Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مہاجروں کے سیاسی ومعاشی حقوق پامال کئے جارہے ہیں ،حقوق مانگنے پر ریاستی مظالم کانشانہ بنایاجارہاہے۔مصطفےٰ عزیزآبادی


مہاجروں کے سیاسی ومعاشی حقوق پامال کئے جارہے ہیں ،حقوق مانگنے پر ریاستی مظالم کانشانہ بنایاجارہاہے۔مصطفےٰ عزیزآبادی
 Posted on: 6/10/2017
مہاجروں کے سیاسی ومعاشی حقوق پامال کئے جارہے ہیں ،حقوق مانگنے پر ریاستی مظالم کانشانہ بنایاجارہاہے۔مصطفےٰ عزیزآبادی
تمام ترظلم وستم اورسازشوں کے باوجود ایم کیوایم کوختم نہیں کیاجاسکتا۔مصطفےٰ عزیزآبادی
ایم کیوایم سے قبل مہاجروں کاکوئی پرسان حال نہیں تھا، قائدتحریک الطاف حسین نے مہاجروں کوایک پلیٹ فارم پرمتحد کیا 
ایم کیوایم یوکے کارکنان کل بھی قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں متحدتھے اورآج بھی متحد ہیں۔ہاشم اعظم
اوورسیز میں مقیم کارکنان پاکستان میں مہاجروں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کیلئے آگے آئیں۔منظوراحمد
ایم کیوایم یوکے ایسٹ لندن یونٹ کے زیراہتمام منعقدہ افطارپارٹی سے خطاب
افطارپارٹی سے یوکے کی آرگنائزنگ کمیٹی کی رکن محترمہ شبنم طارق اور ایسٹ لندن یونٹ کے انچارج غفران حمیدنے بھی خطاب کیا


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاہے کہ پاکستان میں مہاجروں کے سیاسی ومعاشی حقوق پامال کئے جارہے ہیں اورحقوق مانگنے پر ریاستی مظالم کانشانہ بنایاجارہاہے اورطاقت کے ذریعے ایم کیوایم کوکچلنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن اس ظلم وستم کے باوجود ایم کیوایم کوختم نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے یہ بات ایم کیوایم یوکے ایسٹ لندن یونٹ کے زیراہتمام منعقدہ افطارپارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ افطارپارٹی میں کارکنوں اور ہمدردوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔انہوں نے کہاکہ مہاجروں کے ساتھ قیام پاکستان کے بعد سے ناانصافیوں کاسلسلہ جاری ہے ، ہردورمیں مہاجروں کے ساتھ ناانصافیاں کی گئیں اورانہی ناانصافیوں نے ایم کیوایم کوجنم دیا۔ ایم کیوایم سے قبل مہاجروں کاکوئی پرسان حال نہیں تھا، قائدتحریک الطاف حسین نے مہاجروں کوایک پلیٹ فارم پرمتحد کیااورایم کیوایم کوملک کی تیسری بڑی سیاسی جماعت بنادیا، دیگرسیاسی جماعتیں غریبوں کی صرف بات کرتی ہیں لیکن قائدتحریک الطاف حسین نے غریب ومتوسط طبقہ کے نوجوانوں کواسمبلیوں میں بھیج کرعملاً انقلاب برپاکیا، ایم کیوایم کے اس انقلاب کو ملک بھر میں پھیلنے سے روکنے کیلئے ایم کوایم کے خلاف ریاستی آپریشن کاآغازکیاگیاجوکئی برسوں سے جاری ہے ۔ انہوں نے مہاجردشمن طاقتیں ایم کیوایم کومکمل طورپرصفحہ ہستی سے مٹادیناچاہتی ہیں اسی لئے ایم کیوایم کے ٹکڑے کرنے کی سرتوڑکوشش کی گئی اور قائدتحریک الطاف حسین پر ہرطرح کی پابندی لگادی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تمام ترمظالم کے باوجود سچے کارکنان اورحق پرست عوام کل بھی قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ تھے اورآج بھی ہیں۔ افطارپارٹی سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزرہاشم اعظم نے کہاکہ اگرچہ حالات بہت آزمائش والے ہیں لیکن دیگراوورسیز یونٹوں کے کارکنان کی طرح ایم کیوایم یوکے کارکنان کل بھی قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں متحدتھے اورآج بھی وہ قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی رہیں گے اورکوئی بھی ظلم اورکوئی بھی سازشی ہتھکنڈہ انہیں اپنے قائدسے دورنہیں کرسکتا۔انہوں نے شانداراجتماع کے انعقادپر ایسٹ لندن یونٹ کوخراج تحسین پیش کیا۔ ایم کیوایم یوکے کے سیکریٹری جنرل منظوراحمدنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حالات میں اوورسیز میں مقیم کارکنوں اور ہمدردوں کی ذمہ داریاں بہت بڑھ گئی ہیں کہ وہ ان حالات میں پاکستان میں ظلم کاشکار مہاجرعوام کی داد رسی اوران پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کیلئے آگے آئیں اوردنیاکوان مظالم سے آگاہ کریں۔افطارپارٹی سے ایم کیوایم یوکے کی آرگنائزنگ کمیٹی کی رکن محترمہ شبنم طارق اورایم کیوایم ایسٹ لندن یونٹ کے انچارج غفران حمیدنے بھی خطاب کیا۔ 
*****
























7/18/2024 2:26:21 PM