Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مستونگ میں مولانا عبد الغفورحیدری کے قافلے پر خودکش حملہ حکومت، فوج ، ایف سی اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ندیم نصرت


مستونگ میں مولانا عبد الغفورحیدری کے قافلے پر خودکش حملہ حکومت، فوج ، ایف سی اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ندیم نصرت
 Posted on: 5/12/2017
مستونگ میں مولانا عبد الغفورحیدری کے قافلے پر خودکش حملہ حکومت، فوج ، ایف سی اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کی
ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ندیم نصرت
فوج اورایف سی نے بلوچستان کو چھاؤنی میں تبدیل کررکھا ہے ، اسکے باوجود مستونگ میں دہشت گردی کا اتنابڑاواقعہ ہوگیا
فوج ،ایف سی اورانٹیلی جینس ایجنسیاں اس واقعہ کوخودکوبری الذمہ قرارنہیں دے سکتیں۔ ندیم نصرت
یہ دھماکے اوردہشت گردی اسلئے ہورہی ہے کہ چوہدری نثار وفاقی وزیرداخلہ کے منصب پرفائزہیں جوکالعدم
جہادی تنظیموں کے سب سے بڑے سہولت کار ہیں
جب تک انتہاء پسند دہشت گردوں کے سہولت کار چوہدری نثارجیسے لوگ وزارت داخلہ کے منصب پر فائز رہیں
گے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہوسکتا
طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان کو تو فوج اورسیکوریٹی فورسز فرشتہ اور ہیرو بناکرپیش کررہی ہیں ، خودکش حملے کے لئے جانے والی نورین لغاری کے بارے میں فوج کے ترجمان صفائی پیش کررہے ہیں کہ نورین لغاری دہشت گرد نہیں ہے
ایم کیوایم اوراپنے حقوق کیلئے آوازاٹھانے والے بلوچوں کوطاقت سے کچلنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ندیم نصرت
جسٹس فائزعیسیٰ کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں چوہدری نثار کو وزارت داخلہ کے منصب سے برطرف کیاجائے۔ ندیم نصرت
ندیم نصرت کا دہشت گردی کے واقعہ میں زخمی ہونے والے مولاناعبدالغفورحیدری سے اظہارہمدردی ،صحتیابی کے لئے دعا

متحدہ قومی موومنٹ ( پاکستان ) کے کنوینرندیم نصرت نے بلوچستان کے شہرمستونگ میں سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین اور جمعیت علمائے اسلام ( ف ) کے مرکزی رہنما عبدالغفورحیدری کے قافلے پر ہونے والے ہولناک خودکش دھماکے کی شدیدمذمت کی ہے اوراس واقعہ میں درجنوں افرادکی شہادت اورمولانا عبدالغفورحیدری سمیت متعدد افرادکے شدیدزخمی ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے ۔ اپنے بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ دہشت گردی کایہ واقعہ حکومت، فوج ، بلوچستان میں تعینات ایف سی اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فوج اورایف سی نے پورے بلوچستان کو چھاؤنی میں تبدیل کررکھا ہے جہاں کوئی عام شہری کاایک علاقے سے دوسرے علاقے میں جانامحال ہے اورلوگوں کوقدم قدم پر فوج اورایف سی کی چیک پوسٹوں سے چیکنگ کے عمل سے گزرناپڑتاہے، اس کے باوجود مستونگ میں آج دہشت گردی کایہ اتنابڑاواقعہ رونماہوگیا ، فوج ،ایف سی اورانٹیلی جینس ایجنسیاں اس واقعہ کوخودکوبری الذمہ قرارنہیں دے سکتیں۔ ندیم نصرت نے کہاکہ گزشتہ سال 8 اگست 2016ء کو بھی کوئٹہ میں خودکش حملہ ہواتھاجس میں 100 سے زیادہ سینئروکلاء شہید وزخمی ہوئے تھے ۔اس المناک واقعہ کی تحقیقات کرنے والے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کمیشن نے اس واقعہ کے حوالے سے نیشنل ایکشن پلان پرعمل نہ کئے جانے اور چوہدری نثارکے کالعدم جہادی تنظیموں سے تعلقات ، روابطہ اور سہولت کاری کا واضح الفاظ میں ذکرکیا ہے۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنے اورجسٹس فائزعیسیٰ کمیشن کی رپورٹ پر عمل کرنے کے بجائے چوہدری نثارنے سپریم کورٹ کے جج کوہی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اورآج مستونگ میں خودکش دھماکہ ہوگیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ دھماکے اوردہشت گردی اسلئے ہورہی ہے کہ چوہدری نثار وفاقی وزیرداخلہ کے منصب پرفائزہیں جوکالعدم جہادی تنظیموں کے سب سے بڑے سہولت کار ہیں ۔جب تک انتہاء پسند دہشت گردوں کے سہولت کار چوہدری نثارجیسے لوگ وزارت داخلہ کے منصب پر فائز رہیں گے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہوسکتا۔ ندیم نصرت نے کہاکہ یہ المیہ ہے کہ آج مستونگ میں ہونے والے خودکش دھماکے اوراس جیسے بے شمار خودکش دھماکوں اوردہشت گردی کے واقعات کی ذمہ داری قبول کرنے والے طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان کو تو فوج اورسیکوریٹی فورسز فرشتہ اور ہیرو بناکرپیش کررہی ہیں ، خودکش حملے کے لئے جانے والی نورین لغاری کے بارے میں فوج کے ترجمان صفائی پیش کررہے ہیں کہ نورین لغاری دہشت گرد نہیں ہے مگر ایم کیوایم اوراپنے حقوق کیلئے آوازاٹھانے والے بلوچوں کوطاقت سے کچلنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اگریہی طرزعمل جاری رہاتوملک سے دہشت گردی کاخاتمہ نہیں ہوسکے گا۔ ندیم نصرت نے کہاکہ جسٹس فائزعیسیٰ کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں چوہدری نثار کووزارت داخلہ کے منصب سے برطرف کیاجائے اورآج مستونگ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی روک تھام میں ناکامی پر ایف سی کے متعلقہ حکام سے جواب طلبی کی جائے ۔ ندیم نصرت نے دہشت گردی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہارکیااورزخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعاکی۔ ندیم نصرت نے واقعہ میں زخمی ہونے والے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری کی صحتیابی کے لئے دعاکی ۔ 

*****

7/18/2024 4:30:42 PM