نارتھ ناظم آبادٹاؤن کے کارکن کاشف اقبال کے دادا حاجی محمد احمد علی کے انتقال پر قائد تحریک الطاف حسین کا اظہار تعزیت
متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان) کے قائد جناب الطاف حسین نے علالت کے بعدنارتھ نا ظم آباد ٹاؤن کے کارکن کاشف اقبال کے دادا حاجی محمد احمد علی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کو صبرجمیل عطا کرے۔ (آمین)
*****