Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈاکٹرفاروق ستارکی جانب سے لگائے گئے الزامات انتہائی شرمناک اوربیہودہ ہیں ،ندیم نصرت


ڈاکٹرفاروق ستارکی جانب سے لگائے گئے الزامات انتہائی شرمناک اوربیہودہ ہیں ،ندیم نصرت
 Posted on: 6/30/2017
ڈاکٹرفاروق ستارکی جانب سے لگائے گئے الزامات انتہائی شرمناک اوربیہودہ ہیں ،ندیم نصرت
22 اگست سے قبل ڈاکٹرفاروق ستارخود امریکہ جاکرایم کیوایم کے رہنماکی حیثیت سے کئی اہم امریکی شخصیات سے ملاقاتیں کرچکے ہیں،
کئی امریکی کانگریس مین اورتھنک ٹینک سے وابستہ شخصیات سے ملاقاتوں میں فاروق ستارخودمیرے ساتھ تھے ، پھرآج وہ اسی قسم کی ملاقاتوں کو پاکستان مخالف کس طرح قراردے رہے ہیں؟
فاروق ستاراوران کے حواری اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں اپنے ظرف وضمیرکاسوداکرچکے ہیں اسلئے انہی کی زبان بول رہے ہیں
فاروق ستارنے مہاجروں کامقدمہ انٹرنیشنل فورم پر اٹھانے کو ملک دشمنی قراردیکربے ضمیری، بے غیرتی اوربے شرمی کی تمام حدیں عبورکر لیں
جب تک پاکستان میں مہاجروں کوان کے حقوق نہیں مل جاتے میں پاکستان زندہ باد نہیں کہوں گا ۔ندیم نصرت
فاروق ستار کی پریس کانفرنس مہاجرشہیدوں کے لہو کی توہین ہے،ہم اپنے شہیدوں کے خون کاسودانہیں کریں گے ۔ندیم نصرت
پاکستان میں مہاجروں کوبھی تسلیم کرناہوگااورانہیں ان کے حقوق دیناہوں گے ۔ندیم نصرت
فاروق ستارکچھ بھی کہیں ، ہم بین الاقوامی فورم پر مہاجروں کامقدمہ پیش کرتے رہیں گے۔ندیم نصرت
دنیامہاجروں کے ساتھ ہونے والے سلوک سے آگاہ ہورہی ہے جس سے مہاجردشمن قوتیں شدیدبوکھلاگئی ہیں،مصطفےٰ عزیز آبادی 
فاروق ستار نے آج اپنی پریس کانفرنس میں الزامات لگاکردراصل مہاجردشمن قوتوں کی ترجمانی کی ہے۔مصطفےٰ عزیزآبادی
فاروق ستار کی آج کی پریس کانفرنس سے انکے چہرے پر پڑی ہوئی آخری نقاب بھی اترگئی ہے۔مصطفےٰ عزیزآبادی
مہاجرعوام نے دیکھ لیا ہے کہ فاروق ستار مہاجروں کیلئے نہیں بلکہ دراصل مہاجردشمن قوتوں کیلئے کام کررہے ہیں۔مصطفےٰ عزیزآبادی
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے کہاہے کہ ڈاکٹرفاروق ستارکی جانب سے لگائے گئے الزامات انتہائی شرمناک اوربیہودہ ہیں ،ان کی پریس کانفرنس مہاجرشہیدوں کے لہو کی توہین ہے،ہم اپنے شہیدوں کے خون کاسودانہیں کریں گے اوراپنے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے یہ بات آج ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے دیگرارکان بھی موجود تھے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ پاکستان میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورمہاجرعوام پر ریاستی مظالم ڈھائے جارہے ہیں، نہ حکمراں سن رہے ہیں ، نہ فوج کی قیادت سن رہی ہے، نہ عدالتوں سے انصاف مل رہاہے، کوئی سننے والانہیں ہے ، سارے راستے بندکردیئے گئے ہیں، ہم نے بین الاقوامی فورمزپر مہاجروں کا مقدمہ پیش کیاہے تواس پر آج فاروق ستارکی جانب سے یہ بہتان لگایاہے کہ میں نے امریکہ میں پاکستان کے خلاف سرگرمیاں انجام دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے امریکہ میں کانگریس مینزسے جوملاقاتیں کی ہیں وہ چھپ کرنہیں بلکہ کھل کرکیں اوران کی باقاعدہ خبریں اورتصاویرمیڈیاکوجاری کی گئیں اور ان ملاقاتوں میں ایم کیوایم کے کارکنان اورمہاجرعوام پرڈھائے جانے والے مظالم اورانسانی حقوق کی خلاف ورذیوں سے آگاہ کیاگیاہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ آج فاروق ستاران ملاقاتوں کوپاکستان مخالف سرگرمیاں قراردے رہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ 22 اگست سے قبل ڈاکٹرفاروق ستارخود امریکہ جاکرایم کیوایم کے رہنماکی حیثیت سے کئی اہم امریکی شخصیات سے ملاقاتیں کرچکے ہیں، کئی امریکی کانگریس مین اورتھنک ٹینک سے وابستہ شخصیات سے ملاقاتوں میں فاروق ستارخودمیرے ساتھ تھے ، پھرآج وہ اسی قسم کی ملاقاتوں کو پاکستان مخالف کس طرح قراردے رہے ہیں؟ندیم نصرت نے اس موقع پر ڈاکٹرفاروق ستارکی امریکی شخصیات سے چند ملاقاتوں کی تصاویربھی میڈیاکودکھائیں۔ انہوں نے کہاکہ سینٹر جان مکین سے ملاقاتیں توخود چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اورپاکستان کی حکمراں شخصیات کچھ عرصہ قبل ان کے پاکستان کے سرکاری دورے پر خودملاقاتیں کرچکے ہیں، پھر جان مکین سے ہماری ملاقات کوپاکستان مخالف کیوں قراردیاجارہاہے؟ندیم نصرت نے کہاکہ اصل معاملہ یہ ہے کہ فاروق ستاراوران کے حواری اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں اپنے ظرف وضمیرکاسوداکرچکے ہیں اسلئے انہی کی زبان بول رہے ہیں۔ ندیم نصرت نے کہاکہ آج تواس معاملے پر بات ہونی چاہیے تھی کہ کس طرح امریکی سی آئی اے کے ایجنٹ ریمنڈڈیوس کور ہائی دلوانے اورامریکہ واپس بھجوانے میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل پاشا نے کرداراداکیالیکن اس بات سے توجہ ہٹانے کیلئے فاروق ستارنے آج اسٹیبلشمنٹ کی ایماء پر یہ پریس کانفرنس کرکے بیہودہ الزامات لگائے ہیں۔ ندیم نصرت نے کہاکہ آج کہاجارہاہے کہ قائدتحریک الطاف حسین نے فوج کے خلاف بات کردی جبکہ قائدتحریک الطاف حسین نے ضرب عضب کے موقع پر فوج کی حمایت میں ملین مارچ نکالی ، فوج کوکھڑے ہوکرسیلوٹ کیاپھرآخرقائدتحریک الطاف حسین پر پابندی کیوں عائد کی گئی ؟ 2015ء میں جیونیوز کے اینکرسلیم صافی نے قائدتحریک الطاف حسین کاانٹرویولیاجس میں قائدتحریک نے ملی نغمہ گایا، پاکستان زندہ باد کانعرہ لگایاپھروہ کونسی قوتیں جنہوں نے اس انٹرویوکو نشر نہیں ہونے دیا؟ قائدتحریک الطاف حسین نے تو22 اگست کوپاکستان مردہ باد کے الفاظ پر دومرتبہ فوج کی قیادت اورقوم سے معافی مانگی لیکن اس معافی کوقبول کرنے کے بجائے رعونت کامظاہرہ کرتے ہوئے ایم کیوایم کے خلاف آپریشن تیزکردیاگیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ قائدتحریک الطاف حسین پر فوج اورمقتدراداروں پرتنقیدکرنے کوملک دشمنی قراردیاجاتاہے لیکن فوج اورمقتدراداروں سے سوال نہیں ہوتاکہ وہ کس قانون کے تحت سیاسی جماعتوں پر توڑپھوڑ کرتی ہے ، کس قانون کے تحت اس نے ملک کی تیسری بڑی جماعت پر جناح پوربنانے کاجھوٹاالزام لگاکرایک طبقہ آباد ی کے خلاف ریاستی آپریشن کیا؟ آج فوج اورمقتدراداروں کی جانب سے اپنے فرائض اوراختیارات سے تجاوزکرنے پرسوال کیوں نہیں اٹھایاجاتا؟ ندیم نصرت نے کہاکہ 22 اگست کے بعدقائدتحریک الطاف حسین نے فاروق ستارکو تنظیم چلانے کے اختیارات دیے لیکن ان کی سربراہی میں پارٹی کے ارکان اسمبلی نے ایوان میں اپنے ہی قائدکے خلاف قراردادمذمت پیش کرکے انہیں آرٹیکل 6 کے تحت سزائے موت دینے کامطالبہ کیاجوانتہائی شرمناک عمل ہے ۔ آج فاروق ستارنے بے ضمیری، بے غیرتی اوربے شرمی کی تمام حدیں عبورکرتے ہوئے مہاجروں کامقدمہ انٹرنیشنل فورم پر اٹھانے کو ملک دشمنی قراردے دیا۔ ندیم نصرت نے کہاکہ پاکستان ہمارے بزرگوں نے بنایاتھااوراس کے لئے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دی تھیں لیکن مہاجروں کے ساتھ جو مسلسل ظالمانہ سلوک کیاجارہاہے اس کودیکھتے ہوئے میں آج ذاتی طورپرکہتاہوں کہ جب تک پاکستان میں مہاجروں کوان کے حقوق نہیں مل جاتے اوران کے ساتھ دوسرے تیسرے درجے کے شہری کے بجائے مساوی سلوک نہیں کیاجاتا میں پاکستان زندہ باد نہیں کہوں گا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مہاجروں کوبھی تسلیم کرناہوگااورانہیں ان کے حقوق دیناہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ فاروق ستارکچھ بھی کہیں ، ہم بین الاقوامی فورم پر مہاجروں کامقدمہ پیش کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ چالیس سالہ مہاجرجدوجہدمیں پہلی مرتبہ امریکی کانگریس میں مہاجروکامقدمہ پیش ہوا، پہلی مرتبہ بین الاقوامی فورپرمہاجروں پر ہونے والے مظالم کواٹھایا جارہاہے اوردنیامہاجروں کے ساتھ ہونے والے سلوک سے آگاہ ہورہی ہے اوراس سے سب سے زیادہ مہاجردشمن قوتیں شدیدبوکھلاگئی ہیں، فاروق ستار نے آج اپنی پریس کانفرنس میں الزامات لگاکردراصل مہاجردشمن قوتوں کی ترجمانی کی ہے 
۔انہوں نے کہاکہ مہاجروں کے مقدمہ کوبین الاقوامی فورم پر اٹھانے پر فاروق ستارکایہ کہناکہ ’’ مہاجروں کارونارویا جارہاہے ‘‘ دراصل 1947ء سے اب تک شہیدہونے والے مہاجروں کی قربانیوں کی توہین ہے ، فاروق ستارنے ان ماؤں،بہنوں،بچوں اوربوڑھے والدین کے آنسوؤں کی توہین کی ہے جواپنے لاپتہ پیاروں کی تلاش میں دھائیاں دے رہے ہیں۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ فاروق ستار کی آج کی پریس کانفرنس سے انکے چہرے پر پڑی ہوئی آخری نقاب بھی اترگئی ہے اوراب مہاجرعوام نے دیکھ لیا ہے کہ فاروق ستارایم کیوایم یامہاجروں کے لئے نہیں بلکہ دراصل مہاجردشمن قوتوں کے لئے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فاروق ستاراوران کے ساتھ بیٹھے ہوئے لوگوں نے اپنے ظرف وضمیرکاسوداضرور کرلیاہے لیکن تحریک کے سچے ، باوفااورباضمیرکارکنان آج بھی اپنے قائدکے ساتھ کھڑے ہیں، اپنی وفانبھارہے ہیں اورتمام ترمظالم کے باوجوداپنی جدوجہدجاری رکھے ہوئے ہیں اورانشاء اللہ وہ قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ پریس کانفرنس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان قاسم علی رضا، ڈاکٹرسلیم دانش، محمداشفاق اورہیومن رائٹس کے وکیل عادل خان بھی موجود تھے ۔ 

*****

7/18/2024 2:31:28 PM