Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک الطاف حسین کی ہدایت پر حضرت امجدصابری شہیدکی پہلی برسی کوبھرپورطریقے سے منایاجائے گا۔ندیم نصرت


قائدتحریک الطاف حسین کی ہدایت پر حضرت امجدصابری شہیدکی پہلی برسی کوبھرپورطریقے سے منایاجائے گا۔ندیم نصرت
 Posted on: 6/12/2017
قائدتحریک الطاف حسین کی ہدایت پر حضرت امجدصابری شہیدکی پہلی برسی کوبھرپورطریقے سے منایاجائے گا۔ندیم نصرت 
امجدصابری شہید ؒ کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے عید کے بعدلندن میں محفل سماع کی جائے گی
ایم کیوایم اوورسیز یونٹس کے زیراہتمام بھی امجدصابری شہیدؒ کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی تقریبات کی جائیں گی
امجدصابری کی شہادت پوری قوم کاایک ایسا عظیم نقصان ہے جس کی تلافی ممکن نہیں۔ندیم نصرت
حضر ت امجدصابری شہید کوقائدتحریک الطاف حسین سے خصوصی محبت تھی جوکسی سے ڈھکی چھپی نہیں تھی ۔ ندیم نصرت
حضرت امجدصابری کی شہادت کوآج ایک سال ہوگیا لیکن قاتلوں کے خلاف عدالت میں اب تک چالان تک پیش نہیں کیاجاسکاہے
انصاف کی فراہمی میں اس قدرتاخیرقابل مذمت ہے ۔لواحقین کوانصاف فراہم کیاجائے ۔ندیم نصرت
بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی قوال حضرت امجدصابری شہید کی پہلی برسی کے موقع پر بیان

متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے اعلان کیا ہے کہ قائدتحریک الطاف حسین کی ہدایت پر بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی قوال حضرت امجدصابری شہید ؒ کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے عید کے بعدلندن میں ایک بڑاپروگرام منعقد کیاجائے گا۔اس پروگرام میں محفل سماع کی جائے گی اورامجدصابری شہید کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی قوال حضرت امجدصابری شہید کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ حضرت امجدصابری شہید ؒ نے نہ صرف اپنے والدحضرت غلام فرید صابری کے فن قوالی کوآگے بڑھایا بلکہ اس میں جدت پیداکرکے وہ اپنے صوفیانہ کلام کے ذریعے دنیابھرمیں امن، محبت، بھائی چارے،پنجتن پاک اور اولیائے کرام سے عقیدت کاپیغام پھیلارہے تھے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ حضرت امجدصابری شہیدؒ پنجتن پاک کے عاشق تھے ، سفاک دہشت گردوں نے انہیں شہید کرکے صرف ایک صوفی قوال کونہیں بلکہ پنجتن پاک کے عاشق اورامن ومحبت کے سفیر کوقوم سے چھین لیا۔ امجدصابری کی شہادت پوری قوم کاایک ایسا عظیم نقصان ہے جس کی تلافی ممکن نہیں ۔ ندیم نصرت نے کہا کہ حضر ت امجدصابری شہید کوقائدتحریک الطاف حسین سے خصوصی محبت تھی جوکسی سے ڈھکی چھپی نہیں تھی اوران کاایک مخصوص کلام اس کاسب سے بڑاثبوت ہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کی ہدایت پر حضرت امجدصابری شہیدکی پہلی برسی کوبھرپورطریقے سے منایاجائے گا۔ اس سلسلے میں لندن میں عیدکے بعدایک بڑاپروگرام کیاجائے گا، شہیدکوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے محفل سماع منعقد کی جائے گی۔ ندیم نصرت نے مزید کہا کہ ایم کیوایم اوورسیزکے یونٹوں کی جانب سے بھی حضرت امجدصابری شہیدؒ کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی تقریبات کی جائیں گی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعائیں کی جائیں گی ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ آج حضرت امجدصابری کی شہادت کوپورا ایک سال ہوگیاہے اورقاتلوں کی گرفتاری کو بھی کئی ماہ گزرچکے ہیں لیکن یہ امر بھی قابل مذمت ہے کہ اب تک قاتلوں کے خلاف عدالت میں چالان تک پیش نہیں کیاجاسکاہے۔انہوں نے کہاکہ انصاف کی فراہمی میں اس قدرتاخیرقابل مذمت ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں پرمقدمہ چلایاجائے اورامجدصابری شہید ؒ کے لواحقین کوانصاف فراہم کیاجائے ۔ ندیم نصرت نے امجدصابری شہیدؒ کی پہلی برسی کے موقع پر ان کے تمام اہل خانہ سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ امجدصابری ؒ کی شہادت صرف آپ کاہی نہیں بلکہ پوری قوم کاعظیم نقصان ہے جس کی تلافی نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ امجدصابری شہید کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے اورتمام سوگواروں کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطاکرے ۔ 
*****

7/18/2024 2:15:16 PM