Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جب تک ایک بھی مہاجرزندہ ہے نسلوں کے بہترمستقبل کیلئے جمہوری جدوجہد جاری رہے گی ، الطاف حسین


جب تک ایک بھی مہاجرزندہ ہے نسلوں کے بہترمستقبل کیلئے جمہوری جدوجہد جاری رہے گی ، الطاف حسین
 Posted on: 6/11/2017
جب تک ایک بھی مہاجرزندہ ہے نسلوں کے بہترمستقبل کیلئے جمہوری جدوجہد جاری رہے گی ، الطاف حسین
اے پی ایم ایس او کے قیام کا مقصد مہاجرطلباء کے جائز حقوق کی جدوجہد تھا، الطاف حسین
آج بھی مہاجروں اوردیگرمظلوموں کے حقوق کی جدوجہد کرنا ترجیح ہے ، الطاف حسین
مہاجرقوم نے تہیہ کررکھا ہے کہ وہ غلامی کی بدترین زندگی پر عزت کی موت کو ترجیح دیں گے ، الطاف حسین
تمام ترمصائب ومشکلات کاسامنا کرنے کے باوجود آج بھی ہمارے حوصلے بلند ہیں، الطاف حسین
اے پی ایم ایس اوکے 39 ویں یوم تاسیس کے موقع پرقائد تحریک کاخصوصی بیان

متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان) کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ جب تک ایک بھی مہاجرزندہ ہے مہاجروں کے غصب شدہ حقوق اورآنے والی نسلوں کے بہترمستقبل کیلئے پرامن جمہوری جدوجہد جاری رہے گی ۔ اے پی ایم ایس اوکے 39 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ایم کیوایم اوراے پی ایم ایس اوکے کارکنان کویوم تاسیس کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم ، بانیان پاکستان کی اولادوں کی نمائندہ جماعت ہے اور اس کی طلبا ء تنظیم اے پی ایم ایس او کو یہ اعزا ز حاصل ہے کہ اس کے بطن سے ایم کیوایم جیسی عوامی جماعت نے جنم لیا جس نے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ غریب ومتوسط طبقہ کے تعلیم یافتہ اورباصلاحیت افرادکو منتخب ایوانوں میں بھیج کر پاکستان پر مسلط فرسودہ جاگیردارانہ نظام اورجاگیردارانہ ذہنیت پر کاری ضرب لگائی ۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ 11، جون 1978ء کو جامعہ کراچی میں آل پاکستان مہاجراسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے قیام کا مقصد مہاجرطلباء کے جائز حقوق کی جدوجہد تھا اور آج بھی مہاجروں اوردیگرمظلوموں کے آئینی ، قانونی ، جمہوری اورانسانی حقوق کی جدوجہد کرنا الطاف حسین اوراس کے گمنام کارکنان کی ترجیح ہے ، جب تک ایک بھی مہاجرزندہ ہے مہاجروں کے غصب شدہ حقوق اورآنے والی نسلوں کے بہترمستقبل کیلئے پرامن جمہوری جدوجہد جاری رہے گی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اے پی ایم ایس او کا 39 واں یوم تاسیس ایسے موقع پر آیا ہے جب ایک بارپھر ریاستی سطح پر ایم کیوایم کو ختم کرنے کی گھناؤنی سازشیں کی جارہی ہیں ، ایم کیوایم اوراے پی ایم ایس او کے کارکنان پرعرصہ حیات تنگ کردیاگیا ہے، ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے اورمہاجروں کے بنیادی انسانی حقوق پامال کیے جارہے ہیں لیکن تمام ترمصائب ومشکلات کاسامنا کرنے کے باوجود آج بھی ہمارے حوصلے بلند ہیں اورمہاجرقوم نے تہیہ کررکھا ہے کہ وہ غلامی کی بدترین زندگی پر عزت کی موت کو ترجیح دیں گے ۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ نظریاتی تحریکوں کو ایسے کٹھن ،کڑے اورمشکل حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن جس تحریک کے کارکنان نظریاتی طورپر پختہ ہوں اورحالات کے جبرکا ثابت قدمی سے سامنا کرتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہیں کامیابی ان کا مقدر ثابت ہوتی ہے۔انہوں نے تحریک کے تمام کارکنان بالخصوص اے پی ایم ایس اوکے طلبا وطالبات پرزوردیا کہ وہ بھرپورانداز میں یوم تاسیس کی تقریب منانے سے محروم کیے جانے پر ہرگز دلبرداشتہ نہ ہوں ،اپنے نظریہ کی سچائی پر یقین رکھیں اور تمام ترنامساعدحالات کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھیں انشاء اللہ مہاجروں پرظلم کی سیاہ رات کابھی بہت جلد خاتمہ ہوگا اورحسینیت ؑ پریقین رکھنے والے ہی فتح یاب ہوں گے ۔جناب الطاف حسین نے تمام کارکنان سے اپیل کی کہ یوم تاسیس کے موقع پر اپنے اپنے گھروں پردعائیہ اجتماعات منعقد کرکے تحریک کی کامیابی ، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمہ، شہداء کے بلند درجات ، لاپتہ ساتھیوں کی بازیابی ، اسیرساتھیوں کی رہائی اور اپنے الطاف بھائی کی صحت وعافیت کیلئے دعائیں کریں۔ 
*****

7/18/2024 2:33:25 PM