Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاراچنارکے اہل تشیع عوام کی نسل کشی اوران پر ریاستی مظالم ڈھانے کاسلسلہ بند کیا جائے ۔ ندیم نصرت ،کنوینرایم کیوایم


پاراچنارکے اہل تشیع عوام کی نسل کشی اوران پر ریاستی مظالم ڈھانے کاسلسلہ بند کیا جائے ۔ ندیم نصرت ،کنوینرایم کیوایم
 Posted on: 6/27/2017
پاراچنارکے اہل تشیع عوام کی نسل کشی اوران پر ریاستی مظالم ڈھانے کاسلسلہ بند کیا جائے ۔ ندیم نصرت ،کنوینرایم کیوایم 
قانون نافذ کرنے والے اداروں کا رویہ پاراچنار کے مظلوم اہل تشیع عوام کے ساتھ انتہائی جانبدارانہ بلکہ ظالمانہ ہے ،
جب بھی پاراچنارکے مظلوم پرامن احتجاج کرنے کیلئے باہرنکلتے ہیں تو قانون نافذ کرنے والے ادارے ان پربیدریغ گولیاں برساتے ہیں
آخرپاراچنار کے عوام کے ساتھ یہ ظلم کیوں کیاجارہاہے؟ کیااسلئے کہ وہ اہل تشیع ہیں؟ندیم نصرت
وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب، آرمی چیف اورتمام حکمراں بہاولپورکے سانحہ کے متاثرین سے ملنے توپہنچ گئے لیکن پاراچنارکے مظلوم عوام
سے اظہارہمدردی کیلئے کوئی نہیں پہنچا،کیاان سے ہمدردی کرنااوران کے زخموں پرمرہم رکھناحکمرانوں کافرض نہیں؟ ندیم نصرت 
میڈیانے پاراچنار کے مظلوم اہل تشیع عوام کے دھرنے کی کوریج کامکمل بائیکاٹ کررکھاہے جوسراسرزیادتی ہے۔ندیم نصرت
قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے تمام کارکنان اورحق پرست عوام پاراچنارکے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں۔ندیم نصرت
پاراچنارکے مظلوم عوام کوجان ومال اورعزت وآبرو کاتحفظ فراہم کیاجائے،سیکوریٹی کے نام پر پاراچنار کامحاصرہ ختم کیا جائے ۔ندیم نصرت

متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان ) کے کنوینر ندیم نصرت نے پارا چنار کے مظلوم اہل تشیع عوام کے قتل عام اوران سیکوریٹی فورسز کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کی شدیدمذمت کی ہے اورمطالبہ کیاہے کہ پاراچنارکے معصوم عوام کی نسل کشی بندکی جائے ۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ گزشتہ کئی سالوں سے پاراچنارمیں اہل تشیع کمیونٹی کے افرادکاقتل کیاجارہاہے، کبھی خودکش حملوں، کبھی دھماکوں اورکبھی انہیں گاڑیوں سے اتاراتارکرباقاعدہ ان کی شناخت کرکرکے ان کابیدردی سے قتل عام کیاجاتاہے ، سب سے قابل مذمت امریہ ہے کہ پاراچنارمیں تعینات فوج اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کا رویہ بھی پاراچنار کے مظلوم اہل تشیع عوام کے ساتھ انتہائی جانبدارانہ بلکہ ظالمانہ ہے ، جب بھی مظلوم اہل تشیع عوام دہشت گردی اورقتل عام کے خلاف پرامن احتجاج کرنے کیلئے باہرنکلتے ہیں توان کاقتل عام کرنے والے سفاک عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے بجائے قانون نافذ کرنے والے ادارے انہی مظلوم عوام پربیدریغ گولیاں برساتے ہیں، گزشتہ ماہ بھی یہی ہوا اورچندروزقبل بھی دوخودکش دھماکوں میں شہید ہونے والوں نے جب اپنے پیاروں کی متیں لے کرپرامن احتجاج کرنے بیٹھے توحکومت،فوج، صدروزیراعظم ، آرمی چیف، وزیرداخلہ کسی نے ان سے ہمدردی کے دوبول نہیں بولے بلکہ پاراچنارکے ان مظلوم عوام کی فریادیں سننے اوران کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے ہربارکی طرح ان پر گولیاں چلائی گئیں ۔ ندیم نصرت نے اس شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ آخرپاراچنار کے عوام کے ساتھ یہ ظلم کیوں کیاجارہاہے؟ کیااسلئے کہ وہ اہل تشیع ہیں؟ندیم نصرت نے کہاکہ وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب، آرمی چیف اورتمام حکمراں بہاولپورکے سانحہ کے متاثرین سے ملنے توپہنچ گئے لیکن پاراچنارکے مظلوم عوام سے اظہارہمدردی کیلئے کوئی نہیں پہنچا۔ انہوں نے سوال 

کیاکہ کیااہل تشیع پاکستانی نہیں ہیں؟ کیاوہ انسان بھی نہیں ہیں؟کیاان سے ہمدردی کرنااوران کے زخموں پرمرہم رکھناحکمرانوں کافرض نہیں؟ ندیم نصرت نے کہاکہ پاراچنارکے حوالے سے میڈیاکے کردارکی بھی شدید مذمت کی کہ گزشتہ پانچ روزسے پاراچنارکے عوام اپنے شہداء کی متیں لے کر کھلے ظلم کے خلاف دھرنادیئے بیٹھے ہیں لیکن میڈیانے ان کے احتجاج کی کوریج کامکمل بائیکاٹ کررکھاہے جوسراسرزیادتی ہے ۔ پی ٹی آئی کے دھرنے کی کئی روزتک بغیرکسی وقفہ کے براہ راست کوریج کرنے والامیڈیاآج پاراچنار کے عوام کے دھرنے کویکسرنظرانداز کیاہواہے ۔ ندیم نصرت نے پاراچنارکے مظلوم اہل تشیع عوام سے مکمل یکجہتی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے تمام سچے اورباوفاکارکنان اورحق پرست عوام پاراچنارکے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں اورمطالبہ کرتے ہیں کہ پاراچنارکے مظلوم اہل تشیع عوام کی نسل کشی اوران پر ریاستی مظالم ڈھانے کاسلسلہ بند کیا جائے، انہیں جان ومال اورعزت وآبرو کاتحفظ فراہم کیاجائے اورسیکوریٹی کے نام پر پاراچنار کامحاصرہ ختم کیاجائے۔ انہوں نے پاراچنار کے شہداء کے لئے بھی دعائے مغفرت کی اوران کے لواحقین سے دلی تعزیت ہمدردی کااظہارکیا۔ 
*****

7/18/2024 2:15:29 PM