتہاء پسندوں اورجہادی تنظیموں کی تشکیل پر خرچ کرتی ہے جوپاکستان سمیت دنیا بھرمیں خودکش حملے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ، پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جوجمہوریت پسند، پروگریسیو، روشن خیال اورسیکولر جماعت ہے اورمذہبی جنونیت سمیت ہرقسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کی سپریم کورٹ ایک اقامہ کو بنیاد بناکر منتخب وزیراعظم کو نااہل قراردے دیتی ہے لیکن دنیا کے انتہائی مطلوب دہشت گرد اسامہ بن لادن کو چھ سال تک ایبٹ آباد میں کاکول اکیڈمی کے قریب پناہ دینے والی فوجی اورآئی ایس آئی کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیتی۔ اب تک ایم 
کیوایم کے 25 ہزار سے زائد کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیاجاچکاہے لیکن سپریم کورٹ کی جانب سے کسی ایک شہیدکارکن کے بھی قاتل کے خلاف آج تک کوئی ایکشن نہیں لیاگیا، کراچی اورحیدرآبادمیں پیراملٹری رینجرز کے اہلکار،کارکنان کے گھروں پرچھاپوں کے دوران خواتین سے بدتمیزی کرتے ہیں اوربزرگوں کو تشددکانشانہ بناتے ہیں جوکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے امریکہ کے پالیسی ساز اداروں اور شخصیات سے اپیل کی پاکستان کے بے گناہ مہاجروں کی مددکریں اورمہاجروں کے علیحدہ صوبے کے قیام کیلئے پاکستانی حکومت پر زوردیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان کے حکمرانوں نے مہاجروں کیلئے علیحدہ صوبے کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا اورانہیں دیوار سے لگانے کا عمل جاری رکھا تو مہاجرقوم اپنی آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے کوئی بھی لائحہ عمل بنانے میں آزاد ہوگی ۔ مہاجرقوم نے تہیہ کرلیا ہے کہ وہ کسی بھی ظلم وستم کے سامنے نہ توسرینڈرکریں گے اورنہ ہی اپنا سرجھکائیں گے اورتمام تریزیدی مظالم کے باوجود اپنے حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ جناب الطاف حسین نے دنیا بھرمیں مقیم مہاجروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی آنے والی نسلوں کے بہترمستقبل اورمہاجروں کے علیحدہ صوبے کے قیام کیلئے اپنا بھرپورکردارادا کریں ۔ جناب الطا ف حسین نے مختصرنوٹس پر بھرپوراورکامیاب احتجاجی مظاہرہ کرنے پر ایم کیوایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی بالخصوص واشنگٹن ڈی سی چیپٹر اورمظاہرے کے تمام شرکاء کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔
*****

7/18/2024 2:23:44 PM