Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لیاقت آباد میں تین منزلہ عمارت منہدم ہونے کے سانحہ میں ایک خاتون اوربچے سمیت تین افراد کے جا ں بحق ہونے پرایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااظہارتعزیت


لیاقت آباد میں تین منزلہ عمارت منہدم ہونے کے سانحہ میں ایک خاتون اوربچے سمیت تین افراد کے جا ں بحق ہونے پرایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااظہارتعزیت
 Posted on: 7/18/2017
لیاقت آباد میں تین منزلہ عمارت منہدم ہونے کے سانحہ میں ایک خاتون اوربچے سمیت تین افراد
کے جا ں بحق ہونے پرایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کااظہارتعزیت
میں اور میرے تمام سچے اورباوفا ساتھی اس سانحہ پر متاثرین کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ الطاف حسین 
یہ المیہ ہے کہ پورے ملک کوپالنے والے شہرکراچی میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کوئی ریسکیوسروس نہیں ہے 

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہونے اوراس سانحہ میں ایک خاتون سمیت تین افرادکے جا ں بحق ہونے پر دلی افسوس اورگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ میں اور میرے تمام سچے اورباوفا ساتھی اس سانحہ پر متاثرین کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ بھی ایک المیہ ہے کہ کراچی جوملک کا سب سے بڑاشہر ہے اورجو پورے ملک کوپال رہاہے اس شہرمیں اس قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کسی قسم کی کوئی ریسکیوسروس نہیں ہے اورایسے حادثات کی صورت میں بھی شہریوں کواپنی مددآپ کے تحت ہی کارروائیاں انجام دیناپڑتی ہیں۔جناب الطاف حسین نے لیاقت آباد کے عوام وکارکنان سے کہاکہ وہ ا پنی مددآپ کے تحت ہی امدادی سرگرمیاں انجام دیں اورمتاثرین کی ہرممکن مددکریں۔ جناب الطاف حسین نے سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت اورہمدردی کااظہارکیا۔ 

*****

7/18/2024 2:32:40 PM