Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

غیوراورباوفاحق پرست عوام نے الیکشن کابھرپوربائیکاٹ کرکے اسٹیبلشمنٹ کا ’’ مائنس الطاف حسین فارمولا ‘‘ مستردکردیا۔ندیم نصرت،کنوینرایم کیوایم


غیوراورباوفاحق پرست عوام نے الیکشن کابھرپوربائیکاٹ کرکے اسٹیبلشمنٹ کا ’’ مائنس الطاف حسین فارمولا ‘‘ مستردکردیا۔ندیم نصرت،کنوینرایم کیوایم
 Posted on: 7/9/2017 1
غیوراورباوفاحق پرست عوام نے الیکشن کابھرپوربائیکاٹ کرکے اسٹیبلشمنٹ کا ’’ مائنس الطاف حسین فارمولا ‘‘ مستردکردیا۔ندیم نصرت،کنوینرایم کیوایم
پی آئی بی ٹولے کوملنے والے 18ہزارووٹ سراسرفراڈ اوردھوکہ ہیں۔ندیم نصرت
خودمیڈیاکہہ رہاہے کہ ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہاہے اورووٹرزگھروں سے نہیں نکلے۔ندیم نصرت
ووٹ عوام نے نہیں بلکہ آئی ایس آئی اوراس کے ایجنٹوں نے ڈالے تاکہ پی آئی بی ٹولے کومزیدہزیمت سے بچایاجائے ۔ ندیم نصرت
ٹرن آؤٹ تین فیصدسے زیادہ نہیں تھا،مجموعی طورپر 45ہزار ووٹ ڈالے جانے کادعویٰ سراسرجھوٹ ہے
اپنے مرکز سے الگ ہوجانے والوں اور ضمیرفروشی کاعمل کرنے والوں کامقدر شکست اورذلت ورسوائی کے سواکچھ نہیں ۔ ندیم نصرت
قائدتحریک الطاف حسین کی اپیل پر الیکشن کابھرپوربائیکاٹ کرنے پر تحریک کے تمام سچے اورباوفاکارکنان اور
حق پرست ماؤں،بہنوں اوربزرگوں کوکنوینرندیم نصرت کازبردست خراج تحسین

متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ندیم نصرت نے پی ایس 114کے ضمنی انتخابات کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اس حلقے کے غیوراورباوفاحق پرست عوام نے تمام ترسازشوں، کوششوں اوردھمکیوں کے باوجود آج الیکشن سے خود کودور رکھ کر اسٹیبلشمنٹ کا ’’ مائنس الطاف حسین فارمولا ‘‘ مستردکردیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہاکہ پی آئی بی ٹولے کو ملنے والے 18ہزارووٹ سراسرفراڈ اور دھوکہ ہیں اسلئے کہ خودمیڈیاکہہ رہاہے کہ ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہاہے اور ووٹرز گھروں سے نہیں نکلے ، اس سے صاف ظاہر ہے کہ یہ 18ہزار ووٹ بھی عوام نے نہیں بلکہ رینجرز، آئی ایس آئی اور اسکے ایجنٹوں نے سلیمانی ٹوپی پہن کر ڈالے ہیں تاکہ پی آئی بی ٹولے کو مزید ہزیمت سے بچایاجائے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کے نام پرکامیاب ہوکر اسمبلیوں میں پہنچنے والوں نے اپنی جانیں بچانے کیلئے 23 اگست کو شہیدوں کی قربانیوں کوفراموش کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ کی خوشنودی کیلئے قائدتحریک الطاف حسین سے لاتعلقی اختیارکرلی ۔اسی احسان فراموشی کے باعث ایم کیوایم کی سچی اورباوفا قیادت نے حق پرست عوام سے اپیل کی تھی کہ کارکنوں کی قربانیوں اورعوام کے ووٹوں سے کامیاب ہونے والے اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں اپنی تحریک اور ظرف وضمیرکاسوداکررہے ہیں لہٰذا عوام پی ایس 114کے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کریں۔ندیم نصرت نے کہاکہ ایم کیوایم دشمن اسٹیبلشمنٹ اوران کے ایجنٹ میڈیا کے ذریعے یہ پروپیگنڈے کررہے تھے کہ اس الیکشن سے ثابت ہوجائے گاکہ ’’ مائنس الطاف ‘‘ کامیاب ہوگیا اورپی آئی بی ٹولہ اسٹیبلشمنٹ کی چھتری تلے بڑی کامیابی حاصل کرلے گا لیکن پی ایس 114کے غیوراورحق پرست عوام نے تمام ترسازشوں، کوششوں اوردھمکیوں کے باوجود آج الیکشن کا بھرپور بائیکاٹ کرکے اسٹیبلشمنٹ کا ’’ مائنس الطاف حسین فارمولا ‘‘ بری طرح مستردکردیا۔ انہوں نے کہاکہ آج کے انتخابات میں ٹرن آؤٹ تین فیصدسے زیادہ نہیں ہے اس طرح الیکشن میں مجموعی طور پر 45ہزار ووٹ ڈالے جانے کادعویٰ سراسرجھوٹ ہے جبکہ ندیم نصرت نے کہاکہ آج کے انتخابی نتائج سے تمام ضمیرفروش عناصر کو سمجھ لیناچاہیے کہ اپنے مرکز سے الگ ہوجانے والوں اور ضمیرفروشی کاعمل کرنے والوں کامقدر شکست اورذلت ورسوائی کے سواکچھ نہیں ہے ۔ ندیم نصرت نے قائدتحریک الطاف حسین کی اپیل پر الیکشن کا بھرپور بائیکاٹ کرنے پر تحریک کے تمام سچے اورباوفاکارکنان اورحق پرست ماؤں ، بہنوں اوربزرگوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ 
*****

7/18/2024 2:19:58 PM