Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمدکے بارے میں عامرسہیل کے متعصبانہ خیالات افسوسناک ہی بلکہ انتہائی شرمناک اورقابل مذمت ہیں ۔ ندیم نصرت


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمدکے بارے میں عامرسہیل کے متعصبانہ خیالات افسوسناک ہی بلکہ انتہائی شرمناک اورقابل مذمت ہیں ۔ ندیم نصرت
 Posted on: 6/15/2017
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمدکے بارے میں عامرسہیل کے متعصبانہ خیالات افسوسناک
ہی بلکہ انتہائی شرمناک اورقابل مذمت ہیں ۔ ندیم نصرت
عامر سہیل کے متعصبانہ خیالات شدیدنفرت، تعصب،حسد ، جلن کامنہ بولتاثبوت ہیں۔ندیم نصرت
عامرسہیل سے سر فرازاحمدکی قیاد ت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندارکامیابی ہضم نہیں ہورہی ہے۔ندیم نصرت
نفرت وتعصب کا یہ سلسلہ بندہونا چاہیے ،میرٹ اورقابلیت وصلاحیت کوتعصب کی بھینٹ نہ چڑھایاجائے۔ندیم نصرت

متحدہ قومی موومنٹ ( پاکستان ) کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کپتان سرفرازاحمدکے بارے میں سابق کپتان عامر سہیل کے متعصبانہ خیالات کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ پوری دنیامیں نہ صرف پاکستانی بلکہ کرکٹ کے غیرپاکستانی شائقین بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کی شاندارکارکردگی اورخاص طورپر پاکستان ٹیم کے نوجوان کپتان سرفرازاحمدکی کپتانی اورکارکردگی کی بہت تعریف کررہے ہیں لیکن سابق کپتان عامرسہیل کایہ کہناکہ’’ سرفرازاحمدنے کوئی کمال نہیں کیا، انہیں میچ جتوایاگیا ہے،انہیں مخصوص ایجنڈے کے تحت لایاگیاہے ‘‘ انتہائی افسوسناک ہی بلکہ انتہائی شرمناک اورقابل مذمت ہے ۔ ندیم نصرت نے مزیدکہاکہ عامر سہیل نے سرفرازاحمد کے بارے میں جن متعصبانہ خیالات کااظہارکیاہے وہ سرفرازاحمدسے شدیدنفرت، تعصب،حسد ، جلن کامنہ بولتاثبوت ہے، عامرسہیل سے سر فرازاحمدکی قیاد ت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندارکامیابی بالکل بھی ہضم نہیں ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اسی نفرت وتعصب کے نتیجے میں ملک کاآج یہ حال ہوچکاہے ، یہ سلسلہ بندہونا چاہیے اورمیرٹ اورقابلیت وصلاحیت کوتعصب کی بھینٹ نہ چڑھایاجائے ۔ 

7/18/2024 2:31:23 PM