Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جنرل قمرباوجوہ کراچی جاکر ریاستی آپریشن کے دوران شہیدولاپتہ ہونے والے اور گرفتارکارکنوں کے اہل خانہ سے ملاقات کریں اورانہیں انصاف دلوائیں۔الطاف حسین


جنرل قمرباوجوہ کراچی جاکر ریاستی آپریشن کے دوران شہیدولاپتہ ہونے والے اور گرفتارکارکنوں کے اہل خانہ سے ملاقات کریں اورانہیں انصاف دلوائیں۔الطاف حسین
 Posted on: 7/1/2017 1
جنرل قمرباوجوہ کراچی جاکر ریاستی آپریشن کے دوران شہیدولاپتہ ہونے والے اور گرفتارکارکنوں کے
اہل خانہ سے ملاقات کریں اورانہیں انصاف دلوائیں۔الطاف حسین 
اگرجنرل قمرباجوہ ایساکریں گے تو میں پاکستان زندہ باد کانعرہ لگاکر ماضی کے تمام ظلم وستم بھول جاؤں گا میں لاکھوں کے مجمع میں پاکستان زندہ باد کانعرہ لگاؤں گااور کھڑے ہوکرآرمی چیف کوسیلوٹ کروں گا 
رینجرزاورآئی ایس آئی کے افسران ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں ، عہدیداروں اورکارکنوں کو PSP میں شمولت کیلئے دھمکیاں دیتے ہیں 
ایم کیوایم کے گرفتارشدگان کوتشددکے بعدپی ایس پی کے دفترکے حوالے کیاجاتاہے اورشمولیت کافارم بھروایاجاتاہے۔الطاف حسین
جنرل قمرباجوہ سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے کیلئے دھمکیاں دینے والے آئی ایس آئی اوررینجرزکے افسران کے خلاف کارروائی کریں
ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروکوکھلوائیں اوراسے ڈپٹی کنوینرپروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف کے حوالے کریں۔الطاف حسین
ایم کیوایم کے خلاف جاری ظالمانہ آپریشن بند کیاجائے ، مجھے اپنے لئے کچھ نہیں چاہیے ، مجھے اپنے لوگوں کیلئے انصاف چاہیے 
جنرل قمرباجوہ پاراچنار میں مظلوم اہل تشیع افرادکوبیدردی سے گولیاں مارنے والے ایف سی کے افسران واہلکاروں کوسرعام سزادیں
میں اپنے سچے اورمخلص ساتھیوں کے ساتھ ملکرحقو ق کے لئے جدوجہدکرتارہوں گا۔قائدتحریک جناب الطاف حسین کا آڈیوپیغام

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرباوجوہ سے کہاہے کہ جس طرح انہوں نے پاراچنارجاکروہاں دہشت گردی کے متاثرین سے ملاقات کی اسی طرح وہ کراچی بھی جائیں اوروہاں ریاستی آپریشن کے دوران شہیدولاپتہ ہونے والے اوربلاجوازگرفتارکئے جانے والے مہاجروں کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کریں اورانہیں انصاف دلوائیں،اگرجنرل قمرباجوہ ایساکریں گے تو میں’’ پاکستان زندہ باد ‘‘کانعرہ لگاکر ماضی کے تمام ظلم وستم بھول جاؤں گااوراپنے شہیدوں اورلاپتہ ساتھیوں کے لواحقین سے بھی درخواست کروں گاکہ وہ بھی بھول جائیں اورصبرکریں۔جناب الطاف حسین نے یہ بات آج اپنے تازہ ترین آڈیوپیغام میں کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جنرل قمرباجوہ کل بالآکرپاراچنارپہنچ گئے اورمتاثرین سے ملاقات کی جس پر میں ان کاشکریہ اداکرتاہوں۔انہوں نے کہاکہ آرمی چیف نے پاراچنارکے متاثرین کویقین دلایاکہ وہ پرامن مظاہرین پر فائرنگ کے ذمہ دارایف سی کے کمانڈر کرنل عمراوردیگراہلکاروں کوہٹارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جنرل قمرباجوہ کواپنی بات پرعمل کرناچاہیے اورسابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی طرح وعدہ خلافی نہیں کرنی چاہیے کہ جنہوں نے ایم کیوایم کے کارکن آفتاب احمدجنہیں رینجرزکی حراست میں تشددکرکے شہیدکردیا گیا تھااورجنرل راحیل شریف نے اعلان کیاتھاکہ آفتاب احمدکی رینجرزکی حراست میں شہادت کی تحقیقات کرائی جائے گی اورجوذمہ دارہوں گے ان کے 

