Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم امریکہ کے جوائنٹ آرگنائزر اورتحریک کے سینئرکارکن سیدکامران حیدر انتقال کرگئے ( اناللہ واناالیہ راجعون )


ایم کیوایم امریکہ کے جوائنٹ آرگنائزر اورتحریک کے سینئرکارکن سیدکامران حیدر انتقال کرگئے ( اناللہ واناالیہ راجعون )
 Posted on: 7/12/2017
ایم کیوایم امریکہ کے جوائنٹ آرگنائزر اورتحریک کے سینئرکارکن سیدکامران حیدر انتقال کرگئے ( اناللہ واناالیہ راجعون )
سیدکامران حیدر80ء کی دہائی سے ایم کیوایم سے وابستہ تھے۔ ان کاتعلق کراچی میں فیڈرل بی ایریاسیکٹرسے تھا
سیدکامران حیدرمرحوم ایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن شروع ہونے پر1993ء میں امریکہ چلے گئے تھے
مرحوم نے امریکہ میں مختلف تنظیمی ذمہ داریاں انجام د یں، وہ گزشتہ کئی سالوں سے امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی میں شامل تھے
گزشتہ سال وہ قائدتحریک الطاف حسین سے ملاقات کیلئے دومرتبہ لندن بھی آئے اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں بھی تنظیمی فرائض انجام دیے
کامران حیدرمرحوم کے پسماندگان میں بیوہ ،ایک بیٹی اوردوبیٹے شامل ہیں۔ مرحوم ایک فارماسوٹیکل کمپنی میں ریجنل ڈائریکٹر تھے
کامران حیدرمرحوم کاپورا گھرانہ ایم کیوایم سے وابستہ ہے، انکی چھوٹی بہن محترمہ کہکشاں لکھنوی کوگزشتہ دنوں رابطہ کمیٹی میں شامل کیاگیا ہے
اپنے ایک سینئر، محنتی اوروفاشعارساتھی کے انتقال پر ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین شدید صدمہ سے دوچار
کامران حیدرکے انتقال پرانٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں موجود اراکین رابطہ کمیٹی، تمام ساتھیوں کوبھی شدیدافسوس ہوا
انتقال کی اطلاع ملنے پرامریکہ کی تمام ریاستوں سے کارکنان ورجینیامیں سیدکامران حیدرمرحوم کی رہائش گاہ پہنچناشروع ہوگئے
کامران حیدرمرحوم کے انتقال پر پاکستان ،برطانیہ اور دیگر اوورسیزیونٹوں میں موجود کارکنوں کابھی شدید اظہار افسوس

