Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
حیدرآباد زونل کمیٹی کے رکن عابدغوری اور سیکٹرڈی کے جوائنٹ انچارج خالدقریشی اب تک لاپتہ ہیں، رابطہ کمیٹی
Posted on: 7/5/2017 1
حیدرآباد زونل کمیٹی کے رکن عابدغوری اور سیکٹرڈی کے جوائنٹ انچارج خالدقریشی اب تک لاپتہ ہیں، رابطہ کمیٹی
بے گناہ کارکنوں اورہمدردوں کی گرفتاری اورانہیں لاپتہ کرنے کے مسلسل واقعات قابل مذمت ہیں ، رابطہ کمیٹی
گرفتارشدگان کو لاپتہ کرنا مہاجروں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں ، رابطہ کمیٹی
مہاجردشمنی میں آئین اورقانون کوبری طرح روندا جارہا ہے، رابطہ کمیٹی
انسانی حقوق کی تنظیمیں مہاجروں کو لاپتہ کرنے کے واقعات کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں، رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں اورہمدردوں کی غیرقانونی گرفتاری اورانہیں لاپتہ کرنے کے مسلسل واقعات کی شدید مذمت کی ہے اور اس عمل کو مہاجروں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قراردیاہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم حیدرآبادکی زونل کمیٹی کے رکن عابدغوری کو کئی ماہ قبل گرفتارکیاگیا تھا لیکن آج تک انہیں نہ توکسی عدالت میں پیش کیاگیااور نہ ہی ان کے بارے میں کچھ بتایا جارہا ہے کہ انہیں کیوں گرفتارکیاگیا اوروہ کس حال میں ہیں۔ اسی طرح سیکٹرD کے جوائنٹ انچارج خالدقریشی 23 مئی کوگرفتارکیاگیا تھا لیکن انکے بارے میں بھی آج تک کچھ بتایانہیں جارہا ہے کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ روز ایم کیوایم حیدرآبادزون سیکٹرD کے انچارج سیدامان علی ، کارکن عنایت کے ہمراہ اپنی ضمانت کے سلسلے میں ہائی کورٹ گئے تھے ، حیدرآبادپریس کلب کے قریب سے سادہ لباس اہلکاروں نے سیدامان علی اورمحمد عنایت کو گرفتارکرکے لاپتہ کردیا۔ اس سے قبل ایم کیوایم حیدرآبادکے کارکنان معید گدی اور محسن قریشی کو ویگو گاڑی میں سوار رینجرز کے اہلکاروں نے عدالت کے احاطے سے اس وقت گرفتارکیاجب وہ عدالت کے احکامات پررہا کئے گئے تھے اور شعبہ خواتین کی رکن محترمہ شازیہ اشفاق کے دوصاحبزادوں راؤ سعد اورراؤ عمر کو بھی گرفتارکرکے لاپتہ کردیا گیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مہاجردشمنی میں نہ صرف آئین اورقانون کوبری طرح روندا جارہا ہے بلکہ انسانی حقوق کی سنگین پامالی بھی کی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے ارباب اختیاراور ارباب اقتدارسے مطالبہ کیا ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی بلاجواز وغیرقانونی گرفتاریوں اورانہیں لاپتہ کرنے کا فوری نوٹس لیاجائے اورغیرقانونی حراست سے تمام گرفتارشدگان کو جلد ازجلد رہا کرایا جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے کارکنان کی غیرقانونی گرفتاریوں اور انہیں لاپتہ کرنے کے واقعات کانوٹس لیں اوران واقعات کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں ۔
*****
10/12/2026 3:38:48 PM
ملک وقوم کادرد رکھنے والے اہل پاکستان خصوصاً، نئی نسل جین زی کے نام
...
11 Oct 2026
خیبرپختونخوا میں گورنرراج اور ایمرجنسی کا نفاذ کسی بھی طرح ملک کے مفاد
...
11 Oct 2026
صوبہ KPK میں گورنر راج یاایمرجنسی کانفاذ اور یمن میں پاکستانی فوج کو
...
10 Oct 2026
اللہ تعالیٰ نظام بھائی کوشفائے کاملہ عطافرمائے اورانہیں مکمل صحتیاب کر
...
10 Oct 2026
خیبرپختونخوا میں گورنرراج یا ایمرجنسی جیسے ظالمانہ اقدام کرکے ملک میں
...
09 Oct 2026
حکومت نے مذاکرات کاڈرامہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے ٹیمپوکوتوڑنے کے
...
04 Oct 2026
دنیامیں کہیں بھی کوئی بھی انقلاب پرامن طریقے سے نہیں آیا،
...
03 Oct 2026
عدالتوں کے فیصلوں کے پرخچے اڑائے جا رہے ہیں پھربھی مذاکرات، مذاکرات ک
...
03 Oct 2026
ٹورانٹو میں قائدِ تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی 73ویں سالگرہ کی پروقا
...
01 Oct 2026
30 -ستمبر 1988ء کو حیدرآباد میں قیامت صغریٰ بپا کی گئی تھی۔الطاف حسین
...
01 Oct 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us