Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ 12مئی آئی ایس آئی کا تشکیل کردہ شیطانی منصوبہ تھاجس میں ایم کیوایم کے 14کارکنان بھی شہید ہوئے ۔ ندیم نصرت


سانحہ 12مئی آئی ایس آئی کا تشکیل کردہ شیطانی منصوبہ تھاجس میں ایم کیوایم کے 14کارکنان بھی شہید ہوئے ۔ ندیم نصرت
 Posted on: 5/12/2017
سانحہ 12مئی آئی ایس آئی کا تشکیل کردہ شیطانی منصوبہ تھاجس میں ایم کیوایم کے 14کارکنان بھی شہید ہوئے ۔ ندیم نصرت
اگر اقوام متحدہ کے نمائندوں کے ذریعے 12مئی کے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائیں توایم کیوایم ثبوت پیش کرنے کیلئے تیارہے
جوسیاسی جماعتیں چیف جسٹس افتخارچوہدری کااستقبال کرنے گئی تھیں توان کے لوگوں کے ہاتھوں میں گنیں اوراسلحہ کہاں سے آیا؟
آئی ایس آئی کے شیطانی منصوبہ کاسارا الزام ایم کیوایم اور جنرل پرویزم مشرف پر ڈال دیاگیا،اس طرح ایک تیر سے دو شکار
کرنے کی کوشش کی گئی۔ندیم نصرت
سانحہ 12مئی کے شہداء کی دسویں برسی کے موقع پر شہداء کوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ندیم نصرت

متحدہ قومی موومنٹ ( پاکستان ) کے کنوینرندیم نصرت نے سانحہ 12مئی کے شہداء کی دسویں برسی کے موقع پر شہداء کوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ سانحہ 12مئی آئی ایس آئی کا تشکیل کردہ شیطانی منصوبہ تھاجس میں ایم کیوایم کے 14کارکنان بھی شہید ہوئے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ اگر اقوام متحدہ کے نمائندوں کے ذریعے 12مئی کے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائیں توایم کیوایم ثبوت پیش کرنے کے لئے تیارہے کہ اس شیطانی منصوبہ اور خونریزی کے پیچھے آئی ایس آئی کاہاتھ تھا۔ انہوں نے کہاکہ ایک نجی ٹی وی کے اینکرپرسن نے جومہاجردشمن کے طورپرجانے پہچانے جاتے ہیں، اس نے آئی ایس آئی کے طے شدہ 12مئی کے سانحہ کاالزام ایم کیوایم کے سرتھوپتے ہوئے کہاکہ الطاف حسین کی ایم کیوایم نے یہ واقعہ کرایا۔ ندیم نصرت نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین تو26سال سے لندن میں رہائش پذیرہیں اور دس سال پہلے بھی پاکستان میں تنظیمی معاملات فاروق ستار، انیس قائم خانی اورمصطفےٰ کمال ہی چلانے والے تھے اور12مئی کوبھی ریلی کاانعقادانہی لوگوں نے کیاتھا، ایم کیوایم کی طرح دیگرسیاسی جماعتوں نے بھی اپنے اپنے جلسے جلوس کیوں کئے تھے، ایم کیوایم شعبہ ء اطلاعات نے اس واقعہ کی تحقیقات کرکے ایک وڈیوفلم بھی سب کوبھیجی تھی جس میں تمام سیاسی جماعتیں جواس وقت کے چیف جسٹس افتخارچوہدری کااستقبال کرنے گئی تھیں توان کے لوگوں کے ہاتھوں میں گنیں اوراسلحہ کہاں سے آیا؟ندیم نصرت نے کہاکہ یہ سراسرزیادتی ہے کہ آئی ایس آئی کے تشکیل کردہ اس شیطانی منصوبہ کاسارا الزام ایم کیوایم اوراس وقت کے صدر جنرل پرویزم مشرف پر ڈال دیاگیااس طرح ایک تیر سے دو شکار کرنے کی کوشش کی گئی۔ندیم نصرت نے آئی ایس آئی کے اس شیطانی منصوبہ میں جاں بحق ہونے والے شہداکوخراج عقیدت پیش کیااوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام جاں بحق ہونیوالے افرادکوشہادت کادرجہ عطاکرے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے ۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ 
*****

7/18/2024 4:25:49 PM