Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
کراچی اوردیگرشہروں میں مسلسل لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بند کیاجائے ۔ ندیم نصرت کنوینر ایم کیوایم
Posted on: 5/28/2017
کراچی اوردیگرشہروں میں مسلسل لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بند کیاجائے ۔ ندیم نصرت کنوینر ایم کیوایم
قیامت خیزگرمی میں بھی کراچی میں کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔ندیم نصرت
رمضان المبارک میں بھی شہریوں کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات نہیں ملی ،کراچی کے شہریوں نے تاریکی میں پہلے روزے کی سحری کی
بجلی کی لوڈشیڈنگ سے کاروبار بھی تباہ ہورہاہے ،واٹربورڈ کے پمپنگ اسٹیشنز کوبجلی نہ ملنے کے سبب شہرکوپانی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے
’’ کے الیکٹرک ‘‘ کی انتظامیہ اپنے نظام کوبہتربنانے کے بجائے صرف زبانی جمع خرچ کررہی ہے۔ندیم نصرت
کراچی کے شہریوں کوبجلی نہیں دی جارہی ہے البتہ ہوشربابل ضرور باقاعدگی سے بھیجے جارہے ہیں۔ ندیم نصرت
یہی صورتحال حیدرآباداوردیگرشہروں کی بھی ہے ، لوڈشیڈنگ پرقابوپانے کے حکومتی اعلانات محض اعلانات ہیں۔ ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ( پاکستان ) کے کنوینر ندیم نصرت نے کراچی اوردیگرشہروں میں مسلسل لوڈشیڈنگ کی شدیدمذمت کی ہے اورمطالبہ کیاہے کہ مسلسل اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بند کیاجائے ۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ ایک طرف تو قیامت خیز گرمی ہے تودوسری طرف شہرکے عوام بجلی کی لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلاہیں، اس قیامت خیزگرمی میں بھی کراچی میں کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ، اب جبکہ رمضان المبارک کا آغاز ہورہا ہے توایسے میں بھی شہریوں کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات نہیں مل سکی ہے اورکل آدھے سے زیادہ کراچی کے شہریوں نے تاریکی میں پہلے روزے کی سحری کی ، علاقے اندھیروں میں ڈوبے ہوئے ہیں، بجلی کی لوڈشیڈنگ سے کاروبار بھی تباہ ہورہاہے او ر واٹربورڈ کے پمپنگ اسٹیشنز کوبجلی نہ ملنے کے سبب شہر کوپانی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے ، اس تمام ترصورتحال میں ’’ کے الیکٹرک ‘‘ کی انتظامیہ اپنے نظام کوبہتربنانے کے بجائے صرف زبانی جمع خرچ کررہی ہے،شہریوں کوبجلی نہیں دی جارہی ہے البتہ کراچی کے شہریوں کوہوشربابل ضرور باقاعدگی سے بھیجے جارہے ہیں۔ ندیم نصرت نے کہاکہ ایسی ہی صورتحال حیدرآباداوردیگرشہروں کی بھی ہے اورحکومت کے لوڈشیڈنگ پرقابوپانے کے تمام تراعلانات محض اعلانات ثابت ہورہے ہیں۔ ندیم نصرت نے مطالبہ کیاکہ اس مسلسل اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بند کیاجائے اورشہریوں کواس عذاب سے نجات دلائی جائے
*****
7/17/2025 5:35:37 PM
بریکنگ : اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور قوم کی دعاؤں سے ایم کیو ایم کے ب
...
11 Jul 2025
ہم لمحہ بہ لمحہ انکی صحت سےآگاہ کرتے رہیں گے۔ شکریہ قاسم علی رضا
...
11 Jul 2025
ایم کیو ایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کی علالت کے بارے میں رابطہ
...
11 Jul 2025
بانی وقائد جناب الطاف حسین کوشدید علالت کے باعث لندن کے مقامی اسپتال م
...
10 Jul 2025
ایم کیوایم کینیڈاکی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان ذکی سید اورکاشف زیدی کو
...
09 Jul 2025
امام حسین علیہ السلام اوراہل بیت کی لازوال قربانی باطل یزیدی قوتوں س
...
09 Jul 2025
عمارت منہدم ہونے کے اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے لواحق
...
06 Jul 2025
ڈی جی ISPR نےبی بی سی کےانٹرویومیں بےشرمی اور جھوٹ کی انتہاء کرتے ہوئے
...
02 Jul 2025
تنظیم نو کے سلسلے میں ایم کیوایم کے تین سینئرذمہ داروں کفیل صدیقی،مطل
...
30 Jun 2025
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدپاکستان اب ایک سلطنت بن گیاہے
...
28 Jun 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us