Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سینٹرل جیل کراچی میں سیاسی اسیروں کے ساتھ ظالمانہ سلوک بندکیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


سینٹرل جیل کراچی میں سیاسی اسیروں کے ساتھ ظالمانہ سلوک بندکیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 6/29/2017
سینٹرل جیل کراچی میں سیاسی اسیروں کے ساتھ ظالمانہ سلوک بندکیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
سینٹرل جیل کراچی میں سیاسی اسیروں کو بنیادی حقوق سے محروم کرنا اورجیل مینوئل کی سنگین خلاف ورزی قابل مذمت ہے
قیدیوں کی ملاقات اورانہیں راشن وغیرہ پہنچانے پر عائد پابندی فی الفورختم کی جائے۔رابطہ کمیٹی
سیاسی قیدیوں کے انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ بندکیاجائے ۔رابطہ کمیٹی

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی سینٹرل جیل میں جیل انتظامیہ کی جانب سے سیاسی اسیروں کو بنیادی حقوق سے محروم کرنے اورجیل مینوئل کی سنگین خلاف ورزی کی شدید مذمت کی ہے اورمطالبہ کیاہے کہ سیاسی اسیروں کے ساتھ جیل میں ظالمانہ سلوک بندکیاجائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چندروزقبل ایک کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دوخطرناک دہشت گرد کراچی سینٹرل جیل سے فرارہوئے جو جیل انتظامیہ کی ملی بھگت کے بغیرممکن نہیں ہوسکتا۔ ان دہشت گردوں کے فرارمیں ملوث جیل انتظامیہ کے حکام کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے گزشتہ دنوں رینجرزنے جیل میں آپریشن کرکے وہاں قید تمام اسیروں سے ان کاتمام سامان ضبط کرلیا اور صورتحال یہ ہے کہ اس کے بعد سے جیل انتظامیہ نے سیاسی اسیروں پر عرصہ حیات تنگ کردیاہے ، قیدیوں کو نہ صرف بیرکوں تک محدود کردیاگیا ہے بلکہ انہیں روزمرہ استعمال کی اشیاء تک سے محروم کردیاگیاہے ۔ جیل انتظامیہ نے سیاسی اسیروں کی ماڑی پرکرائی جانے والی ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی ہے، اسیروں کو 23 گھنٹے بیرکوں میں قیدرکھاجارہا ہے ، انہیں پانی تک سے محروم کردیاگیا ہے جس کے باعث قیدیوں کو پینے کیلئے واش روم کا پانی استعمال کرناپڑتا ہے ،اہل خانہ کی جانب سے قیدیوں کیلئے لائے گئے کپڑے اورراشن وغیرہ تک واپس کئے جارہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سیاسی اسیروں کے ساتھ کیاجانے والایہ سلوک سراسرظالمانہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے مزید کہاکہ اگر کالعدم تنظیم کے دہشت گرد جیل سے فرارہوئے ہیں تو اس میں سیاسی اسیروں کا کیاقصور ہے؟ فرارہونے والے دہشت گردوں کی مددکرنے والے جیل انتظامیہ کے حکام کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے قیدیوں بالخصوص سیاسی قیدیوں کے انسانی حقوق کیوں پامال کئے جارہے ہیں ؟یہ سراسر زیادتی اور ظلم ہے۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ سینٹرل جیل کراچی میں سیاسی اسیروں کے ساتھ کیاجانے والا ظالمانہ اورمتعصبانہ سلوک بند کیاجائے ، قیدیوں کی ملاقات اورانہیں راشن وغیرہ پہنچانے پر عائد پابندی فی الفورختم کرائی جائے اورسیاسی قیدیوں کے انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ بندکرایاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ سینٹرل جیل کراچی میں اسیروں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسکے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں ۔
*****

7/18/2024 2:19:24 PM