خلاف کارروائی کی جائے گی لیکن انہوں نے بدعہدی کی اوروہ اہل تشیع کمیونٹی کے خلاف بنائے گئے فوج اتحاد کی سربراہی کیلئے سعودی عرب چلے گئے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جنرل قمرباجوہ پاراچنار میں مظلوم اہل تشیع شہریوں کوبیدردی سے گولیاں مارنے والے ایف سی کے کرنل عمر سمیت تمام افسران واہلکاروں کوسرعام سزادیں،اگرانہوں نے اپنے اعلان پر عمل نہیں کیاتویہی سمجھاجائے گاکہ انہوں نے بھی جنرل راحیل شریف کی طرح وعدہ خلافی کی ۔ جناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اگرآپ واقعتا سچے ہیں اورآپ کے دل میں اللہ تعالیٰ اور رسول اکرم ؐ کاخوف ہے توآپ کراچی آئیں،ر یاستی آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے جن کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیاگیاان شہیدوں کی بیواؤں، یتیم بچوں اورماؤں بہنوں سے ملاقات کریں تاکہ وہ بتائیں کہ ان کے پیاروں کو کس بیدردی سے ماراگیا ، جولاپتہ ہیں ان کے اہل خانہ سے ملیں تاکہ وہ بتائیں کہ ان کے پیاروں کوکس طرح رینجرزنے گھروں سے گرفتارکیااورلاپتہ کردیا، آرمی چیف بلاجوازگرفتارکئے جانے والے مہاجروں کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کریں اوران مظلوموں کو انصاف دلوائیں،جنرل قمرباجوہ کراچی اورحیدرآبادمیں ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں سے ملیں اوران سے پوچھیں کہ کون انہیں دھمکیاں دیتاہے کہ ایم کیوایم چھوڑکرپی ایس پی میں شامل ہوجاؤ، اگرجنرل قمرباجوہ ایساکریں گے تو میں’’ پاکستان زندہ باد ‘‘ کا نعرہ لگاکر ماضی کے تمام ظلم وستم بھول جاؤں گااوراپنے شہیدوں اورلاپتہ ساتھیوں کے لواحقین سے بھی درخواست کروں گاکہ وہ بھی بھول جائیں اور صبر کریں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ اگرآرمی چیف جنرل قمرباجوہ کراچی جاکرمتاثرہ لوگوں سے ملتے ہیں تومیں لاکھوں کے مجمع میں نہ صرف پاکستان زندہ باد کانعرہ لگاؤں گابلکہ کھڑے ہوکرآرمی چیف کوسیلوٹ کروں گااورکھل کرکہوں گاکہ جنرل قمرباجوہ واقعی سچے مسلمان ہیں ، سچے پاکستانی ہیں اورملک کے ہمدردہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں قسم کھاکرکہتاہوں کہ رینجرزاورآئی ایس آئی کے کیپٹن، میجر،کرنل اوربریگیڈیئررینک تک کے افسران ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں ، عہدیداروں اورکارکنوں کوفون کرکے دھمکیاں دیتے ہیں اورگرفتاری کے بعدانہیں کھلی کھلی دھمکیاں دیتے ہیں کہ وہ پی ایس پی میں شامل ہوں، ان گرفتارشدگان کوپی ایس پی کے دفترکے حوالے کیاجاتاہے ، جوپی ایس پی میں شامل ہونے سے انکارکرتاہے اس پر دباؤڈالاجاتاہے کہ وہ پی آئی بی والوں کے ساتھ شامل ہوجائے ۔ انہوں نے کہاکہ جنرل قمرباجوہ اگرواقعی سچے اورپکے مسلمان اورپاکستانی ہیں توانہیں چاہیے کہ وہ سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے لئے دھمکیاں دینے والے آئی ایس آئی اوررینجرزکے افسران کے خلاف کارروائی کریں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرباجوہ سے کہاکہ وہ ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروکوکھلوائیں اوراسے ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینرپروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف کے حوالے کریں اورایم کیوایم کے خلاف جاری ظالمانہ آپریشن بند کیاجائے ، مجھے اپنے لئے کچھ نہیں چاہیے ، مجھے اپنے لوگوں کے لئے انصاف چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ میرایہ عزم ہے کہ میں اپنے سچے اورمخلص ساتھیوں کے ساتھ ملکراپنی قوم اوردیگرمظلوم لوگوں کے حقو ق کے لئے جدوجہدکرتارہوں گا۔ 

*****

7/18/2024 2:19:20 PM