Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
سینٹرل جیل کراچی میں سیاسی اسیروں کو بنیادی حقوق سے محروم کرنا اورجیل مینوئل کی سنگین خلاف ورزی قابل مذمت ہے، ندیم نصرت
Posted on: 6/28/2017
سینٹرل جیل کراچی میں سیاسی اسیروں کو بنیادی حقوق سے محروم کرنا
اورجیل مینوئل کی سنگین خلاف ورزی قابل مذمت ہے، ندیم نصرت
کالعدم لشکرجھنگوی کے دو دہشت گردوں کے فرارکے بعد سیاسی اسیروں پر عرصہ حیات تنگ کردیاہے، ندیم نصرت
سیاسی اسیروں کی ماڑی پرکرائی جانے والی ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے،ندیم نصرت
اسیروں کو 23 گھنٹے بیرکوں میں قیدرکھاجارہا ہے اورانہیں واش روم کا پانی استعمال کرناپڑتا ہے ، ندیم نصرت
اگر جیل سے جہادی دہشت گرد فرارہوئے ہیں تو اس میں سینٹرل جیل کراچی کے قیدیوں کا کیاقصور ہے؟ندیم نصرت
سندھ حکومت ، سینٹرل جیل کراچی میں سیاسی اسیروں کے ساتھ ظالمانہ اورمتعصبانہ سلوک بند کرے ، ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے کنوینر ندیم نصرت نے سینٹرل جیل کراچی میں جیل انتظامیہ کے مہاجردشمن طرزعمل، سیاسی اسیروں کو بنیادی حقوق سے محروم کرنے اورجیل مینوئل کی سنگین خلاف ورزی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ سینٹرل جیل کراچی میں ملاقات کیلئے اسیروں کے اہل خانہ سے رشوت لینے ،جیل مینوئل اورقیدیوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن گزشتہ دنوں جوڈیشل کمپلیکس ،سینٹرل جیل سے کالعدم لشکرجھنگوی کے دو دہشت گردوں کے فرارکے بعد جیل انتظامیہ نے سیاسی اسیروں پر عرصہ حیات تنگ کردیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس واقعہ کے بعد جیل میں آپریشن کرکے قیدیوں کو نہ صرف بیرکوں تک محدود کردیاگیا ہے بلکہ انہیں روزمرہ استعمال کی اشیاء تک سے محروم کردیاگیاہے ۔ جیل انتظامیہ نے سیاسی اسیروں کی ماڑی پرکرائی جانے والی ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی ہے، اسیروں کو 23 گھنٹے بیرکوں میں قیدرکھاجارہا ہے ، جس کے باعث قیدیوں کو پینے کیلئے واش روم کا پانی استعمال کرناپڑتا ہے جبکہ عید کے موقع پراہل خانہ کی جانب سے قیدیوں کیلئے لائے گئے کپڑے اورراشن وغیرہ تک واپس کئے جارہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ اگر کالعدم لشکرجھنگوی کے جہادی دہشت گرد جیل سے فرارہوئے ہیں تو اس میں سینٹرل جیل کراچی کے قیدیوں کا کیاقصور ہے؟ دہشت گردوں کی مددکرنے والے جیل انتظامیہ کے حکام کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے قیدیوں بالخصوص سیاسی قیدیوں کے انسانی حقوق کیوں پامال کئے جارہے ہیں ؟یہ سراسر زیادتی اور ظلم ہے۔ ندیم نصرت نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیاکہ سینٹرل جیل کراچی میں سیاسی اسیروں کے ساتھ ظالمانہ اورمتعصبانہ سلوک بند کیاجائے ، قیدیوں کی ملاقات اورانہیں راشن وغیرہ پہنچانے پر عائد پابندی فی الفورختم کرائی جائے اورسیاسی قیدیوں کے انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ بندکرایاجائے ۔انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ سینٹرل جیل کراچی میں اسیروں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیاجائے اور اسکے خلاف صدائے احتجاج بلند کی جائے ۔
*****
12/27/2025 9:20:56 AM
شمائلہ عمران مرحومہ کی تحریکی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ الطاف حسین
...
24 Dec 2025
سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیوایم کے سینئر رکن نثار احمد پنہور اور انکے صا
...
24 Dec 2025
مرحومہ شمائلہ عمران کی نماز جنازہ لندن کی مرکزی ریجنٹس پارک مسجد میں
...
24 Dec 2025
مرحومہ شمائلہ عمران کی نمازجنازہ کا شیڈول
...
23 Dec 2025
ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے رکن اورسابق رکن قومی اسمبلی نثارپن
...
23 Dec 2025
ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی بیوہ شمائلہ عمران کے انتقال پر کراچی کے علا
...
21 Dec 2025
ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی بیوہ شمائلہ عمران تحریک کا سرمایہ تھیں، آج و
...
21 Dec 2025
شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ عمران کے انتقال پر بہت دک
...
19 Dec 2025
پورے پاکستان میں کہیں بھی یوم سانحہ مشرقی پاکستان نہیں منایا گیا، سقوط
...
17 Dec 2025
صرف جنرل فیض حمیدکو سزادینا ادھوراانصاف ہے
...
14 Dec 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us