متحدہ قومی موومنٹ کے سینئرکارکن اورایم کیوایم امریکہ کے جوائنٹ آرگنائزر سیدکامران حیدرآج بروز بدھ امریکہ کی ریاست ورجینیاکے شہررچمنڈ میں حادثاتی طورپر انتقال کرگئے ( اناللہ واناالیہ راجعون ) سیدکامران حیدر کی عمر53سال تھی ۔ سیدکامران حیدر80ء کی دہائی سے ایم کیوایم سے وابستہ تھے۔ ان کاتعلق کراچی میں فیڈرل بی ایریاسیکٹرسے تھا۔ وہ کراچی میں مختلف تنظیمی ذمہ داریوں پرفائزرہے ۔ 19جون 1992ء میں ایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن شروع ہونے پر وہ 1993ء میں امریکہ چلے گئے اوروہیں مقیم رہے ۔ امریکہ جانے کے بعد بھی وہ تحریک سے وابستہ رہے اور ایم کیوایم کی جانب سے منعقدکئے جانے والے تمام اجتماعات، جلسوں، جلوسوں،مظاہروں، پریس کانفرنسوں اورتمام تنظیمی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے۔ تحریک کے سینئرکارکن کی حیثیت سے انہوں نے ایم کیوایم امریکہ کے چیپٹرمیں مختلف تنظیمی ذمہ داریاں انجام د یں، وہ گزشتہ کئی سالوں سے ایم کیوایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی میں شامل تھے اورآج کل ایم کیوایم امریکہ کے سینٹرل جوائنٹ آرگنائزرکی ذمہ داری پر فائزتھے ۔ گزشتہ سال 22 اگست کے بعدجب بعض سینئررہنماؤں اور کارکنوں نے بانی وقائدجناب الطاف حسین سے لاتعلقی اختیارکی تو انہوں نے قائدتحریک الطاف حسین سے اپنی وابستگی کو نہ صرف قائم رکھابلکہ وہ مزیدبڑھ چڑھ کرتنظیمی سرگرمیاں انجام دیتے رہے۔کامران حیدرقائدتحریک الطاف حسین سے بہت عقیدت رکھتے تھے۔ گزشتہ سال وہ قائدتحریک جناب الطاف حسین سے ملاقات کے لئے دومرتبہ لندن بھی آئے اورکچھ روزقیام کے دوران انہوں نے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں بھی تنظیمی فرائض انجام دیے۔وہ ان دنوں تنظیمی کام کوبڑھانے اور مہاجروں پر ہونے والے مظالم سے انسانی حقوق کے اداروں کوآگاہ کرنے میں مصروف تھے ، آج بروزبدھ وہ گھرپرتھے کہ حادثاتی طورپر ان کی وفات ہوگئی ۔ سیدکامران حیدر کی عمر 53سال تھی۔وہ اپنی تین بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے اور ان سے بڑے تھے۔ان کے والدکاانتقال ہوچکاہے جبکہ والدہ حیات ہیں اورکراچی میں رہائش پذیرہیں۔ ان کے پسماندگان میں بیوہ اورتین بچے شامل ہیں جن میں ایک بیٹی اوردوبیٹے شامل ہیں۔ سیدکامران حیدر ایک فارماسوٹیکل کمپنی میں ریجنل ڈائریکٹر تھے۔وہ سوشل میڈیا پربھی بہت سرگرم تھے اور تحریک کے پیغام کوپھیلانے میں دن راست مصروف رہتے تھے۔
سیدکامران حیدرمرحوم ایک نہایت خوش مزاج، خوش اخلاق اور ملنسارطبیعت کے مالک تھے اورہرایک سے نہایت محبت اورخندہ پیشانی سے پیش آتے تھے۔ ان کاپورا گھرانہ ایم کیوایم سے وابستہ ہے، ان کی چھوٹی بہن محترمہ کہکشاں لکھنوی بھی ایم کیوایم سے وابستہ ہیں اورامریکہ میں رہائش پذیرہیں اورانہیں گزشتہ دنوں ہی رابطہ کمیٹی میں شامل کیاگیا ہے۔ سیدکامران حیدرکے انتقال کی اطلاع لندن میں ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کوملی توانہیں اپنے ایک سینئر، محنتی اوروفاشعارساتھی کے انتقال پر شدید صدمہ پہنچا۔ کامران حیدرکے انتقال پرانٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں موجود اراکین رابطہ کمیٹی، تمام ساتھیوں کوبھی شدیدافسوس ہوا۔انتقال کی اطلاع ملنے پرامریکہ کی تمام ریاستوں سے کارکنان ورجینیامیں سیدکامران حیدرمرحوم کی رہائش گاہ پہنچناشروع ہوگئے ۔کامران حیدرمرحوم کے انتقال کی افسوسناک اطلاع ملنے پر پاکستان اوربرطانیہ سمیت مختلف اوورسیزیونٹوں میں موجود کارکنوں کوبھی نہایت افسوس
ہوا ہے جنہوں نے سوشل میڈیاپر اپنے پیغامات اورانٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون کرکے جناب الطاف حسین سے دلی تعزیت 
کااظہارکیا ہے ۔

 

*****

7/18/2024 2:32:13 PM