Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مہاجروں پر مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنا ایک ایک کارکن کا بنیادی فرض ہے،واسع جلی


مہاجروں پر مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنا ایک ایک کارکن کا بنیادی فرض ہے،واسع جلیل
 Posted on: 5/12/2017
مہاجروں پر مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنا ایک ایک کارکن کا بنیادی فرض ہے،واسع جلیل
پاکستان میں مہاجروں کو فرزند زمین تسلیم نہیں کیاجارہا ہے
مظالم سے عالمی برادری اورانسانی حقوق کی تنظیموں کو آگاہ کیاجائے
پنجابی اسٹیبلشمنٹ ،باشعور مہاجروں کوغلام بنانے کی سازش کررہی ہے
قت کے بل پر مہاجروں کے آئینی وقانونی حقوق غصب کیے جارہے ہیں
لندن جنرل ورکرز اجلاس سے رکن رابطہ کمیٹی واسع جلیل، ہاشم اعظم ، سہیل زیدی، منظوراحمداورساجد احمد کاخطاب

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل نے کہاہے کہ مہاجروں پرڈھائے جانے والے مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنا ایک ایک کارکن کا بنیادی فرض ہے ۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ایم کیوایم برطانیہ یونٹ کے تحت جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں ایم کیوایم برطانیہ یونٹ کے آرگنائزر ہاشم اعظم ، آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین، برطانیہ کے مختلف یونٹوں کے ذمہ داران اورکارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اپنے خطاب میں واسع جلیل نے کہاکہ ایک منظم سازشی منصوبے کے تحت پاکستان میں بانیان پاکستان کی اولادوں پرعرصہ حیات تنگ کردیاگیا ہے ، کھلے عام مہاجروں کے بنیادی انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی جارہی ہے اورمہاجروں پر ریاستی مظالم کی انتہاء کردی گئی ہے، ان مظالم کے خلاف آواز اٹھانا ہمارا قومی فرض ہے ۔ انہوں نے ایم کیوایم کے سمندرپار یونٹوں پرزوردیا کہ مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے عالمی برادری اورانسانی حقوق کی تنظیموں کو آگاہ کرنے کیلئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلائیں ۔ انہوں نے کہاکہ پنجابی اسٹیبلشمنٹ ، ایم کیوایم کو تقسیم درتقسیم کرکے سندھ کے شہری علاقوں کواپنی کالونی اورباشعور مہاجروں کوغلام بنانے کی سازش کررہی ہے اوراسی سازش کے تحت سرکاری ایجنسیاں، ضمیرفروش کے ٹولوں کی سرپرستی کررہی ہیں ۔ واسع جلیل نے کہاکہ ایم کیوایم ماضی کی طرح قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں حق پرستی کی جدوجہد جاری رکھے گی اورظلم وستم سے ایم کیوایم کو ختم کرنے کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گی ۔اجلاس سے ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر ہاشم اعطم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بانیان پاکستان نے قیام پاکستان کیلئے ناقابل فراموش قربانیاں دی لیکن آج پاکستان میں ان کی اولادوں کے ساتھ ناانصافیاں کی جارہی ہیں اور مہاجروں کو فرزند زمین تسلیم نہیں کیاجارہا ہے اور طاقت کے بل پر مہاجروں کے آئینی وقانونی حقوق غصب کیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مہاجرنوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل ، ان کی جبری گمشدگیوں، بلاجوا زگرفتاریوں،ان پرجھوٹے مقدمات کے قیام ،ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پرغیراعلانیہ پابندی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی زباں بندی سے مہاجروں میں نفرتیں جنم لے رہی ہیں ۔ اجلاس سے ایم کیوایم برطانیہ کے جوائنٹ آرگنائزر سہیل زیدی ، جنرل سیکریٹری منظوراحمد، اراکین آرگنائزنگ کمیٹی سہیل خانزادہ اور ساجد احمد نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین محسن سعید ، راشد احمد، آصف سعید اورشفیق احمد بھی موجود تھے ۔
*****



7/18/2024 4:31:50 PM