Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم یوکے کے زیر اہتمام ہفتہ کولندن میں دہشت گردی کانشانہ بننے والے افراد کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں


ایم کیوایم یوکے کے زیر اہتمام ہفتہ کولندن میں دہشت گردی کانشانہ بننے والے افراد کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں
 Posted on: 6/5/2017 1
ایم کیوایم یوکے کے زیر اہتمام ہفتہ کولندن میں دہشت گردی کانشانہ بننے والے افراد کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں
دہشت گردوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین سے تعزیت اوریکجہتی کااظہارکیاگیا
ایم کیوایم دہشت گرد ی کے خاتمہ کیلئے کی جانے والی کوششوں میں برطانیہ کی حکومت ، پولیس اورعوام کے ساتھ شانہ بشانہ شریک ہے

ایم کیوایم یوکے کے زیر اہتمام ہفتہ کولندن میں دہشت گردی کانشانہ بننے والے افراد کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اورہشت گردوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین سے تعزیت اوریکجہتی کااظہارکیاگیا۔ اس سلسلے میں ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام لندن کے علاقے ٹوٹنگ میں ایک تعزیتی تقریب کی گئی جس میں ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزرہاشم اعظم ، آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان ،کارکنوں،خواتین اوربچوں نے شرکت کی ۔ شرکاء نے شمعیں جلاکرجاں بحق ہونے والوں کوخراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر پلے کارڈزبھی رکھے گئے تھے جن پر دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کے کلمات درج تھے۔اس موقع پر ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں نے کہا وہ دہشت گردی کانشانہ بننے والے افرادکے لواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں اوردہشت گرد ی کے خاتمہ کے لئے کی جانے والی کوششوں میں برطانیہ کی حکومت ، پولیس اورعوام کے ساتھ شانہ بشانہ شریک ہیں۔ 

*****





7/18/2024 2:18:44 PM