Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجرزکی جانب سے ناظم آبادکے کنویں سے اسلحہ برآمدکرنے اوراسے ایم کیوایم سے منسوب کرنے کا دعویٰ سراسرمضحکہ خیز ہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


رینجرزکی جانب سے ناظم آبادکے کنویں سے اسلحہ برآمدکرنے اوراسے ایم کیوایم سے منسوب کرنے کا دعویٰ سراسرمضحکہ خیز ہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 7/2/2017 1
رینجرزکی جانب سے ناظم آبادکے کنویں سے اسلحہ برآمدکرنے اوراسے ایم کیوایم سے منسوب کرنے کا
دعویٰ سراسرمضحکہ خیز ہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
مہاجروں کامقدمہ انٹرنیشنل فورم پر اٹھانے سے تمام مہاجردشمن عناصر شدیدبوکھلاہٹ اورجھنجھلاہٹ کاشکارہیں۔رابطہ کمیٹی
کنویں اورقبرستانوں سے اسلحہ برآمدکرنااوراسے ایم کیوایم سے منسوب کردینااسی بوکھلاہٹ اورجھنجھلاہٹ کاعکاس ہے ۔رابطہ کمیٹی
عوام پراب اس قسم کے مضحکہ خیزڈراموں کاکوئی اثرنہیں ہوتا ،اب کوئی نیاڈرامہ تیارکریں کیونکہ اب یہ ڈرامے مکمل طورفلاپ ہورہے ہیں



لندن ۔۔۔ 2 جولائی 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرزکی جانب سے ناظم آبادکے کنویں سے اسلحہ برآمدکرنے اوراسے ایم کیوایم سے منسوب کرنے کے دعوے کوسراسرمضحکہ خیزقراردیاہے ۔اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مہاجروں کامقدمہ انٹرنیشنل فورم پر اٹھانے سے تمام مہاجردشمن عناصر شدیدبوکھلاہٹ اورجھنجھلاہٹ کاشکارہیں اورآج کنویں اورقبرستانوں سے اسلحہ برآمدکرنااوراسے ایم کیوایم سے منسوب کردینااسی بوکھلاہٹ اورجھنجھلاہٹ کاعکاس ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی کے عوام بہت باشعورہیں اوروہ سمجھ چکے ہیں کہ یہ سارے ڈرامے ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن کاحصہ ہیں اوریہ آپریشن مکمل طورپر جانبدارانہ ہوچکاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عوام اس قسم کے ڈراموں کی حقیقت اوران کے مقاصدکو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں اوراب ان پر اس قسم کے مضحکہ خیزڈراموں کاکوئی اثرنہیں ہوتالہٰذا اسٹیبلشمنٹ کوچاہیے کہ وہ اب کوئی نیاڈرامہ تیارکریں کیونکہ اب یہ ڈرامے مکمل طورفلاپ ہورہے ہیں۔

7/18/2024 2:30:17 PM