Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بارشوں سے کراچی کی تباہ کن صورتحال کاسبب حکومت سندھ کی بیڈگورننس سے زیادہ منتخب نمائندوں کی لاپرواہی ہے ۔مصطفےٰ عزیزآبادی


بارشوں سے کراچی کی تباہ کن صورتحال کاسبب حکومت سندھ کی بیڈگورننس سے زیادہ منتخب نمائندوں کی لاپرواہی ہے ۔مصطفےٰ عزیزآبادی
 Posted on: 6/30/2017
بارشوں سے کراچی کی تباہ کن صورتحال کاسبب حکومت سندھ کی بیڈگورننس سے زیادہ منتخب نمائندوں کی لاپرواہی ہے ۔مصطفےٰ عزیزآبادی 
منتخب نمائندوں نے قائدتحریک الطاف حسین سے لاتعلقی کے بعد کراچی کے مسائل سے بھی لاتعلقی اختیارکرلی ہے
ارکان اسمبلی اوربلدیاتی نمائندے عوام کی تکالیف سے لاتعلق ہوکر اپنی من مانی کررہے ہیں اور ان کی سرزنش کرنے والاکوئی نہیں
اگرآج یہ بلدیاتی نمائندے اورارکان اسمبلی قائدتحریک الطاف حسین کی نگرانی میں ہوتے توشہر کی یہ بدترحالت ہرگزنہ ہوتی
شہرکی صورتحال کی بہتری کے لئے قائدتحریک الطاف حسین نہ توخودچین سے بیٹھتے اورنہ ہی منتخب نمائندوں کوآرام سے بیٹھنے دیتے 
قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ ساتھ یہ عوام کی تکالیف سے بھی لاتعلق ہوگئے ہیں اسی لئے آج شہرکاحال بدسے بدتر ہوگیاہے

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی نے کراچی میں شدیدبارشوں کے باعث ہونے والے جانی ومالی نقصانات اورتباہی پر دلی افسوس کااظہارکیا ہے اور کہاہے کہ کراچی میں شدیدبارشوں کے باعث ہونے والی تباہی کاسبب حکومت سندھ کی بیڈگورننس سے زیادہ کراچی کے منتخب نمائندوں کی لاپرواہی اورشہرکی بدتر صورتحال سے لاتعلقی ہے ۔ اپنے بیان میں مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ ایم کیوایم کے نام سے منتخب ہونے والے نمائندوں نے قائدتحریک الطاف حسین سے لاتعلقی کے بعد شہرکے مسائل سے بھی لاتعلقی اختیارکرلی ہے اورفاروق ستار کی سربراہی میں پی آئی بی ٹولے نے کراچی کاحال بد سے بدترین کردیاہے کیونکہ ارکان اسمبلی اوربلدیاتی نمائندے عوام کی تکالیف سے لاتعلق ہوکر اپنی من مانی کررہے ہیں اور کوئی ان کی سرزنش کرنے والانہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگرابھی میئرڈپٹی میئر، یوسی چیئرمین، کونسلراورارکان اسمبلی قائدتحریک الطاف حسین کی نگرانی میں ہوتے توشہر کی یہ بدترحالت ہرگزنہ ہوتی کیونکہ قائدتحریک الطاف حسین نہ توخودچین سے بیٹھتے اورنہ ہی منتخب نمائندوں کوآرام سے بیٹھنے دیتے بلکہ انہیں شہرکی صورتحال بہتر بنانے اورشہریوں کی خدمت میں رات دن مصروف رکھتے ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ فاروق ستاراوران کے ساتھ جانے والوں نے قائدتحریک الطاف حسین سے اسلئے بھی لاتعلقی اختیارکی ہے کیونکہ عوام کے مسائل سے زیادہ اب انہیں اپنی ذات اورپیسے سے پیار ہوگیا ہے ، قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ ساتھ یہ عوام کے مسائل اوران کی تکالیف سے بھی لاتعلق ہوگئے ہیں اسی لئے آج شہرکاحال بدسے بدتر ہوگیاہے۔ 

*****

7/18/2024 2:26:14 PM