Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کے عوام ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے باعث عیدالفطرسادگی سے منائیں ۔الطاف حسین


پاکستان کے عوام ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے باعث عیدالفطرسادگی سے منائیں ۔الطاف حسین
 Posted on: 6/25/2017
پاکستان کے عوام ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے باعث عیدالفطرسادگی سے منائیں ۔الطاف حسین
عیدالفطرایسے موقع پر آئی ہے کہ جب پورا پاکستان لہومیں ڈوباہواہے، ہر طرف آہیں ،سسکیاں اورماتم ہے
عوام کوئٹہ ، پاراچنار اورکراچی میں دہشت گردی کے واقعات کے دکھ سے نہیں سنبھل پائے تھے کہ آج احمدپورشرقیہ میں قیامت صغریٰ برپاہوگئی۔الطاف حسین
لگتاہے کہ سانحہ احمدپورشرقیہ کے ذریعے کوئٹہ ، پارا چناراورکراچی کے واقعہ سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کی گئی ہے
عوام عیدکی نمازوں میں سانحات کے شہدا کے لئے دعاکریں
کارکنان اور حق پرست عوام عیدالفطر کے موقع پرشہیدوں کیلئے دعائے مغفرت کریں اوران کے لواحقین کاغم بانٹیں۔الطاف حسین
ہم مظلوم عوام کی حقیقی عیداسی وقت ہوگی جب ہمیں ظلم وجبرسے نجات حاصل ہوگی۔الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے تمام اہل پاکستان سمیت دنیابھرکے مسلمانوں کوعیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ہے اورپاکستان کے عوام سے کہاہے کہ وہ ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے باعث عیدالفطرسادگی سے منائیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ بھی عیدالفطرایسے موقع پر آئی ہے کہ جب پورا پاکستان لہومیں ڈوباہواہے، ہر طرف آہیں ،سسکیاں اورماتم ہے ، کوئٹہ ، پاراچنار اورکراچی میں دہشت گردی کے بڑے واقعات میں بڑے پیمانے پر جانی نقصانات کے دکھ سے عوام ابھی نہیں سنبھل پائے تھے کہ آج احمدپورشرقیہ میں قیامت صغریٰ برپاہوگئی ہے اورایسالگتاہے کہ سانحہ احمدپورشرقیہ کے ذریعے کوئٹہ ، پارا چناراورکراچی کے واقعہ سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کی گئی ہے ۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ میں کوئٹہ، کراچی ، پاراچنار اوراحمدپورشرقیہ کے سانحات میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابرکاشریک ہوں اوردعاگوہوں کہ اللہ تعالیٰ متاثرین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ اورصبرعطاکرے اورجاں بحق ہونے والے افرادکواپنی جواررحمت میں جگہ دے ۔ انہوں نے عوام سے کہاکہ وہ ان سانحات کے پیش نظر عیدالفطرسادگی سے منائیں اورعیدکی نمازوں میں سانحات کے شہدا کے لئے دعاکریں۔ انہوں نے ایم کیوایم کے تمام کارکنوں اور حق پرست عوام سے کہاکہ وہ عیدالفطر کے موقع پر اپنی دعاؤں میں تحریک کے شہیدوں کوضر وریادرکھیں، ان کے لئے دعائے مغفرت کریں اوران کے لواحقین کوغم بانٹیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ہم مظلوم عوام کی حقیقی عیداسی وقت ہوگی جب ہمیں ظلم وجبرسے نجات حاصل ہوگی ۔

*****

7/18/2024 2:16:31 PM